National Saving Schemes کی شرح منافع میں کمی کر دی گئی.
After SBP Monetary Policy, all Saving Plans were revised by CDNS.
CDNS نے National Saving Schemes پر منافع کی شرح میں کمی کا اعلان کیا ہے۔ یہ تبدیلیاں گزشتہ ہفتے SBP Monetary Policy کے اعلان اور شرح سود میں کمی کے ردعمل میں کی گئی ہیں۔
National Saving Schemes کی شرح منافع میں کمی.
Central Directorate for National Savings کی بچت اسکیموں پر منافع کی شرح میں کمی. گزشتہ ہفتے State Bank کی Monetary Policy Committee کی جانب سے Interest Rate میں 200 بنیادی پوائنٹس کی کمی کے بعد کی گئی ہے. جس کے بعد پالیسی ریٹ 17.5 فیصد تک پہنچ گیا ۔ یہ کمی معاشی دباؤ سے بچنے کی غرض سے کی گئی ہے.
جاری کئے جانیوالے اعلان کے مطابق نظر ثانی شدہ Saving Plans پر شرح منافع درج ذیل ہے.
منافع کی شرح میں کمی کی تفصیلات.
ریگولر انکم سرٹیفکیٹ.
- سابقہ شرح منافع : 14.64 فیصد
- نئی شرح: 14.52 فیصد
- کمی: 12 بنیادی پوائنٹس
Regular Income Certificates پر منافع کی شرح میں 12 بنیادی پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ یہ اسکیم Long Term Investments کے لیے موزوں سمجھی جاتی ہے. اور اس کی منافع کی شرح میں یہ کمی سرمایہ کاروں کی آمدنی پر اثر انداز ہو سکتی ہے. کیونکہ اس کے زیادہ تر سرمایہ کار ماہانہ آمدنی کی غرض سے اپنی بچتیں اس پلان میں لگاتے ہیں.
اسپیشل سیونگ سرٹیفکیٹس
- سابقہ شرح: 15.5 فیصد
- نئی شرح: 15.2 فیصد
- کمی: 30 بنیادی پوائنٹس
Special Saving Certificates کی منافع کی شرح میں 30 بنیادی پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ یہ اسکیم عموماً مخصوص مدت کے لیے رکھی جاتی ہے. اور اس کی شرح میں کمی سے زیادہ تر وہ طبقہ متاثر ہوتا ہے. جو سہ ماہی یعنی کوارٹرلی بنیادوں پر اضافی آمدنی کا خواہاں ہوتا ہے.
اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ
- سابقہ شرح: 15.5 فیصد
- نئی شرح: 15.2 فیصد
- کمی: 30 بنیادی پوائنٹس. اسپیشل سیونگ اکاؤنٹ پر منافع کی شرح میں بھی 30 بنیادی پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے، جو اس اسکیم کے سرمایہ کاروں کے لیے نیا مالی بوجھ بن سکتی ہے.
-
شارٹ ٹرم سیونگ سرٹیفکیٹ
- پچھلی شرح: 17.9 فیصد
- نئی شرح: 17.22 فیصد
- کمی: 68 بی پی ایس
Short-Term Saving Certificates پر منافع کی شرح میں 68 بنادی پوائنٹس کی کمی کی گئی ہے۔ یہ اسکیم عموماً کم مدت کے لیے رکھی جاتی ہے اور اس کی شرح میں کمی سے قلیل مدتی سرمایہ کار متاثر ہو سکتے ہیں۔
- سرو ا اسلامک سیونگ اکاؤنٹ
- پچھلی شرح: 19 فیصد
- نئی شرح: 18 فیصد
- کمی: 100 بی پی ایس
Serve Islamic Saving Account کی شرح منافع میں 100 بنیادی پوائنٹس کمی کی گئی ہے. جو اسلامی فنانس کے اصولوں پر مبنی سرمایہ کاری کرنے والوں کو متاثر کر سکتی ہے۔
نیشنل سیونگز پاکستان کا سب سے بڑا مالیاتی ادارہ ہے، جو ملک بھر میں 376 شاخوں کے نیٹ ورک کے ذریعے 4 ملین سے زائد صارفین کو مالی خدمات فراہم کرتا ہے۔ اس ادارے کا 3.4 ٹریلین روپے سے زائد کا Portfolio ہے، جو حکومت کو Budget Deficit پورا کرنے اور بنیادی ڈھانچے کے منصوبوں کی سپورٹ میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔