Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
PSX اسٹاک

PSX میں دن کا مندی پر اختتام، عالمی مارکیٹس کے اثرات، افغان کشیدگی اور سیاسی تناؤ

★اہم نکات

  • •PSX میں مندی: مارکیٹ ایک فیصد سے زائد گر کر 170498 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
  • •منافع کی وصولی (Profit-Taking): لگاتار تین روز کی تیزی کے بعد سرمایہ کاروں نے اپنے منافع کو محفوظ بنانے کو ترجیح دی۔
  • •عالمی دباؤ: افغان بارڈر پر کشیدگی ، ملک میں سیاسی تناؤ اور مشرق وسطیٰ کی صورتحال اور برینٹ خام تیل کی قیمتوں کا 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر جانا مارکیٹ کے لیے منفی ثابت ہوا۔
  • •آئی ایم ایف (IMF) مذاکرات: وزیراعظم شہباز شریف اور آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کی ملاقات اور جائزہ مشن کے مذاکرات جاری ہیں۔
Adeel khalid
Adeel khalid ←

76 مشاہدات

پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاکستانی پرچم، اسٹاک مارکیٹ کی عمارت، بڑھتے ہوئے کینڈل اسٹک چارٹ، تیزی کا رجحان، سرمایہ کاری اور پاکستان کی مالیاتی منڈی کی عکاسی کرتی ہوئی تصویر۔
پاکستان اسٹاک ایکسچینج، پاکستانی پرچم، اسٹاک مارکیٹ کی عمارت، بڑھتے ہوئے کینڈل اسٹک چارٹ، تیزی کا رجحان، سرمایہ کاری اور پاکستان کی مالیاتی منڈی کی عکاسی کرتی ہوئی تصویر۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) میں جمعرات کے روز فروخت کا شدید دباؤ دیکھا گیا، جس کے نتیجے میں بینچ مارک KSE100 انڈیکس ملکی اور بین الاقوامی عوامل کے زیر اثر ایک فیصد سے زائد کی کمی کے ساتھ بند ہوا۔

آج دن کے آغاز میں مارکیٹ میں مثبت رجحان رہا اور انڈیکس نے 172491 کی بلند ترین سطح کو چھوا، لیکن دوسرے نصف سیشن میں پرافٹ ٹیکنگ . ملک کی سیاسی صورتحال اور افغان بارڈر پر کشیدگی کے باعث تمام گینز ضائع ہو گئے۔ دن کے اختتام پر KSE100 انڈیکس 1,733 پوائنٹس یا 1.01 فیصد کی کمی کے ساتھ 170,498 پر بند ہوا۔

ملک کی سیاسی صورتحال اور افغان بارڈر پر کشیدگی کے PSX پر اثرات۔

پاکستان کی اندرونی سیاسی صورتحال اور افغانستان کے ساتھ بڑھتی ہوئی کشیدگی وہ عوامل ہیں جس سے سرمایہ کاروں کا اعتماد بری طرح متاثر ہوا۔ آج وفاقی وزراہ نے تصدیق کی ہے کہ گذشتہ روز افغانستان سے کئے جانیوالے ڈرون حملوں کا موثر کاروائی کے ذریعے جواب دے دیا گیا ہے۔ دوسری طرف افغان حکومت نے الزام عائد کیا ہے کہ پاکستان کے میزائل حملوں سے اس کے چار شہری ہلاک ہوئے ہیں۔ خیال رہے کہ وفاقی وزیر عطااللہ تارڑ نے دعوی کیا ہے کہ افغان ڈرون حملے جس جگہ سے کئے تھے اسے کامیابی سے نشانہ بنایا گیا ہے۔

دوسری طرف تحریک انصاف کے اسلام آباد کی طرف لانگ مارچ کے اعلان اور حکومتی کاروائیوں نے بھی سرمایہ کاروں کے اس اعتماد کو بری طرح متاثر کیا ہے جو گذشتہ روز عالمی مالیاتی فنڈ کے ساتھ مذاکرات کے آغاز پر نظر آیا تھا۔

عالمی مارکیٹ کے اثرات اور جغرافیائی سیاسی تناؤ

مقامی سطح پر جہاں معاشی اصلاحات پر بات چیت جاری ہے، وہیں عالمی سطح پر موجود غیر یقینی صورتحال نے بھی پاکستانی مارکیٹ کے جذبات کو متاثر کیا۔ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی ہوئی جغرافیائی سیاسی کشیدگی اور عالمی توانائی کی مارکیٹس میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی سے اضافہ سرمایہ کاروں کے لیے تشویش کا باعث بنا ہوا ہے۔ برینٹ خام تیل (Brent crude) کی قیمتوں کا 100 ڈالر فی بیرل سے اوپر ٹریڈ کرنا افراط زر کے خدشات کو دوبارہ جنم دیتا ہے، جو براہ راست تجارتی اور درآمدی لاگت کو متاثر کرتا ہے۔

اختتامیہ

مجموعی طور پر، PSX میں حالیہ مندی کو کسی بڑے معاشی بحران کے بجائے مارکیٹ کے قدرتی تناسب اور عالمی دباؤ کا نتیجہ سمجھنا چاہیے۔ ایسے مراحل طویل المدتی سرمایہ کاروں کے لیے اکثر اچھے اسٹاکس کو مناسب قیمت پر خریدنے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔ تاہم، سرمایہ کاروں کو چاہیے کہ وہ عالمی تیل کی قیمتوں اور آئی ایم ایف کے ساتھ جاری مذاکرات کی پیش رفت پر گہری نظر رکھیں۔

آپ کے نزدیک آنے والے سیشنز میں مارکیٹ کا رخ کیا ہوگا؟ کیا آپ اس مندی کو خریداری کا موقع سمجھتے ہیں؟ اپنی رائے نیچے کمنٹس سیکشن میں ضرور شیئر کریں۔

اہم وضاحت

Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

قارئین کسی بھی Trading Decision، سرمایہ کاری یا دیگر مالیاتی فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند مالیاتی مشیر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏

متعلقہ موضوعات

”
Adeel khalid

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

3 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں