Chinese Industrial Report کے بعد Silver Price میں تیزی، Global Markets میں نئی سرمایہ کاری
Robust Industrial Production and Retail Sales Data Drive Silver Demand in Global Markets

Chinese Industrial Production Report جاری کر دی گئی، جس کے مثبت اعداد و شمار سامنے آنے پر Silver Price میں بحالی کا رجحان دیکھنے کو مل رہا ہے۔ 2nd Largest Economy in the World کے Manufacturing Sector میں بڑھتی ہوئی سرگرمیوں نے Commercial اور Precious Metals کی طلب میں نمایاں اضافہ کیا. جس کا براہ راست فائدہ Silver کو پہنچا۔
Chinese Industrial Report کے Silver Price پر اثرات
National Bureau of Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق فروری 2025 میں Industrial Production میں 3.4% اضافہ ریکارڈ کیا گیا، جبکہ ماہرین کی توقع 3.2% تھی۔ یاد رہے کہ جنوری 2025 میں یہ ریڈنگ 3.25% رہی تھی، جس نے Global Markets میں Deflation کے خدشات کو کم کیا تھا۔
گزشتہ ماہ Industrial Activities کی بحالی کے باعث Recession کی افواہیں دم توڑتی دکھائی دے رہی ہیں۔ Silver وہ دھات ہے جو نہ صرف زیورات بلکہ پیداواری شعبے میں بھی بڑے پیمانے پر استعمال ہوتی ہے۔ چین دنیا میں اس کا سب سے بڑا درآمد کنندہ اور استعمال کنندہ ہے. اور یہی وجہ ہے کہ Chinese Markets میں معاشی بحالی کی خبروں سے Silver کی خریداری میں اضافہ ہوا۔
اس کے علاوہ، Chinese Government کی جانب سے معیشت کو سہارا دینے کے لیے مختلف مالیاتی پالیسیوں پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے. جو صنعتی سرگرمیوں میں اضافے اور Silver Price میں مزید بہتری کی نشاندہی کر رہے ہیں۔
Chinese Retail Sales Report کے نتیجے میں معاشی سرگرمیوں میں بہتری
آج جاری ہونے والی Chinese Retail Sales Report میں اشیائے ضروریہ کی فروخت 2.4% ریکارڈ کی گئی. جو کہ ماہرین کی توقع 2.3% سے زیادہ ہے۔ اس کے نتیجے میں فروری کے دوران عام عوام کی قوت خرید میں نمایاں بہتری دیکھی گئی۔
قابل ذکر بات یہ بھی ہے کہ گزشتہ ماہ چین میں Unemployment کی شرح 4.0% رہی. جبکہ جنوری میں یہ 4.2% تھی۔ ان اعداد و شمار سے واضح ہوتا ہے کہ Chinese Economy بہتری کی راہ پر گامزن ہے. جس کے اثرات Silver سمیت دیگر Commodities کی طلب میں اضافے کی صورت میں سامنے آ رہے ہیں۔ مزید برآں، Infrastructure Development اور Green Energy Projects میں سرمایہ کاری کے باعث بھی Silver کی طلب میں مسلسل اضافہ متوقع ہے. کیونکہ یہ دھات بیٹریز اور سولر پینلز کی تیاری میں بھی استعمال ہوتی ہے۔
تکنیکی جائزہ
Asian Sessions کے دوران Silver Price نفسیاتی ہدف 33.50$ سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے۔ تکنیکی اعتبار سے Silver اپنی 20SMA عبور کر چکا ہے. جس سے اس کا Bullish Regression Channel فعال ہو جاتا ہے۔

موجودہ سطح پر اس کے Support Levels 33.60$, 33.40$ اور 33.30$ ہیں. جبکہ Resistance Levels 33.75$, 33.90$ اور 34.05$ پر موجود ہیں۔ اس کا Relative Strength Index (RSI) 70 کے قریب ہے. جو Overbought Zone سے باہر ہے۔ یہاں سے خریداری کا رجحان برقرار رہنے کی توقع ہے. اور تیسری Resistance Level عبور کرنے کے بعد سائیڈ لائن سرمایہ کاروں کی بھی دلچسپی بڑھ سکتی ہے۔ اگر موجودہ رجحان برقرار رہتا ہے، تو اگلا ممکنہ ہدف 34.50$ اور اس سے اوپر 35.00$ تک جا سکتا ہے، جو کہ Silver Bulls کے لیے ایک مثبت سگنل ہو سکتا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔