Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)

تلاش

"audusd rises above 0 6500 as australian cpi raised 1 0 percent in first quarter" کے لیے 1156 نتائج۔

پاکستان کی معیشت کا حجم 450 ارب ڈالر سے تجاوز، GDP گروتھ 3.65 فیصد اضافہ ریکارڈ
پاکستان کی معیشت کا حجم 450 ارب ڈالر سے تجاوز، GDP گروتھ 3.65 فیصد اضافہ ریکارڈ

پاکستان کی قومی اکاؤنٹس کمیٹی نے اپنے 118 ویں اجلاس میں مالی سال 2026 کے لیے گراس ڈومیسٹک پروڈکٹ کے نئے اور نظر ثانی شدہ اعداد و شمار جاری کر دیے ہیں۔ جس کے مطابق پاکستان کی معیشت کا مجموعی حجم 126.4 ٹریلین روپے تک پہنچ گیا، تاہم سالانہ معاشی ترقی کی رفتار سابقہ تخمینے سے کم رہی

Adeel khalid ·
جلتا ہوا پیرس، میکرون کی اپیل اور محدود  رینج میں ٹریڈ کرتا  یورو
جلتا ہوا پیرس، میکرون کی اپیل اور محدود رینج میں ٹریڈ کرتا یورو

فرانس کے دارالحکومت پیرس سمیت ملک کے مختلف شہروں میں پھوٹ پڑنے والی احتجاجی لہر، بڑھتی ہوئی افراط زر ، ایندھن کی قیمتوں میں اضافہ اور عوامی خدمات کے شعبے بالخصوص اساتذہ کی کمی جیسے مسائل نے نہ صرف ملکی سیاسی اور سماجی منظرنامے کو ہلا کر رکھ دیا ہے۔

Robina Adeel ·
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کے قریب قیمت، اگلی سمت کے لیے اہم لیولز
تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 158.05 | قلیل مدتی صورتحال: محدود رینج میں ٹریڈنگ
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کے قریب قیمت، اگلی سمت کے لیے اہم لیولز تاریخ: 16 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: 158.05 | قلیل مدتی صورتحال: محدود رینج میں ٹریڈنگ

مارکیٹ کا جائزہ ڈالر اور جاپانی ین کی جوڑی (USD/JPY) تقریباً 158.05 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ قیمتوں کی حرکت میں 158.90–159.00 کے قریب سے نمایاں گراوٹ کے بعد قیمت نے 157.60–157.80 کے علاقے سے بحالی کی، لیکن اب دوبارہ 158.00 کے آس پاس محدود رینج میں حرکت کر رہی ہے۔ قلیل مدتی قیمتوں کی ساخت سے ظاہر ہوتا ہے کہ خریدار 157.60–157.80 کے علاقے میں سرگرم ہوئے، جبکہ 158.20–158.40 کے قریب فروخت کا دباؤ سامنے آ سکتا ہے۔ اس وقت قیمت کسی واضح سمت میں مضبوط بریک آؤٹ دینے کے بجائے ایک درمیانی زون میں موجود ہے۔ روزانہ کی قیمتوں کی ساخت میں پہلے کی تیزی کے بعد نمایاں اتار چڑھاؤ آیا ہے۔ اس لیے موجودہ بحالی کو مکمل Bullish Trend کی واپسی قرار دینے کے لیے 158.40 اور اس کے بعد 158.60–158.80 کے اوپر مضبوطی درکار ہوگی۔

سید عمران علی شاہ ·
PSX  میں کاروباری دن کا اتار چڑ ھاؤ کے بعد مثبت اختتام
PSX میں کاروباری دن کا اتار چڑ ھاؤ کے بعد مثبت اختتام

جمعہ کی صبح ابتدائی کاروباری سیشن میں بینچ مارک KSE100 انڈیکس میں تقریباً 400 پوائنٹس کا نمایاں اضافہ دیکھا گیا تھا۔ تاہم اسکے بعد دن بھر ٹریڈنگ والیوم کی کمی کے باعث زیادہ تر سرمایہ کار سائیڈ لائن دکھائی دیئے

Adeel khalid ·
سرکل نے 40 نئے عالمی ممالک میں USDC کا دائرہ کار بڑھانے کا بڑا منصوبہ متعارف کرا دیا
سرکل نے 40 نئے عالمی ممالک میں USDC کا دائرہ کار بڑھانے کا بڑا منصوبہ متعارف کرا دیا

اسٹیبل کوائنز کی دنیا کی سب سے بڑی جاری کنندہ کمپنیوں میں سے ایک، سرکل کا عالمی سطح پر 40 نئے ممالک میں نیٹ ورک پھیلانے کا حالیہ اعلان اس بات کا واضح ثبوت ہے کہ ڈیجیٹل ڈالر اب روایتی بینکاری کے نظام کو نچلی سطح پر چیلنج کر رہا ہے۔

Robina Adeel ·
قیمتوں میں استحکام  ہدف لیکن میٹنگز کے فیصلے پیشگی نہیں، چیئرمین فیڈ ، ڈالر میں گراوٹ
قیمتوں میں استحکام ہدف لیکن میٹنگز کے فیصلے پیشگی نہیں، چیئرمین فیڈ ، ڈالر میں گراوٹ

امریکی فیڈرل ریزرو کے چیئرمین کیون وارش نے بینکاک، تھائی لینڈ میں بین الاقوامی مالیاتی فنڈ کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹلینا جارجیوا کے ساتھ بات چیت کے بعد عالمی معیشت، افراط زر ، مصنوعی ذہانت ، اور فیڈرل اوپن مارکیٹ کمیٹی کی آنے والی میٹنگز کے حوالے سے انتہائی اہم اور دور رس اشارے دیے ہیں۔

Adeel khalid ·
ڈالر کینیڈین ڈالر کا تکنیکی تجزیہ: 1.4200 کی سپورٹ اہم، 1.4250 پر ریزسٹینس
تاریخ: 15 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: تقریباً 1.4213
ڈالر کینیڈین ڈالر کا تکنیکی تجزیہ: 1.4200 کی سپورٹ اہم، 1.4250 پر ریزسٹینس تاریخ: 15 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: تقریباً 1.4213

مریکی ڈالر اور کینیڈین ڈالر کی جوڑی USD/CAD تقریباً 1.4213 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ سیشن میں قیمت 1.4290–1.4300 کے قریب پہنچنے کے بعد تیزی سے نیچے آئی اور اب 1.4200 کے آس پاس استحکام کی کوشش کر رہی ہے۔ روزانہ کی سطح پر جوڑی نے ستمبر کے دوران 1.3800 کے قریب سے مضبوط بحالی کی اور اکتوبر میں 1.4290 کے علاقے تک پہنچی۔ تاہم بلند سطحوں پر فروخت کے دباؤ کے بعد قیمت میں اصلاح دیکھی گئی ہے۔ چار گھنٹے کی حرکت میں مجموعی بحالی کے بعد رفتار سست ہوئی ہے، جبکہ ایک گھنٹے کی سطح پر قیمت 1.4200–1.4220 کے علاقے میں اتار چڑھاؤ دکھا رہی ہے۔ اس وقت 1.4200 کی سپورٹ اور 1.4250 کی ریزسٹینس اگلی مختصر مدتی سمت کے لیے اہم ہیں۔ سپورٹ برقرار رہنے پر بحالی کی کوشش جاری رہ سکتی ہے، لیکن اس سطح کے نیچے واضح گراوٹ مزید فروخت کا دباؤ پیدا کر سکتی ہے۔

سید عمران علی شاہ ·
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کی سطح پر دباؤ، 157.50 سپورٹ اہم
تاریخ: 15 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: تقریباً 157.84
ڈالر ین کا تکنیکی تجزیہ: 158.00 کی سطح پر دباؤ، 157.50 سپورٹ اہم تاریخ: 15 اکتوبر 2026 | موجودہ قیمت: تقریباً 157.84

امریکی ڈالر اور جاپانی ین کی جوڑی USD/JPY تقریباً 157.84 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ حالیہ سیشن میں قیمت 158.90 کے قریب پہنچنے کے بعد نیچے آئی، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ بلند سطحوں پر فروخت کا دباؤ موجود ہے۔ روزانہ کی سطح پر جوڑی جولائی میں 163.00–164.00 کے علاقے تک پہنچنے کے بعد نمایاں گراوٹ کا سامنا کر چکی ہے۔ ستمبر میں 153.00–154.00 کے قریب سے بحالی ہوئی، لیکن قیمت اب بھی پہلے کی بلند سطحوں سے خاصی نیچے ہے۔ چار گھنٹے کی حرکت میں قیمت کچھ عرصے سے 157.00–159.00 کے دائرے میں رہی ہے۔ مختصر مدت میں 158.00 کے نیچے واپسی فروخت کنندگان کے دباؤ کو ظاہر کرتی ہے، جبکہ اگلی سمت کے لیے 157.50–157.60 کی سپورٹ اور 158.20–158.50 کی ریزسٹینس اہم رہیں گی۔

سید عمران علی شاہ ·
🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں