SBP Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے لئے آئندہ دو ماہ کیلئے برقرار.

Despite a decline in inflation, Central Bank maintains a cautious stance amid external pressures.

یہ خبر پاکستانی معیشت کے استحکام کے حوالے سے اہم پیشرفت کی عکاسی کرتی ہے۔ State Bank Of Pakistan (SBP) نے اپنی حالیہ Monetary Policy Committee (MPC) میٹنگ میں فیصلہ کیا ہے کہ SBP Policy Rate کو 12 فیصد پر برقرار رکھا جائے گا۔ یہ فیصلہ Inflation، معیشت کی نمو اور بیرونی شعبے کے دباؤ کو مدنظر رکھتے ہوئے کیا گیا ہے۔

Inflation میں کمی، لیکن خدشات برقرار

فیصلہ ساز کمیٹی کے مطابق فروری 2025 میں Headline Inflation توقع سے کم رہی. جس کی بڑی وجہ Food اور Energy Prices میں کمی تھی۔ لیکن اس کے باوجود، کمیٹی نے ان اشیاء کی قیمتوں میں غیر یقینی اتار چڑھاؤ کو ایک ممکنہ خطرہ قرار دیا ہے۔ Core Inflation اب بھی بلند سطح پر برقرار ہے. اور اگر Food اور Energy Prices دوبارہ بڑھتی ہیں تو مہنگائی میں ایک بار پھر اضافہ ہوسکتا ہے۔

Click Here to View the Monetary Policy Statement.

معاشی سرگرمیوں میں بہتری

پاکستانی معیشت میں بتدریج بہتری دیکھنے میں آرہی ہے. جس کا ثبوت مختلف High-Frequency Economic Indicators سے ملتا ہے۔ صنعتی پیداوار، سرمایہ کاری اور صارفین کے اخراجات میں اضافہ ہو رہا ہے. جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ کاروباری سرگرمیوں میں تیزی آرہی ہے۔ تاہم، اس تیزی کو برقرار رکھنے کے لیے محتاط مالیاتی پالیسی کی ضرورت ہے۔

بیرونی شعبے کے چیلنجز

کمیٹی نے نوٹ کیا کہ درآمدات میں اضافے کے سبب بیرونی کھاتے پر دباؤ بڑھ رہا ہے. جبکہ Financial Inflows اب بھی کمزور ہیں۔ یہ صورتحال Foreign Exchange Reserves پر اثر انداز ہو سکتی ہے. جو پہلے ہی محدود ہیں۔ اس پس منظر میں، SBP کی پالیسی کا مقصد Macroeconomic Stability کو برقرار رکھنا ہے. تاکہ ملک کی معیشت کسی بڑے بحران سے محفوظ رہے۔

MPC کا ماننا ہے کہ موجودہ Real Interest Rate مستقبل کے تناظر میں مثبت ہے. جو موجودہ Macroeconomic Stability کو برقرار رکھنے کے لیے کافی ہوگا۔ لیکن، مہنگائی اور بیرونی کھاتے کے حوالے سے ممکنہ خطرات کے پیش نظر، آئندہ مالیاتی پالیسی کے فیصلے ان عوامل کی روشنی میں کیے جائیں گے۔

پاکستان میں Monetary Policy ایک اہم موڑ پر کھڑی ہے. جہاں ایک طرف معیشت میں بہتری کے آثار ہیں تو دوسری طرف مہنگائی اور بیرونی دباؤ جیسے چیلنجز موجود ہیں۔ SBP کا یہ فیصلہ کہ پالیسی ریٹ 12 فیصد پر برقرار رکھا جائے، ایک متوازن حکمت عملی کی نشاندہی کرتا ہے، جس کا مقصد نہ صرف مہنگائی پر قابو پانا بلکہ اقتصادی ترقی کے عمل کو بھی جاری رکھنا ہے۔

Source: Official Website of State Bank of Pakistan: https://www.sbp.org.pk/index.html

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button