Chart Pro 👤 لاگ ان (Login)
تکنیکی تجزیہ

بٹ کوائن کی قدر 80 ہزار ڈالر کے قریب،اگلا پل بیک انتہاُئی اہم ، معاشی ماہرین۔

اہم نکات

  • معاشی دنیا میں اس وقت سب سے بڑی بحث کا محور Bitcoinہے، جو 80 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی سطح کو چھونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔
  • گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 27 فیصد اضافے نے سرمایہ کاروں میں ایک نئی امید پیدا کی ہے
Adeel khalid

66 مشاہدات

بٹ کوائن کی قدر 80 ہزار ڈالر کے قریب،اگلا پل بیک انتہاُئی اہم ، معاشی ماہرین۔

معاشی دنیا میں اس وقت سب سے بڑی بحث کا محور بٹ کوائن (Bitcoin) ہے، جو 80 ہزار ڈالر کی اہم نفسیاتی سطح کو چھونے کے قریب پہنچ چکا ہے۔ گزشتہ ایک ماہ کے دوران تقریباً 27 فیصد اضافے نے سرمایہ کاروں میں ایک نئی امید پیدا کی ہے، لیکن معاشی ماہرین کے مطابق اب اصل امتحان اس تیزی کے بعد آنے والا پُل بیک (Pullback) ہوگا۔

ان کا کہنا ہے کہ یہ مرحلہ اس بات کا تعین کر سکتا ہے کہ موجودہ ریلی محض مختصر مدتی جوش ہے یا بٹ کوائن ایک نئے پائیدار Bullish Trend کی بنیاد رکھ رہا ہے۔ اس لیے آنے والے دنوں میں قیمت کے ساتھ ساتھ سپورٹ زونز، تجارتی حجم اور ادارہ جاتی طلب پر نظر رکھنا اہم ہوگا۔

خلاصہ

Bitcoin نے حالیہ ہفتوں میں نمایاں واپسی کرتے ہوئے 80 ہزار ڈالر کی سطح کو چیلنج کیا ہے، جس کے بعد آئندہ کی سمت پر بحث مارکیٹ میں اہم موضوع بن گئی ہے۔

ماہرین کے مطابق موجودہ تیزی کے بعد محدود پُل بیک یا استحکام (Consolidation) مارکیٹ کے لیے صحت مند ثابت ہو سکتا ہے۔ خاص طور پر 80 سے 90 ہزار ڈالر کے درمیان تاریخی تجارتی حجم (Historical Volume) نسبتاً کم ہونے کی وجہ سے قیمت میں اچانک اور تیز اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔

مارکیٹ میں ابتدائی تیزی کا ایک اہم حصہ شارٹ پوزیشنز کی لیکویڈیشن (Short Liquidations) سے آیا ہے۔ اب بٹ کوائن کو مزید اوپر لے جانے کے لیے حقیقی اسپاٹ ڈیمانڈ (Spot Demand) اور ادارہ جاتی سرمایہ کاری (Institutional Demand) کا برقرار رہنا ضروری ہوگا۔

Bitcoin کی قدر 80 ہزار ڈالرز کے قریب۔

بٹ کوائن کی حالیہ تیزی کئی بنیادی اور ٹکنیکی عوامل کا نتیجہ ہے۔ گزشتہ چند دنوں میں قیمت نے اہم موونگ ایوریجز (Moving Averages) کو عبور کیا، جس سے مارکیٹ میں خریداروں کی طاقت میں اضافہ ہوا۔

ہائپرین ڈیسیمس (Hyperion Decimus) کے کرس سلیوان (Chris Sullivan) کے مطابق تجارتی حجم میں اضافہ اور مارکیٹ کی بہتر وسعت ایک ممکنہ نئے طویل مدتی رجحان (Trend Change) کی نشاندہی کرتی ہے۔

تاہم، تیز رفتار اضافے نے Bitcoin کو اوور باٹ زون کے قریب بھی پہنچا دیا ہے۔ ایسی صورتحال میں مارکیٹ کو مزید اوپر جانے سے پہلے کچھ وقت کے لیے سانس لینے، منافع وصول کرنے اور اپنی نئی سپورٹ قائم کرنے کی ضرورت پڑ سکتی ہے۔

اہم نفسیاتی سطح کے قریب پل بیک کیوں ضروری ہے؟

جب کوئی اثاثہ مسلسل اور تیزی سے اوپر جاتا ہے تو مختصر مدتی اصلاح (Correction) کا امکان بڑھ جاتا ہے۔ بٹ کوائن کے معاملے میں بھی ایک محدود پُل بیک مارکیٹ کے لیے منفی کے بجائے صحت مند عمل ثابت ہو سکتا ہے، کیونکہ اس سے کمزور ہاتھ مارکیٹ سے نکل سکتے ہیں اور نئے خریدار بہتر قیمتوں پر داخل ہو سکتے ہیں۔

کرس سلیوان کے مطابق اگر مارکیٹ میں نمایاں کمی آتی ہے تو 67 سے 70 ہزار کا زون ایک اہم سپورٹ زون کے طور پر کام کر سکتا ہے۔ دوسری جانب Bitget Research کے چیف تجزیہ کار ریان لی کے مطابق قلیل مدت میں بٹ کوائن 74 سے 81 ہزار ڈالر کے درمیان ٹریڈ کر سکتا ہے۔

اسی طرح پرافٹ ٹیکنگ کے نتیجے میں قیمت کا 75 سے 78 ہزار ڈالر کی طرف واپس آنا بھی غیر معمولی نہیں ہوگا۔ اس طرح کی اصلاح مارکیٹ میں موجود ضرورت سے زیادہ جوش کو کم کرکے اگلی سمت کے لیے بنیاد مضبوط کر سکتی ہے۔

ادارہ جاتی طلب اور Spot Bitcoin ETFs کا کردار

حالیہ ریلی کا ایک اہم حصہ شارٹ سیلرز کی پوزیشنز ختم ہونے، یعنی شارٹ لیکویڈیشنز (Short Liquidations) سے سامنے آیا۔ ابتدائی تیزی کے دوران ڈھائی ارب ڈالر سے زائد کی بیئرش پوزیشنز ختم ہوئیں، جس نے قیمت کو مزید اوپر جانے میں مدد دی۔

لیکن اب مارکیٹ کے سامنے ایک اہم سوال موجود ہے: اگلا خریدار کون ہوگا؟

ریان لی کہتے ہیں کہ Bitcoin کی مزید پائیدار تیزی کے لیے اب صرف شارٹ پوزیشنز کے خاتمے پر انحصار کافی نہیں ہوگا۔ مارکیٹ کو حقیقی اسپاٹ ڈیمانڈ (Spot Demand) کی ضرورت ہے۔

اگر اسپاٹ بٹ کوائن ایکسچینج ٹریڈڈ فنڈز (Spot Bitcoin ETFs) میں سرمائے کی مسلسل آمد برقرار رہتی ہے تو یہ Bitcoin کے لیے مزید مضبوط بنیاد فراہم کر سکتی ہے اور مستقبل میں ایک لاکھ ڈالر کی سطح کی جانب پیش رفت کا راستہ ہموار کر سکتی ہے۔

83 ہزار ڈالر کی اہم مزاحمتی سطح۔

کئی ماہرین کے نزدیک 83 ہزار ڈالر کی سطح بٹ کوائن کے لیے اگلے مرحلے میں فیصلہ کن اہمیت رکھ سکتی ہے۔ ہیش ڈیکس کے چیف انویسٹمنٹ آفیسر سمیر کرگیج (Samir Kerbage) کے مطابق75 سے 83 ہزار ڈالر کے درمیان کنسولیڈیشن (Consolidation) مارکیٹ کو ایک مضبوط بیس (Base) فراہم کر سکتی ہے۔

اگر Bitcoin اس رینج میں کامیابی سے استحکام حاصل کر لیتا ہے اور پھر $83,000 کے اوپر پائیدار بریک آؤٹ (Breakout) دیتا ہے تو $100,000 کی تاریخی سطح کی جانب اگلی بڑی پیش رفت کے امکانات پیدا ہو سکتے ہیں۔ دوسری طرف، نازک زون میں قیمت تیزی سے دونوں سمتوں میں ہی حرکت کر سکتی ہے۔ اس لیے ٹریڈرز کے لیے رسک مینجمنٹ کو نظر انداز کرنا خطرناک ثابت ہو سکتا ہے۔

کیا Bitcoin Price دوبارہ ایک لاکھ ڈالرز تک جا سکتی ہے؟

بٹ کوائن کا ہزار ڈالر کی جانب سفر کرپٹو انڈسٹری میں بڑھتی ہوئی دلچسپی اور سرمایہ کاروں کے اعتماد کو ظاہر کرتا ہے۔ تاہم، اس مرحلے پر 80 ہزار ڈالر کی طرف پل بیک کا امکان نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔

ایک صحت مند پُل بیک مارکیٹ کو کمزور پوزیشنز سے پاک کرکے نئی سپورٹ بنانے میں مدد دے سکتا ہے۔ اگر اس کے بعد Spot Bitcoin ETFs میں مسلسل خریداری برقرار رہتی ہے، ادارہ جاتی طلب مضبوط رہتی ہے اور بٹ کوائن83 ہزار ڈالر سے اوپر مستحکم ہونے میں کامیاب ہو گیا تو ایک لاکھ کی جانب اگلا مرحلہ زیادہ اہم بن سکتا ہے۔

لیکن اگر قیمت اہم سپورٹ زونز برقرار رکھنے میں ناکام رہی تو مارکیٹ میں مزید اصلاح کا امکان بھی موجود رہے گا۔ اسی لیے موجودہ صورتحال میں جذبات کے بجائے قیمت کے اہم لیولز، والیوم اور Risk Management پر توجہ دینا زیادہ اہم ہے۔

آپ کے خیال میں کیا Bitcoin اگلی بڑی چھلانگ سے پہلے مزید پُل بیک کرے گا، یا موجودہ رفتار اسے براہِ راست ایک لاکھ ڈالر کی سطح تک لے جائے گی؟ اپنی رائے کمنٹ سیکشن میں ضرور شیئر کریں۔

اہم وضاحت

Urdu Markets کی جانب سے فراہم کردہ تمام معلومات، تجزیے، اعداد و شمار، خبریں، مارکیٹ ڈیٹا اور دیگر مواد صرف معلوماتی اور تعلیمی مقاصد کے لیے پیش کیے جاتے ہیں۔ یہ مواد کسی بھی صورت میں مالیاتی، سرمایہ کاری یا ٹریڈنگ مشورہ تصور نہیں کیا جانا چاہیے۔

قارئین کسی بھی Trading Decision، سرمایہ کاری یا دیگر فیصلوں سے قبل اپنی تحقیق کریں اور ضرورت کے مطابق کسی مستند معاشی ماہر سے مشورہ حاصل کریں۔ Urdu Markets اپنی ویب سائٹ پر دستیاب معلومات کی بنیاد پر کیے گئے کسی بھی Trading Decision یا سرمایہ کاری کے نتیجے میں ہونے والے ممکنہ نقصان یا منافع کی ذمہ داری قبول نہیں کرتا۔

⚠ تجزیہ ڈسکلیمر

یہ تجزیہ صرف تعلیمی و معلوماتی مقاصد کے لیے ہے اور اسے سرمایہ کاری کا مشورہ نہ سمجھا جائے۔ مارکیٹ میں نقصان کا خطرہ موجود ہے؛ کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے اپنی تحقیق کریں یا مستند مالی مشیر سے رجوع کریں۔

📩 یہ مضمون پسند آیا؟

روزانہ ایسی ہی تازہ مارکیٹ نیوز + ای میل پر

w T 𝕏

متعلقہ موضوعات

A

✍ تحریر کردہ · UrduMarkets

اردو مارکیٹس کے مصنف · مالیاتی مارکیٹ تجزیہ

متعلقہ مضامین

1 مضامین
💬

تبصرے

0 گفتگو

💭

ابھی کوئی تبصرہ نہیں — پہلے تبصرہ کرنے والے آپ بن سکتے ہیں۔

🛡 تمام تبصرے ماڈریٹر کی منظوری کے بعد شائع ہوتے ہیں

🤖

اردو مارکیٹس اسسٹنٹ

لائیو مارکیٹ ڈیٹا کے ساتھ

تعلیمی معلومات — مالی مشورہ نہیں