PSX میں دن کا مثبت اختتام
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں کاروباری دن کا اختتام مثبت سطح پر ہوا ہے۔ عالمی مالیاتی ادارے (IMF) کی طرف سے قرض پروگرام کی بحالی کی مثبت توقع پر آغاز ہی مثبت رجحان سے ہوا۔ جو کہ مارکیٹ میں دن کے اختتام تک جاری رہا۔
آج KSE100 انڈیکس 177 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40716 کی سطح پر بند ہوا۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 40539 سے 40790 کے درمیان رہی۔ دوسری طرف KSE30 بھی 101 پوائنٹس کہ تیزی کے ساتھ 15 ہزار کی نفسیاتی حد (Psychological Resistance) کو عبور کرتے ہوئے 15053 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 14951 سے 15088 کے درمیان رہی۔ آج پاکستانی شیئر مارکیٹ میں 338 کمپنیوں نے ٹریڈ میں حصہ لیا۔ جن میں سے 134 کی قدر میں اضافہ، 179 میں کمی اور 25 میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔