پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ ، تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئیں۔
پیٹرول کی نئی قیمت 305 جبکہ ڈیزل کی 311 روپے مقرر کی گئی ہے۔
پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ جس کے بعد یہ پاکستان میں تاریخ کی بلند ترین سطح پر آ گئی ہیں۔
پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں کتنا اضافہ کیا گیا ؟
فائنانس ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ سمری کے مطابق عالمی مارکیٹ میں کروڈ آئل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں اور پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDPKR) کی شرح مبادلہ میں اضافے کے پیش نظر کیا گیا۔
ںوٹیفیکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 14 روپے 91 پیسے اضافے سے 305 جبکہ ڈیزل 18 روپے 44 پیسے بڑھ کر 311 روپے فی لٹر پر آ گیا ہے۔ نئی قیمتوں کا فوری طور پر نافذ کر دیا گیا ہے۔ پیٹرولیم مصنوعات پر لیوی کا نفاذ عالمی مالیاتی ادارے IMF کی بنیادی شرط تھی . جس پر اصولی اتفاق کیا گیا تھا .
نگران دور حکومت میں دوسری بار اضافہ۔
نگران حکومت قائم ہونے کے بعد مسلسل دوسری بار ذرائع توانائی کی ویمتوں میں بڑی تبدیلی کی گئی ہے۔ اس سے قبل 16 اگست کو بھی 17 سے 20 روپے تک قیمتیں بڑھائی جا چکی ہیں۔
پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں ہونیوالے اضافے سے مہنگائی کی بڑی لہر آنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔ اس سے قبل جنوبی ایشیائی ملک میں کنزیومر پرائس انڈیکس 45 فیصد پر آ گیا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔