Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)

تلاش

"psx closed the financial week on negative trend" کے لیے 1145 نتائج۔

پاکستان کی معیشت کا حجم 450 ارب ڈالر سے تجاوز، GDP گروتھ 3.65 فیصد اضافہ ریکارڈ
پاکستان کی معیشت کا حجم 450 ارب ڈالر سے تجاوز، GDP گروتھ 3.65 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے 118 ویں اجلاس میں مالی سال 2026 کے لیے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے نئے اور نظر ثانی شدہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان کی معیشت کا مجموعی حجم 126.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، تاہم سالانہ معاشی ترقی کی رفتار سابقہ تخمینے سے کم رہی

Adeel khalid ·
پی ایس او اور پارکو کا پانچ  سالہ معاہدہ: پاکستان کے انرجی سیکٹر اور پٹرولیم مارکیٹ کیلئے  پیش رفت
پی ایس او اور پارکو کا پانچ سالہ معاہدہ: پاکستان کے انرجی سیکٹر اور پٹرولیم مارکیٹ کیلئے پیش رفت

پاکستان کی سب سے بڑی آئل مارکیٹنگ کمپنی پاکستان اسٹیٹ آئل (PSO) کے بورڈ نے پاک عرب ریفائنری لمیٹڈ (PARCO) کے ساتھ پانچ سالہ تجارتی معاہدے یعنی سیل پرچیز ایگریمنٹ (PSO PARCO Sale Purchase Agreement) کی منظوری دے دی ہے۔

Adeel khalid ·
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کے قریب قیمت، اگلی سمت کے لیے اہم لیولز
تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 158.05 | قلیل مدتی صورتحال: محدود رینج میں ٹریڈنگ
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کے قریب قیمت، اگلی سمت کے لیے اہم لیولز تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 158.05 | قلیل مدتی صورتحال: محدود رینج میں ٹریڈنگ

مارکیٹ کا جائزہ ڈالر اور جاپانی ین کی جوڑی (USD/JPY) تقریباً 158.05 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ قیمتوں کی حرکت میں 158.90–159.00 کے قریب سے نمایاں گراوٹ کے بعد قیمت نے 157.60–157.80 کے علاقے سے بحالی کی، لیکن اب دوبارہ 158.00 کے آس پاس محدود رینج میں حرکت کر رہی ہے۔ قلیل مدتی قیمتوں کی ساخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ خریدار 157.60–157.80 کے علاقے میں سرگرم ہوئے، جبکہ 158.20–158.40 کے قریب فروخت کا دباؤ سامنے آ سکتا ہے۔ اس وقت قیمت کسی واضح سمت میں مضبوط بریک آؤٹ دینے کے بجائے ایک درمیانی زون میں موجود ہے۔ روزانہ کی قیمتوں کی ساخت میں پہلے کی تیزی کے بعد نمایاں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ اس لیے موجودہ بحالی کو مکمل Bullish Trend کی واپسی قرار دینے کے لیے 158.40 اور اس کے بعد 158.60–158.80 کے اوپر مضبوطی درکار ہوگی۔

سید عمران علی شاہ ·
سرکل نے 40 نئے عالمی ممالک میں USDC کا دائرہ کار بڑھانے کا بڑا منصوبہ متعارف کرا دیا
سرکل نے 40 نئے عالمی ممالک میں USDC کا دائرہ کار بڑھانے کا بڑا منصوبہ متعارف کرا دیا

اسٹیبل کوائنز کی دنیا کی سب سے بڑی جاری کنندہ کمپنیوں میں سے ایک، سرکل کا عالمی سطح پر 40 نئے ممالک میں نیٹ ورک پھیلانے کا حالیہ اعلان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل ڈالر اب روایتی بینکاری کے نظام کو نچلی سطح پر چیلنج کر رہا ہے۔

Robina Adeel ·
قیمتوں میں استحکام  ہدف لیکن میٹنگز کے فیصلے پیشگی نہیں، چیئرمین فیڈ ، ڈالر میں گراوٹ
قیمتوں میں استحکام ہدف لیکن میٹنگز کے فیصلے پیشگی نہیں، چیئرمین فیڈ ، ڈالر میں گراوٹ

امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش نے بینکاک، تھائی لینڈ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کے ساتھ بات چیت کے بعد عالمی معیشت، افراط زر ، مصنوعی ذہانت ، اور فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی آنے والی میٹنگز کے حوالے سے انتہائی اہم اور دور رس اشارے دیے ہیں۔

Adeel khalid ·
پاکستان میں سونے کی قیمت 437,836 روپے پر برقرار، چاندی 212 روپے سستی
پاکستان میں سونے کی قیمت 437,836 روپے پر برقرار، چاندی 212 روپے سستی

24 قیراط سونا 437,836 روپے فی تولہ پر برقرار رہا۔ 10 گرام سونے کی قیمت 375,373 روپے رہی۔ چاندی 212 روپے کم ہوکر 6,148 روپے فی تولہ ہوگئی۔ بدھ کی 3,000 روپے کمی واپس نہیں آئی۔ 2 اکتوبر کے مقابلے میں فی تولہ سونا اب بھی 2,800 روپے سستا ہے۔

محمد اظہر سلیم ·
🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں