مارکیٹ کے ملے جلے رجحان کے باوجود TRG میں اوپر کی ریلی جاری
بنیادی جائزہ
آج TRG مارکیٹ میں کاروباری سرگرمیوں کے آغاز سے ہی PSX کے ملے جلے رجحان کے باوجود مثبت موڈ اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجہ ہانگ کانگ اور Topix کے Tech Stocks میں تیزی کا رجحان ہے جن میں TRG کی ذیلی کمپنی Infinity بھی شامل ہے۔ جس کی طلب میں گذشتہ رات Nasdaq کے سیشن میں نمایاں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ شدید معاشی مسائل کے باوجود پاکستان کی I.T ایکسپورٹس 5 ارب ڈالرز سے تجاوز کر گئی ہیں جس کی بنیاد عالمی مارکیٹ میں پاکستانی سافٹ ویئر کمپنیز کو مسلسل ملنے والے نئے آرڈز کے تخمینے پر رکھی گئی ہے۔ غیر ملکی سافٹ ویئرز اور ایپس ڈویلپمنٹ کے پروجیکٹس گذشتہ ماہ 4 ارب ڈالرز کے قریب رہے ہیں۔ جس کے بعد PSX کے ٹیکنالوجی اینڈ کمیونیکیشن سیکٹر میں تیزی نظر آ رہی ہے۔ حالیہ عرصے کے دوران پاکستان کے آئی۔ٹی سیکٹر نے بین الاقوامی مارکیٹ میں اپنی جگہ بنائی ہے۔ اور یہ شعبہ گزشتہ کوارٹر کے دوران بھی 5 ارب ڈالر سے زائد کا غیر ملکی زر مبادلہ حاصل کر چکا ہے۔ گذشتہ کوارٹر کے دوران PSX میں ٹی۔آر۔جی کی قدر میں 67 روپے فی شیئرز کا اضافہ ہو چکا ہے۔اسکی ایک اور بڑی وجہ پاکستانی سرمایہ کاروں کی طرف سے ٹیکنالوجی سیکٹر میں ہونیوالی سرمایہ کاری ہے۔ یہ کمپنی پاکستانی اسٹاکس کے رجحان کے اعشاریے (Indicator ) کے طور پر بھی استعمال کیا جاتی ہے۔ انٹرا ڈے ٹریڈرز کا یہ سب سے مقبول ترین اسٹاک ہے۔ ٹی۔آر۔جی نہ صرف پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں رجسٹرڈ ہے بلکہ اسکی ذیلی شاخ Affinity امریکی مارکیٹس Nasdaq اور نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی متحرک اسٹاک کے طور پر جانی جاتی ہے۔
ٹیکنیکی تجزیہ۔
آج TRG میں ٹریڈنگ کا آغاز 111روپے 25 پیسے سے ہوا۔ اس کی کم ترین سطح بھی یہی تھی جبکہ اوپر کی طرف یہ 2 روپے 72 پیسے کے اضافے کے ساتھ 115 روپے 75 پیسے کے قریب اپنی بلند ترین سطح بنا چکا ہے۔ آج کے دن میں اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز Strong Buy کی کال دے رہے ہیں۔ جبکہ اسکا محور (Pivot) 113 روپے 10 پیسے ہے جہاں سے اسکے ٹریڈرز Intra-Day میں 1 سے 2 روپے جبکہ Holding کے ساتھ 30 سے 35 روپے فی شیئر کا منافع حاصل کر سکتے ہیں ۔ اسکی تمام 12 حرکاتی اوسط (Moving Averages ) خریداری کا ٹرینڈ ظاہر کر رہی ہیں۔ اسکی مضبوط ترین نفسیاتی سپورٹ ( S1 ) 110 اور دوسری نفسیاتی سپورٹ ( S2 ) 108 ہے ۔ جبکہ تیسری نفسیاتی سپورٹ ( S3 ) 106 ہے ۔ جبکہ اوپر کی طرف پہلی مزاحمتی حد 115، دوسری مذاحمتی اور ٹیکنیکی حد 117 (R2 ) اور تیسری حد (R3 ) 119 ہے جبکہ ٹیکنیکل انڈیکٹرز 136.50 کی سطح پر خریداری کا اشارہ دے رہے ہیں آج TRG اپنی 200SMA سے نیچے لیکن 20 اور 100SMA سے اوپر آ گیا ہے۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 54 فیصد Bullish، جبکہ 33 فیصد Bearish اور 13 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اس کا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) آج بھی Bullish ہی نظر آ رہا ہے۔ اسکا خریداری کا محور (Pivot ) 113 روپے 10 پیسے اور فروخت کا 115 سے اوپر ہے۔ آج ٹی۔آر۔جی (TRG) میں مجموعی طور پر 52 لاکھ 64 ہزار سے زائد حصص ( Shares ) کا لین دین ہو چکا ہے۔ جبکہ آج کے دن میں 115 کی مزاحمتی حد (Resistance Level) عبور کرنے کی صورت میں یہ انتہائی Bullish زون میں داخل ہو جائے گا۔ اور آنے والے دنوں میں یہ 125 سے 13پ کے درمیان ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔ اسکا طویل المدتی ہدف 300 روپے فی شیئر کی قدر کا حصول ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔