گولڈ اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش میں ، US Bonds Yields میں کمی ۔

10 سالہ بانڈز ییلڈز 1.6 بنیادی پوائنٹس کمی سے 4.21 فیصد سالانہ پر آ گئیں۔

گولڈ اسٹرینتھ جمع کرتے ہوئے 1935 کی طرف ریلی کی جدوجہد کر رہا ہے۔ گذشتہ روز طویل امریکی ویک اینڈ کے بعد لانگ ٹرم Treasury Bonds میں بڑے پیمانے پر خریداری ہوئی تھی۔ جس کے براہ راست اثرات گولڈ اور دیگر قیمتی دھاتوں کی طلب و قدر پر مرتب ہوئے تھے۔

US Bonds Yields نے گولڈ کی قدر کو کیسے متاثر کیا۔ ؟

سوموار کو امریکی تعطیل کے بعد اگلے روز یعنی منگل کو Treasury Bonds کے سرمایہ کار غیر معمولی طور پر متحرک نظر آئے۔ Wall Street کے سیشن میں اسٹاکس اور کماڈٹیز میں افراط زر کے رسک فیکٹر کی افواہوں نے امریکی ڈالر انڈیکس ، بانڈ ہییلڈز اور دیگر تمام امریکی ٹریڈنگ اثاثوں کو مستحکم کیا۔ تاہم ایشیائی سیشن میں دن کا بقیہ حصے کے مومینٹم کا اندازہ کماڈٹیز میں بحالی کی لہر وسعت اختیار کرنے کا لگایا جا رہا ہے۔

چینی اور جاپانی اوپن مارکیٹ مداخلت

آج پیپلز بینک آف چائنا (PBOC) نے دن کے آغاز پر یوان بانڈز کے ذریعے Open Market Intervention شروع کر دی ۔ اس سے ڈالر ایشیائی مارکیٹس میں کسی حد تک دفاعی انداز اختیار کر گیا ہے۔ بتاتے چلیں کہ چین USDCNY کو کنٹرول کرنے کے لئے متبادل مانیٹری ٹولز استعمال کرنے کا کئی روز سے منصوبہ بندی کر رہا تھا۔ بیجنگ بین الاقوامی ٹریڈ میں تصفیئے کیلئے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز استعمال کرتا ہے۔ لہذا اس مداخلت سے ان کی طلب میں بھی اضافے کا امکان ہے۔

ین کی گراوٹ روکنے کیلئے بینک آف جاپان (BOJ) آج کسی بھی وقت مداخلت کا آغاز کر سکتا ہے۔ ان اطلاعات کے بعد امریکی ڈالر نے محدود رینج اختیار کر لی ہے۔ جبکہ سرمایہ کار ایشیائی مارکیٹس میں ہونیوالی اس پیشرفت کا بغور جائزہ لے رہے ہیں۔ اس مداخلت کے باقاعدہ شروع ہونے پر گولڈ جارحانہ انداز اختیار کر سکتا ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ۔

ٹیکنیکی اعتبار سے گولڈ نے گذشتہ روز اپنی 100 روزہ موونگ ایوریج کی سطح بریک کر دی۔ تاہم 1932 پر 50SMA کو کھونے کے بعد شدید سیلنگ ریکارڈ کی گئی۔ اسوقت یہ 1916 کی سپورٹ کے ساتھ اوپر کے لیولز کی طرف پیشقدمی کی کوشش کر رہا ہے۔ یہ گذشتہ 6 ماہ کے دوران اسکی مضبوط ترین سپورٹ ہے۔ یہاں پر اسکی 21 اور 200 روزہ Daily Moving Averages بھی ہیں۔ جو کہ اسکے بلز کو متحرک کرنے میں مدد دے سکتی ہیں۔

گولڈ اسٹرینتھ جمع کرنے کی کوشش میں ، US Bonds Yields میں کمی

14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اپنے وسطی پوائنٹ یعنی 50 سے نیچے آ گیا اور اوور سولڈ ایریا کو چھو رہا ہے۔ یہاں پر قلیل المدتی ٹیکنیکی انڈیکیٹرز فروخت کی ایڈوائس کر رہے ہیں تاہم ایک ماہ کا جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) اب بھی بلش ہے۔ اس بناء پر کہا جا سکتا ہے کہ اگر یہاں سے گولڈ 1916 کی طرف گراوٹ کا شکار بھی ہوا۔ تب بھی آنیوالے سیشنز میں بحال ہونے کے اشارے موجود ہیں۔

اوپر کی طرف بحالی ریلی اگر وسعت اختیار کر گئی تو 50DMA یعنی 1932 سے اوپر کی ڈیلی کلوزنگ اسے واپس نیوٹرل سے بلش زون میں داخل کر دے گی۔ مزید برآں 1952 سے اوپر اسکے لئے 27 جولائی کے لیول یعنی 1970 کا دروازہ کھل جائے گا۔ اسکے سپورٹ لیولز 1916 ، 1905 اور 1894 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) 1934 ، 1944 اور 1954 ہیں۔ اسکا محور (Pivot) 1925 ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button