آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس محدود رینج میں ٹریڈ جاری
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ جاری ہے۔ مارکیٹ میں سرمائے کے کم حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم کی وجہ سے مثبت منظر نامے کے باوجود اتار چڑھاؤ جاری ہے۔ 2023ء کے دوران ابھی تک آسٹریلین اسٹاکس سرمایہ کاروں کی توجہ حاصل کرنے میں ناکام رہے ہیں۔
آج ASX200 انڈیکس 83 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7278 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ انڈیکس میں کاروباری سرگرمیوں کا آغاز 7195 کی سطح سے ہوا۔ اسکی بلند ترین سطح 7288 رہی ہے۔ واضح رہے کہ یہ ASX200 کی گذشتہ ایک سال میں بلند ترین سطح بھی ہے۔ اسوقت تک Aussies مارکیٹ میں 44 کروڑ شیئرز کا لیں دین ہو چکا ہے۔ تاہم زیادہ تر ٹرانزیکشنز چھوٹے اسٹاکس (Penny Stocks) میں ہوئی ہیں۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی انتہائی کم شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) نظر آ رہے ہیں۔ NZX50 انڈیکس 27 پوائنٹس کے اضافے سے 11664 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی سرگرمیوں کی رینج 11635 سے 11703 کے درمیان رہی ہے۔ اسوقت کیویز مارکیٹ میں محض 1 کروڑ 61 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہوا ہے جو کہ معمول سے 30 فیصد تک کم ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔