سیاسی عدم استحکام : PSX میں بدترین کریش

پاکستان میں سیاسی عدم استحکام اور بے یقینی کے باعث PSX میں بدترین کریش دیکھنے میں آیا ہے۔ اپنے اختتامی سیشن کے دوران پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے 3.51 فیصد سرمائے کا انخلاء ہوا ہے۔ کئی مثبت ٹریگرز کے باوجود ملک کے سب سے بڑے صوبہ پنجاب میں حکمران اتحاد کی طرف سے آئندہ جمعے کے روز اسمبلیاں توڑنے کی ایڈوائس سابق وزیراعظم عمران خان کے حوالے کے حوالے کرنے کے بعد پنجاب میں اپوزیشن پارٹیوں مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی طرف سے نہ صرف تحریک عدم اعتماد جمع کروائی گئی ہے بلکہ گورنر پنجاب بلیغ الرحمن کی طرف سے وزیر اعلی کو اعتماد کا ووٹ لینے کا بھی کہا گیا ہے۔ جس کے بعد ملک میں انتہائی بے یقینی کی صورتحال پیدا ہو گئی ہے۔ جس میں گذشتہ روز جاری کی جانیوالی Immigration Report نے بھی اضافہ کیا ہے۔ رپورٹ کے مطابق گذشتہ سات ماہ کے دوران ساڑھے سات لاکھ کاروباری افراد اور مختلف شعبوں کے انتہائی اعلی تعلیم یافتہ افراد ملک چھوڑ چکے ہیں۔ PSX سے آج 6 ارب روپے کے سرمائے کا انخلاء ہوا ہے۔

آج KSE100 انڈیکس میں 14 سو سے زائد کی کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد انڈیکس ایک ہی دن میں اپنے 5 سپورٹ لیولز کو توڑتے ہوئے اسوقت 39533 کی سطح پر آ گیا ہے۔ گذشتہ 7 ماہ کے دوران ایک ہی دن کے دوران ہونیوالی یہ سب سے بڑی گراوٹ ہے۔ اس عرصے کے دوران KSE100 کی سرمایہ کاری 35 ارب روپے کم ہو کر 40 ارب پر آ گئی ہے۔ آج اس کی بلند ترین سطح 41037 اور کم ترین لیول 39533 ہی رہی ہے۔

دوسری طرف KSE30 میں بھی شدید گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ انڈیکس 429 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14646 کی سطح پر شدید گراوٹ کا شکار ہے انڈیکس سے 60 کروڑ روپے سے زائد کی سرمایہ کاری کا انخلاء ہوا ہے۔ جبکہ یہ اپنے اہم ترین نفسیاتی سپورٹ لیولز 15100، 14800 اور 14500 کھو چکا ہے۔

آج PSX میں 352 کمپنیاں ٹریڈ میں حصہ لے رہی ہیں۔ جن میں سے صرف 49 کی قدر میں اضافہ، 290 کی قدر میں کمی اور 13 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button