Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
تکنیکی تجزیہ

بٹ کوائن $78,000 پر مستحکم, US PCE Price Index کا سرپرائز اور آلٹ کوائن ریلی۔

اہم نکات

  • Bitcoin کی پوزیشن: BTC تقریباً $78,000 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے اور اپنی حالیہ تیزی برقرار رکھے ہوئے ہے۔
  • US PCE Price Index: جولائی کا انڈیکس 3.7 فیصد رہا، جو 3.6 کی متوقع شرح سے زیادہ ہے۔
  • شرحِ سود کی توقعات: بلند Inflation کے باوجود ستمبر میں Federal Reserve کی شرحِ سود میں تبدیلی سے متعلق مارکیٹ کی توقعات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔
  • Altcoin Performance: SPX6900 اور VeChain (VET) نے گزشتہ 24 گھنٹوں میں نمایاں دوہرے ہندسوں کی کارکردگی دکھائی۔
  • تکنیکی منظرنامہ : BTC کے لیے فوری مزاحمت 82850 ڈالر جبکہ اہم سپورٹ 77489 ڈالرز کے قریب ہے۔
Robina Adeel

88 مشاہدات

بٹ کوائن $78,000 پر مستحکم, US PCE Price Index  کا سرپرائز اور آلٹ کوائن ریلی۔

کرپٹو انڈسٹری میں اس وقت ایک انتہائی دلچسپ اور متحرک صورتحال بنی ہوئی ہے۔ ایک طرف مارکیٹ تجزیہ نگاروں کے مطابق Bitcoin نے اپنی گزشتہ ہفتے کی 23 فیصد کی شاندار کارکردگی کو برقرار رکھتے ہوئے $78,000 کی سطح پر مضبوطی دکھائی ہے، جبکہ دوسری جانب امریکی افراط زر (Inflation) کے تازہ اعداد و شمار نے مارکیٹ کے شرکاء کی توجہ حاصل کر لی ہے۔

اسی دوران SPX6900 اور VeChain جیسے Altcoins نے گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران دوہرے ہندسوں میں نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا. جس سے کرپٹو مارکیٹ میں ایک بار پھر تیزی اور زیادہ رسک لینے کا رجحان نمایاں ہوا ہے۔

اس مضمون میں ہم جائزہ لیں گے کہ US PCE Inflation ڈیٹا نے ڈیجیٹل اثاثوں کو کس طرح متاثر کیا، Bitcoin کی موجودہ تکنیکی پوزیشن کیا ہے، اور Technical Indicators آنے والے دنوں کے لیے کیا ممکنہ اشارے دے رہے ہیں۔

امریکی جولائی PCE Data اور مارکیٹ پر اس کے اثرات

US PCE Price Index کے کرپٹو کرنسیز پر اثرات۔

امریکی جولائی کے Personal Consumption Expenditures (PCE) کے مطابق افراط زر کی شرح 3.7 فیصد رہی، جو مارکیٹ کی 3.6 فیصد کی توقع سے معمولی زیادہ ہے۔

یہ شرح Federal Reserve کے 2 فیصد کے ہدف سے خاصی بلند ہے، تاہم اس کے باوجود مارکیٹ کے ردِعمل میں فوری طور پر شدید منفی رجحان نظر نہیں آیا۔

CME FedWatch Tool کے اعداد و شمار کے مطابق اگلی پالیسی میٹنگ میں 25 Basis Points کی شرح میں تبدیلی کے امکانات تقریباً 38 فیصد تک آ گئے، جو ایک ماہ قبل 55 فیصد تھے۔

یہ صورتحال اس بات کی طرف اشارہ کرتی ہے کہ سرمایہ کار بلند افراطِ زر کے دباؤ کو پہلے کے مقابلے میں زیادہ بہتر انداز میں جذب کر رہے ہیں۔ جب تک مرکزی بینک کی پالیسی مارکیٹ کی توقعات کے بالکل برعکس نہیں جاتی، Crypto Market اپنی لیکویڈیٹی (Liquidity) اور سرمایہ کاروں کے رجحان کی بنیاد پر مضبوط رہ سکتی ہے۔

تاہم، ایسے Macroeconomic Data کے اجراء کے بعد قلیل مدتی اتار چڑھاؤ (Volatility) بڑھ سکتا ہے۔ ایسے ماحول میں چھوٹے سرمایہ کار گھبراہٹ میں فیصلے کر سکتے ہیں، جبکہ تجربہ کار مارکیٹ شرکاء اہم سپورٹ اور مزاحمت کی سطحوں کو زیادہ توجہ سے دیکھتے ہیں۔

Bitcoin کی موجودہ تیکنیکی پوزیشن۔

بٹ کوائن (Bitcoin) اس وقت تقریباً $78,700 پر ٹریڈ کر رہا ہے اور قلیل مدت میں مضبوط Bullish Bias برقرار رکھے ہوئے ہے۔ قیمت 50-دن کی Exponential Moving Average (EMA)، جو تقریباً $68,195 پر ہے، اور 200-دن کی EMA، جو تقریباً $72,859 پر ہے، دونوں سے کافی اوپر موجود ہے۔ یہ صورتحال درمیانی اور طویل مدت میں خریداروں کی نسبتاً مضبوط پوزیشن کی نشاندہی کرتی ہے۔

قیمت اس وقت $82,850 سے $57,800 کی رینج کی 78.6 فیصد Fibonacci Retracement سطح، یعنی $77,489، کے قریب استحکام حاصل کر رہی ہے۔ اس سطح کے اوپر قیمت کا برقرار رہنا مزید تیزی کے لیے اہم قرار دیا جا سکتا ہے۔

مومینٹم اندیکیٹرز کیا نشاندہی کر رہے ہیں۔

MACD: Positive Zone میں موجود ہے، جو تیزی کی رفتار کی نشاندہی کر رہا ہے۔ جبکہ RSI تقریباً 78 پر ہے اور Overbought Zone کے قریب پہنچ چکا ہے۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ حالیہ تیزی مختصر مدت میں کچھ زیادہ کھنچ چکی ہے۔

Bitcoin کے اوپر کی طرف ممکنہ اہداف۔

اگر BTC موجودہ رفتار برقرار رکھتے ہوئے مزید اوپر جاتا ہے تو 82,850 ڈالرز کی 100 فیصد Fibonacci Retracement سطح پہلی بڑی مزاحمت بن سکتی ہے۔ اس سطح کے قریب پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے قیمت میں عارضی سست روی پیدا ہو سکتی ہے۔

تاہم، اگر بٹ کوائن مضبوط حجم کے ساتھ اس مزاحمت کو عبور کرنے میں کامیاب ہو جاتا ہے تو 127.2 فیصد Fibonacci Extension سطح، تقریباً $91374، اگلا اہم ہدف بن سکتی ہے۔

اہم سپورٹ لیولز۔

اگر مارکیٹ میں اصلاح (Correction) شروع ہو گئی تو Bitcoin کے لیے 78.6 فیصد Fibonacci Retracement سطح پر ابتدائی سپورٹ 77489 ڈالر موجود ہے۔ اس کے بعد 200 دنوں کا EMA ایک اہم سپورٹ زون 72859 ڈالر ہے۔ جبکہ مزید گراوٹ کی صورت میں $70,325 کی 50 فیصد Fibonacci Retracement سطح اور $68,195 کا 50-Day EMA اہم دفاعی سطحیں ثابت ہو سکتی ہیں۔

ان میں سے کسی اہم سپورٹ لیول کے نیچے قیمت کا مستقل طور پر برقرار رہنا Bitcoin کے قلیل مدتی رجحان کو کمزور کر سکتا ہے۔

آپ کے خیال میں کیا بٹ کوائن آنے والے ہفتوں میں82,800 ڈالر کی کی مزاحمتی سطح عبور کرکے نئی بلندیاں قائم کرے گا، یا مارکیٹ میں ایک بڑی Correction کا امکان ہے؟ اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں۔

اہم وضاحت

Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

قارئین کسی بھی کاروباری فیصلے، سرمایہ کاری یا دیگر مالیاتی فیصلے سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند ایڈوائزر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏
R

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

1 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں