Gwadar International Airport کا ورچوئل افتتاح اور Pak China معاہدے.

The signing ceremony which took place at the Prime Minister’s House

Pak China معاہدوں  پر دستخط کا ایک اہم موقع گزشتہ روز پیش آیا. اس موقع پر Gwadar International Airport کا ورچوئل افتتاح بھی کیا گیا۔ یہ ایئرپورٹ China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) کا ایک اہم جزو ہے. یہ کسی بھی چینی وزیراعظم کا 11 سال بعد پہلا دورہ پاکستان تھا۔

Gwadar International Airport کے افتتاح اور Pak China معاہدوں  پر دستخط کی تقریب

اس تقریب کا انعقاد Prime Minister House میں ہوا، جہاں پاکستانی وزیر اعظم شہباز شریف اور ان کے چینی ہم منصب Prime Minister Li Qiang نے شرکت کی.

یہ ایئرپورٹ China-Pakistan Economic Corridor (CPEC) کا ایک اہم جزو ہے. اور اس کی تکمیل سے Gwadar کی معیشت میں نمایاں تبدیلی متوقع ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے اس ایئرپورٹ کو ایک "تحفہ” قرار دیا. اور امید ظاہر کی کہ یہ منصوبہ دونوں ممالک کے باہمی تعلقات کو مزید مستحکم کرے گا۔

جن  معاہدوں پر دستخط کئے گئے ان میں سیکیورٹی، تعلیم، زراعت، انسانی وسائل کی ترقی، اور سائنس و ٹیکنالوجی جیسے شعبے شامل ہیں۔ اس کے علاوہ Currency Swap Agreement کا بھی اعلان کیا گیا. جس کا مقصد دونوں ممالک کے درمیان اقتصادی تعاون کو مزید مستحکم کرنا ہے۔

اہم معاہدے

  1. Smart Classroom Project کا ہینڈنگ اوور سرٹیفکیٹ
  2. Memorandum of Understanding (MoU) برائے Employment کے امور میں تعاون
  3. Joint Laboratory Establishment کے حوالے سے معاہدہ
  4. Joint Production of TV Programs

یہ معاہدے پاکستان اور چین کے درمیان دو طرفہ تعلقات کی مضبوطی کے عکاس ہیں۔

چینی وزیراعظم کا بیان

چینی وزیراعظم Li Qiang نے اس موقع پر کہا کہ انہیں پاکستانی عوام کی گرم جوشی سے استقبال پر خوشی ہوئی۔ انہوں نے پاکستان کو ایک اہم ترقی پذیر ملک قرار دیا اور دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کی ضرورت پر زور دیا۔

انہوں نے  کہا کہ پاکستان اور چین کے درمیان یہ معاہدے نہ صرف اقتصادی ترقی کا موجب بنیں گ.ے بلکہ دونوں ممالک کے درمیان دوستی کی مضبوطی کا بھی سبب ہوں گے۔ چننی وزیر  اعظم نے کہا کہ  Gwadar International Airport کا افتتاح اس بات کی علامت ہے کہ دونوں ممالک کی شراکت داری مستقبل میں مزید ترقی کرے گی۔

سی پیک کا دوسرا مرحلہ پاکستان کو عالمی مارکیٹ سے منسلک کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔ Regional connectivity کے تحت، سڑکوں اور ریلوے کی تعمیر کے ذریعے پاکستان اپنی مصنوعات کو دوسرے ممالک تک پہنچانے میں کامیاب ہوگا۔ یہ بین الاقوامی تجارت کو فروغ دینے اور نئے مارکیٹس تک رسائی فراہم کرنے کا ذریعہ بنے گا۔

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button