افراط زر سے لڑنا بنیادی مقصد، سیاسی اثر و رسوخ سے باہر آنا ہو گا۔ چیئرمین فیڈرل ریزرو

امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے چیئرمین جیروم پاول نے کہا ہے کہ انکے ادارے کا بنیادی مقصد افراط زر (inflation) سے لڑنا اور معاشی پالیسیاں بنانا ہے۔ یہ اہداف فیڈرل ریزرو کو سیاسی اثر و رسوخ سے آزاد کئے بغیر جاصل نہیں کئے جا سکتے۔ وہ Riskbank کے ایمپوریئم میں منعقد کردہ ایک تقریب کے دوران شرکاء کے سوالوں کے جواب دے رہے تھے۔ انہوں نے مزید کہا کہ کسی بھی ملک کا مرکزی بینک اور معاشی پالیسی ساز ادارے اپنے معاشی اہداف اسوقت تک حاصل نہیں کر سکتے جب تک کہ وہ سیاسی مقاصد سے الگ تھلگ نہیں ہو جاتے۔ ان نے یہ بھی کہا کہ وہ اسوقت افراط زر کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کر رہے ہیں

جیروم پاول نے اپنی تقریر کے دوران معاشی اور سماجی مسائل سے نمٹنے کے لئے Fed کو اپنے دائرہ کار کو وسعت دینی ہو گی۔ کیونکہ محدود دائرہ اختیار کے اندر رہتے ہوئے سماجی و معاشی بحرانوں کا مقابلہ نہیں کیا جا سکتا۔ کیونکہ آج کہ دنیا آپس میں مربوط ہے اور دنیا کے کسی بھی ایک کونے پر رونما ہونیوالے معاشی و معاشرتی واقعات پوری دنیا پر اپنے اثرات مرتب کرتے ہیں۔ اپنی تقریر کے آخر میں انہوں نے اس عزم کو بھی دوہرایا کہ رواں سال کے دوران امریکی معیشت کو افراط زر سے پاک کر دیا جائے گا اور اس سلسلے میں تمام مانیٹری ٹولز استعمال کئے جائیں گے۔ لیکن جیروم پاول کا کہنا تھا کہ شرح سود میں اضافہ یا مانیٹری پالیسی میں تبدیلی حالات کے مطابق ہونی چاہیئے کیونکہ ٹھوس وجوہات کے بغیر شرح سود میں اضافہ بھی معیشت کو نقصان پہنچاتا ہے۔ فیڈرل ریزرو کے سربراہ کی تقریر کے آخری حصے کے سامنے آنے کے بعد امریکہ ڈالر انڈیکس (DXY) میں معمولی Selling Pressure دیکھا گیا۔ تاہم مجموعی طور پر ڈالر انڈیکس 103.15 کی سطح پر بغیر کسی تبدیلی کے مستحکم نظر آ رہا ہے۔ یعنی اسکے اثرات نیوٹرل ہیں۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button