OGDC میں تیزی کا تسلسل جاری ، اسٹاک ویلیو پانچ سال کی بلند ترین سطح پر آ گئی

قطر اور بحرین کی طرف سے کمپنی میں سرمایہ کاری  کے مثبت اثرات

OGDC میں تیزی کا تسلسل آج بھی جاری ہے.  قطر اور بحرین کی طرف سے کمپنی میں سرمایہ کاری  کے بعد آج بھی یہ ٹریڈرز کا فیورٹ اسٹاک ہے . دن کے آغاز کے آغاز پر  یہ 2018 کے بعد پہلی بار 111 روپے فی شیئر کی  سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا گیا مثبت رجحان کی زیلی وجوہات میں  . اس کی طرف سے  پاکستان سے اپنا سرمایہ منتقل کرنوالی   Shell Global کی بڈنگ کامیاب ہے.

یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ پاکستان میں سب سے پہلے انویسٹمنٹ کرنیوالی کمپنی SHELL نے گزشتہ ماہ جنوبی ایشیائی ملک میں اپنے تمام شیئرز فروخت کرنے کا اعلان کر دیا تھا.

کمپنی نے اسکی وجوہات منافع میں کمی اور معاشی پالیسیوں میں تبدیلیوں کے سبب  منافع کی منتقلی میں آنیوالی مشکلات بیان کی تھیں .PSX کے مجموعی مثبت رجحان کے ساتھ اس کے اسٹاکس میں سرمایہ کاری کا متاثر کن حجم دکھائی دے رہا ہے۔

OGDC کا تعارف

یہاں اپنے قارئین کو PSX کے بہترین اسٹاکس میں شامل اس کمپنی کے بارے میں تفصیلات بتاتے چلیں۔ OGDCL کا قیام 23 اکتوبر 1997ء کو کمپنیز آرڈیننس 1984ء کے تحت عمل میں آیا تھا یہ حکومت پاکستان کی دوسری پبلک لیمیٹڈ کمپنی ہے جس کے قیام کا بنیادی مقصد تیل اور گیس کے ذخائر کی تلاش اور ان کو ملکی نظام میں شامل کرنے کے لئے Logistic Support مہیا کرنا ہے جبکہ اس سے پہلے پاکستان پیٹرولیم لیمیٹڈ (PPL) ان مقاصد کے لئے قائم کی جانیوالی واحد کمپنی تھی۔

اپنے آغاز سے ہی OGDCL پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) کے Oil and Gas Exploration سیکٹر میں Listed اور مارکیٹ کے بہترین اسٹاکس میں شامل ہے۔ اسے انٹرا ڈے اور Holding Stocks دونوں کے لئے ہی موزوں تصور کیا جا رہا ہے

۔ اسکا بنیادی سرمایہ 30 کروڑ روپے سے زائد رکھا گیا تھا جبکہ PSX میں اسکا ادا شدہ سرمایہ (Paid up Capital) 4 ارب 30 کروڑ سے زائد شیئرز پر مشتمل ہے۔ جن میں سے آزادانہ ٹریڈ کے لئے 15 فیصد شیئرز دستیاب ہیں۔ جن کی مجموعی تعداد 64 کروڑ 51 لاکھ شیئرز ہے۔ ان اعداد و شمار سے کمپنی کی مضبوط بنیادوں کا اندازہ لگایا جا سکتا ہے۔ اسکے مالی سال کا اختتام جون میں ہوتا ہے۔ گذشتہ ایک سال کے دوران ٹریڈنگ رینج 69 سے لے کر 96 روپے کے درمیان رہی ہے

۔دسمبر کے وسط سے OGDCL کمپنی کی جانب سے صوبہ سندھ میں گیس کے نئے ذخائر کی دریافت کی خبروں کے بعد سے یہ سرمایہ کاروں کی توجہ کی مرکز بنی ہوئی ہے۔ اگرچہ نئے ذخائر کی دریافت کے بعد ابتدائی چند دنوں کے دوران مارکیٹ کے انتہائی منفی مومینٹم کی وجہ سے اس مثبت ٹریگر کا بھرپور فائدہ نہیں حاصل کیا جا سکا۔ تاہم اس کے بعد انفرادی طور پر OGDCL کی قدر میں مسلسل اضافہ ہوتا رہا۔

IMF کی طرف سے پاکستان کے لئے اپنے پروگرام کی بحالی کے لئے مذاکرات میں OGDC سمیت انرجی سیکٹر کی کمپنیوں کے گردشی قرضوں کے خاتمے کی شرط رکھی گئی تھی۔ اس سلسلے میں کئے گئے حکومتی اقدامات سے اسکی قدر میں مزید بہتری آئی ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

 OGDCL نے کاروباری سرگرمیوں کا آغاز اپنی گذشتہ روز کی Closing سے 2 روپے اوپر 109 روپے 8 پیسے کی سطح سے کیا۔ اس کے کے بعد یہ شروع میں ہی مثبت زون میں داخل ہو کر 110 کے نفسیاتی مارک سے اوپر اپنی بلند ترین سطح 111  روپے50 پیسے  تک پہنچا۔ تاہم اسوقت یہ 1 روپے 21 پیسے کے اضافے کے ساتھ 109 روپے 8 پیسے کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ یہاں پر OGDCL کے اسٹاکس میں Buying کی انتہائی مضبوط کال دی جا رہی ہے۔

 

اسکی ٹریڈنگ کی حدوں کا جائزہ لیں تو OGDCL کا Upper Cap موجودہ سطح سے 7 روپے اوپر 115.73  اور Lower Lock بھی 9 روپے نیچے 99.59 ہے۔ اسوقت تک اس میں 1 کروڑ 81  لاکھ  سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔

اگر موجودہ سطح سے اوپر OGDCL کی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو پہلی مزاحمتی سطح 109.10 ہے جس کے یہ بالکل قریب آ چکا ہے۔ جبکہ اس سے اوپر دوسری مزاحمتی حد 109.80 ہے اور تیسری  حد 110.30 ہے جو کہ 110 کی نفسیاتی سطح سے اوپر ہے۔ جسے عبور کرنے کی صورت میں 120 کے نفسیاتی مارک عبور کرنے کی راہ ہموار ہو جائے گی۔ جو کہ اسکا انتہائی انتہائی Bullish زون اور تکنیکی ہدف بھی  ہے۔ جبکہ موجودہ سطح سے نیچے سپورٹ لیولز 108.60, 108.10 اور 107.60 ہیں۔

اسکے ٹیکنیکی انڈیکیٹرز موجودہ سطح پر خریداری کا اشارہ کر رہے ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish اور 20 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways یعنی نیوٹرل ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button