پاکستان میں پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ

پاکستان میں پیٹرولیئم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کر دیا گیا۔ پیٹرول کی نئی قیمت 35 روپے اضافے سے 249 روپے اور ڈیزل 262 روپے کی سطح پر آ گیا۔ یہ اعلان ملک میں پیٹرول کی قلت کے سے پیدا ہونیوالی صورتحال کے باعث مقررہ تاریخ سے دو روز قبل کیا گیا۔ واضح رہے کہ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) نے پیٹرول اور ڈیزل پر لیوی میں اضافے کی شرط عائد کی تھی جس کی منظوری کے بعد معطل شدہ پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کی ہے۔ اس غیر یقینی صورتحال اور زرمبادلہ (Foreign Exchange Reserves) کی کمی کے باعث درآمدی بلز (Import bills) کلیئر نہ کئے جانے کی وجہ سے ملک میں پیٹرولیئم مصنوعات کی شدید قلت پیدا ہو گئی اور پیٹرول پمپوں پر لمبی قطاریں نظر آ رہی ہیں تاہم حکومت کا کہنا ہے کہ ملک میں پیٹرول کے مناسب ذخائر موجود ہیں اور پیٹرولیئم کمپنیوں کی طرف سے مصنوعی قلت پیدا کی جا رہی ہے۔

گذشتہ ہفتے کے دوران اسلام آباد سے شروع ہونیوالا پیٹرول کی قلت کا سلسلہ پورے ملک غیر شکل اختیار کر گیا اور نئی قیمتوں کا اعلان یکم فروری کو کرنے کی بجائے 29 جنوری کو ہی کر دیا گیا۔ وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے اپنی تقریر میں ملک کی معاشی صورتحال کا ذکر کرتے ہوئے حکومتی پالیسیوں کا دفاع بھی کیا۔ تاہم معاشی ماہرین کے مطابق IMF پروگرام کی بحالی اور درآمدات کیلیے Letter Of Credit جاری ہونے تک اس طرح کے بحران سر اٹھاتے رہیں گے۔ حکومتی ذرائع کے مطابق مارچ کے اوائل میں روسی کروڈ آئل کی سپلائی کا آغاز ہو جائے گا جس سے صورت حال بہتر ہو گی۔ کیونکہ نہ صرف تیل کی رسد مستحکم ہو گی بلکہ ادائیگیوں کا توازن بھی بہتر ہو گا کیونکہ ڈالر کی بجائے دوست ممالک کی کرنسیز ٹریڈ کے لئے استعمال کی جائیں گی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button