آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مثبت، NZX میں منفی رجحان

آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں مثبت رجحان دیکھنے میں آیا ہے۔ جس کی بنیادی وجوہات میں آج جاری ہونیوالی انتہائی مثبت Retail Sales Report کے اعداد و شمار ہیں جنوری 2022ء کے بعد پہلی بار کسی مہینے کے دوران ریٹیل سیلز میں 1.4 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ اس رپورٹ کے باوجود آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج میں محدود رینج میں مثبت ٹرینڈ کی وجہ اس رپورٹ سے قبل جاری ہونیوالی آسٹریلیا کا نومبر 2022ء کا CPI Indicator ڈیٹا تھا جس میں سالانہ افراط زر توقعات کے برعکس 7.3 فیصد کی سطح پر آ گئی ہے۔

آج ASX200 انڈیکس 64 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 7195 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7131 کی سطح سے ہوا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 7131 سے 7204 کے درمیان رہی ہے۔ اسوقت تک انڈیکس میں 30 کروڑ سے زائد شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں گراوٹ کی سیریز جاری ہے۔ آج بھی مارکیٹ میں انتہائی کم شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کے حجم میں کمی نظر آ رہی ہے۔ مارکیٹ میں اسوقت تک محض 95 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے۔ NZX50 انڈیکس 21 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 11643 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 11624 سے 11665 کے درمیان ہے۔ نیوزی لینڈ اسٹاکس میں گراوٹ کی بنیادی وجہ وال اسٹریٹ میں عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب (Demand) میں ہونیوالی کمی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button