TRG Pakistan: مسلسل اوپر کا رجحان جاری رکھے ہوئے۔
بنیادی جائزہ
آج پاکستان اسٹاک ایکسچینج (PSX) اپنے آغاز سے ہی مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے۔ ٹیکنالوجی اسٹاکس بالخصوص TRG پاکستان میں زبردست Bullish Rally دیکھی جا رہی ہے۔ جس کی بنیادی وجہ گذشتہ روز پاکستان کے محکمہ شماریات کی طرف سے جاری کی جانیوالی ٹریڈ رپورٹ ہے۔ جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق 2022ء کے دوران پاکستان کی ٹیکنالوجی کی برآمدات (Exports) 6 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں۔ اور مجموعی ملکی برآمدات کا 32 فیصد حصہ ہیں۔ جو کہ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار ہوا ہے۔ شدید معاشی مسائل کے باوجود پاکستان کی I.T ایکسپورٹس کا اس سطح تک پہنچنا ایک بہت بڑی کامیابی ہے۔ غیر ملکی سافٹ ویئرز اور ایپس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس نومبر 2022ء تک 4 ارب ڈالرز کے قریب رہے جبکہ دسمبر کا تخمینہ 2 ارب ڈالرز کا ہے۔ TRG پاکستان کی آئی۔ٹی اور ٹیکنالوجی انڈسٹری کا اہم جزو ہے۔ کمپنی کی بین الاقوامی شاخ Affinity کے امریکی مارکیٹ NASDAQ اور جاپانی انڈیکس Topix میں لسٹڈ شیئرز کی قدر گذشتہ ایک ہفتے کے دوران زبردست اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد TRG پاکستان لیمیٹڈ PSX میں انتہائی جارحانہ انداز میں ٹریڈ کر رہا ہے۔ ۔ آج مجموعی طور پر پاکستان کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ (Foreign Exchange Reserves) حاصل کر چکا ہے۔ گذشتہ کوارٹر کے دوران PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔اسکی بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کی جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) کے علاوہ جاپانی انڈیکس Topix میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 113 روپے 67 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح 113 روپے 40 پیسے تھی۔ جبکہ اوپر کی طرف یہ 3 روپے 66 پیسے کے اضافے کے ساتھ 116 روپے 65 پیسے پر ٹریڈ کر رہا ہے جو کہ آج اسکی بلند ترین سطح بھی ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 116 روپے 10 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 2 سے 3 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 116 اور دوسری سپورٹ ( S2 ) 114 ہے ۔ جبکہ تیسری سپورٹ ( S3 ) 112 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد (Resistance Level) 117، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 119 (R2 ) اور تیسری حد (R3 ) 121 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 116 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 75 فیصد Bullish، جبکہ 13 فیصد Bearish اور 12 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 116 روپے 10 پیسے اور فروخت کا 118 سے اوپر ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 43 لاکھ 90 ہزار سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 119 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 130 سے 135 کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔