کرپٹو مارکیٹ میں تیزی۔ بٹ کوائن (BTC) 17 ہزار ڈالر کے قریب آ گیا

آج کرپٹو مارکیٹ میں محدود رینج میں تیزی کا رجحان دیکھا جا رہا ہے۔ FOMC کی 13 دسمبر 2022ء کی میٹنگ کی تفصیلات جاری کیے جانے کے بعد بھی امریکی ڈالر (USD) دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس سے اگرچہ محدود رینج میں ہے تاہم کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ بٹ کوائن (BTC) 173 ڈالرز تیزی کے ساتھ 16879 کی سطح پر آ گیا ہے جبکہ ایتھیریئم بھی 38 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 1253 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ دوسری طرف Binance آج 4.39 فیصد تیزی کے ساتھ 256.9823 کی سطح پر آ گیا ہے۔ Binance U.S.D بھی 2.59 فیصد کی معمولی تیزی کے ساتھ 1.0003 پر محتاط انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔

آج Polkadot کی قدر میں 2.46 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 4.6364 ڈالرز فی کوائن میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ دوسری طرف سولانا (SOL) میں آج بھی گراوٹ کا سلسلہ جاری ہے۔ FTX اور سیم بینکمین فرائڈ کے ساتھ مبینہ لنکس کی وجہ سے تحقیقات کی زد میں سولانا نیٹ ورک کا نام آنے کے بعد سے یہ اپنی 27 فیصد قدر کھو چکا ہے۔ آج بھی سولانا 1 فیصد کے قریب کمی کے ساتھ 13.2589 ڈالرز فی کوائن پر ٹریڈ کرتا ہوا منفی سمت میں آگے بڑھ رہا ہے۔ کرپٹو مارکیٹ کے سنگین مالیاتی اسکینڈلز کی زد میں آنے کے بعد بھی مستحکم ہونیوالا لائٹ کوائن (LTC) آج اگرچہ 0.34 فیصد کمی کا شکار ہوا ہے۔ تاہم اسوقت بھی یہ 75 ڈالرز کے Bullish Area میں ہی ٹریڈ کرتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ Tron آج 0.22 فیصد کے معمولی اضافے کے ساتھ 0.0550 پر مثبت انداز میں آگے بڑھ رہا ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے Avalanche کا جس کی قدر میں آج 5 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ جس کے بعد یہ 11.9588 ڈالرز فی کوائن کی سطح پر قدرے جارحانہ انداز میں پیشقدمی کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button