گلابی نمک: امریکی کمپنی کا پاکستان میں سرمایہ کاری منصوبہ

گلابی نمک کے شعبے میں امریکی کمپنی نے پاکستان میں سرمایہ کاری منصوبے کا اعلان کیا۔ ہے جس کے مطابق ہمالیائی والٹس کی اس کمیاب قسم میں 20 کروڑ ڈالرز کی براہ راست انویسٹمنٹ کی جائے گی۔

گلابی نمک میں سرمایہ کاری کی تفصیلات

گذشتہ روز عالمی نشریاتی ادارے کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ کمپنی کان کنی سے لے کر اسے امریکہ تک لاجسٹک سپورٹ مہیا کرنے کیلئے پروجیکٹ شروع کرنے جا رہی ہے۔ جس کے لئے فزیبیلٹی رپورٹ مکمل کر لی گئی ہے اور پاکستانی حکام کے ساتھ تفصیلات بھی طے کی جا رہی ہیں۔ اس منصوبے میں Representative Office کا قیام۔ پروسیسنگ اور پیکجنگ یونٹ اور کھیوڑہ کی مقامی آبادی کا معیار زندگی بلند کرنا شامل ہیں۔

پاکستان میں ہمالیائی نمک کے وسیع ذخائر

پاکستان ہمالیائی والٹس کے وسیع ذخائر کا مالک ہے۔ جن کی برآمدات (Exports) سے سالانہ 12 ارب ڈالرز کی آمدنی حاصل ہوتی ہے۔ لیکن ان میں اضافے کی صلاحیت کے باوجود گلابی نمک کا شیئر محض 7 کروڑ ڈالرز ہے۔ جبکہ اسے 30 ارب ڈالرز تک وسعت دیئے جانے کی کیپیسٹی موجود ہے۔

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ ان سالٹس کی کانیں کھیوڑہ، کالا باغ اور بہادر خیل کے علاقوں میں پائی جاتی ہیں۔ عالمی ادارہ برائے معدنیات کے مطابق پاکستان میں 22 ارب ٹن سے زائد ہمالیائی نمک موجود ہے۔ جن کی مدد سے جنوبی ایشیائی ملک میں وسیع پیمانے پر اقتصادی سرگرمیاں شروع کی جا سکتی ہیں اور طویل المدتی بنیادوں پر مالیاتی بنیادوں پر قابو پایا جا سکتا ہے۔

امریکی کمپنی کا دورہ پاکستان

امریکی کمپنی میریکل سالٹس ورکس کا اعلی سطحی وفد اس وقت پاکستان کے دورے پر یے۔ جس کی قیادت پاکستانی نژاد چیف ایگزیکٹو احمد این خان کر رہے ہیں۔ جن کا کہنا ہے کہ پاکستانی قدرتی وسائل سے مالامال ملک ہے۔ انتظامی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے انہیں بھرپور انداز میں استعمال نہیں کیا جا سکتا۔

انہوں نے یہ بھی کہا کہ میریکل سالٹس پاکستان میں بطور پبلک لیمیٹڈ کمپنی رجسٹرڈ کی جائے گی۔ جس کے شیئرز پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں عوام کو بھی سرمایہ کاری کیلئے پیش کئے جائیں گے۔ احمد این خان نے کہا کہ وہ اس پروجیکٹ میں پاکستان منرل ڈویلپمنٹ کارپوریشن کے ساتھ اشتراک کی خواہاں ہے تا کہ اس منفرد سالٹ کی پیداوار 1 کروڑ ٹن تک بڑھائی جا سکے۔ کمپنی نمک کی پروسیسنگ کے لئے قطر میں پلانٹ لگانے کا ارادہ رکھتی ہے۔

گلابی نمک خوراک کے علاوہ سکن کیئر پروڈکٹس اور کینسر کے علاج میں بھی استعمال کیا جاتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ عالمی سطح پر اسکی طلب میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے اور یہ انتہائی منافع بخش انڈسٹری بن چکی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button