PSX میں شدید مندی، توقعات سے مثبت Pakistani CPI Report جاری

Headline Inflation raised 3.5% in May, KSE100 lost more than 800 points

Pakistani CPI Report ریلیز کر دی گئی. جس کے توقعات سے مثبت اعداد و شمار منظر عام پر آنے کے بعد PSX میں کاروباری دن اختتام شدید مندی  پر ہوا . ملک میں  Headline Inflation بڑھنے سے سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا. جس کے نتیجے میں KSE100 انڈیکس میں 800 سے زائد پوائنٹس کی مندی ریکارڈ کی گئی.

اگرچہ PSX نے آج نئے کاروباری ہفتے کا آغاز تیزی کے رجحان اور نئی بلند ترین سطح سے کیا تھا. تاہم  Pakistani CPI Report ریلیز ہونے کے بعد یہ رجحان برقرار نہ رہ سکا اور انڈیکس میں شدید گراوٹ ریکارڈ کی گئی.

Pakistani CPI Report کی تفصیلات.

Pakistan Bureau of Statistics کی طرف سے جاری کردہ رپورٹ میں  مئی  کے  دوران Annual CPI گزشتہ ماہ کی نسبت اضافے سے 4.6 پر آ گئی. جبکہ معاشی ماہرین 4.5 فیصد کی توقع کر رہے تھے. واضح رہے گزشتہ سال اسی ماہ میں یہ  1971 کی جنگ کے بعد پہلی بار  48 فیصد پر آئی تھی. اس طرح مہنگائی کا  52 سالہ ریکارڈ ٹوٹ گیا تھا. تاہم اس کے بعد Headline Inflation میں بتدریج کمی واقع ہوئی.

رواں مالی سال 2025 کے پہلے 11 ماہ میں CPI مہنگائی کی اوسط شرح صرف 4.61% رہی جو گزشتہ سال کے 24.52% کے مقابلے میں ایک نمایاں کمی ہے۔ گزشتہ سال May 2023 میں CPI مہنگائی کی شرح 38% تک پہنچ گئی تھی، مگر اس کے بعد سے مسلسل کمی دیکھنے کو ملی ہے۔ اس کمی کو State Bank of Pakistan (SBP) کی Monetary Policy میں تبدیلی اور Interest Rate میں کمی سے بھی منسلک کیا جا رہا ہے۔

مانیٹری پالیسی اور SBP کی تبدیلی

حال ہی میں SBP کی Monetary Policy Committee  نے شرح سود میں 100 بنیادی پوائنٹس کمی کرتے ہوئے 11% مقرر کی ہے۔ یہ سطح March 2022 کے 9.75% کے بعد سے سب سے کم پالیسی ریٹ ہے۔ مجموعی طور پر، SBP نے June 2023 سے اب تک شرح سود میں 1,100 Basis Points کمی کی ہے. جو 22% کی بلند ترین سطح سے نیچے آئی ہے۔ اس اقدام کو Monetary Tightening کے دور کا اختتام اور معاشی بحالی کا آغاز تصور کیا جا رہا ہے۔

شہری اور دیہی مہنگائی میں تضاد

May 2025 میں شہری علاقوں میں Headline CPI  کی سالانہ شرح 3.5% تک پہنچ گئی. جو کہ سالانہ بنیادوں پر گزشتہ ماہ کے 0.5% اور May 2024 کے 14.3% کے مقابلے میں نمایاں بہتری کی علامت ہے تاہم یہ اپریل 2025 کے مقابلے میں نمایاں طور پر بڑھی ہے ۔

ماہانہ بنیاد پر شہری مہنگائی میں 0.1% کا  اضافہ ہوا جو کہ پہلے کی 0.7% کمی کے بعد ایک توازن کا اشارہ دیتا ہے۔ اسی طرح دیہی علاقوں میں CPI  کی سالانہ شرح 3.4% رہی. جو کہ پچھلے مہینے کی 0.1% کمی اور May 2024 کی 8.2% شرح سے بہتر ہے۔ تاہم، ماہانہ بنیاد پر دیہی مہنگائی میں 0.5% کمی ریکارڈ کی گئی. جو کہ مسلسل تیسرے مہینے کمی کا تسلسل ہے۔

PSX کا ردعمل.

Pakistani CPI Report جاری ہونے کے بعد PSX میں معاشی سرگرمیوں کا اختتام منفی انداز میں ہوا. KSE100 انڈیکس 813 پوائنٹس کمی  سے 118877 پر بند ہوا. اسکی ٹریڈنگ رینج 118672 سے 120590 کی بلند ترین سطح  کے درمیان رہی.

KSE100 as on 2nd June 2025 after Pakistani CPI Report released
KSE100 as on 2nd June 2025 after Pakistani CPI Report released

 

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button