ٹرینڈنگ

دوبئی لوجسٹکس پارک۔ ایشیاء کے منی یورپ دوبئی کے سمارٹ بزنس سٹی میں ایک نیا اضافہ

دوبئی لوجسٹکس پارک Dubai Logistics Park۔ ایشیاء کے منی یورپ دوبئی کے سمارٹ بزنس سٹی میں ایک نیا اضافہ۔۔۔۔ دوبئی(نیوز رپورٹ .) ۔ دوبئی ایک ایسا شہر ہے جسے دیکھتے ہی بے اختیار زبان سے یہ الفاظ نکلتے ہیں کہ کتنی پلاننگ اور پرفیکشن سے یہ شہر بنایا اور بسایا گیا ہے۔ دوبئی ایشیاء کے ریجنل بزنس ہب کے طور پر ابھرا ہے جس کے سنٹرل سسٹم کے حیرت کدوں میں ایک نیا اضافہ دوبئی لاجسٹکس پارک Dubai Logistics Park ہے جو کہ جبل علی فری زون میں واقع ہے اس کا باقاعدہ آغاز 2023 میں ہو گا ۔ متحدہ عرب امارات میں کام کرنے والی لاجسٹکس کمپنیاں اس پارک میں لیز پر انفرادی یا پارٹنرشپ کے تحت ویئر ہاوسز حاصل کر سکیں گی اور جبل علی ایمیگریشن کے ساتھ براہ راست منسلک ہونے کی وجہ سے ایک گھنٹے کے نوٹس پر ورک ویزا اور پرمٹس حاصل کر سکیں گی۔ اس لاجسٹکس پارک کی خاص بات یہ ہو گی کہ یہ جبل علی فری زون اور دوبئی الیکٹرونک گورنمنٹ کے ساتھ براہ راست منسلک ہو گا اور ویئر ہاوسز کا تمام ریکارڈ بھی سنٹرلائزڈ ہو گا اور جبل علی ایئرپورٹ، المکتوم ایئرپورٹ اور اتحاد ٹرین ٹرمینل سے براہ راست منسلک ہو گا۔ Urdu Markets

ڈی پی ورلڈ اور جبل علی فری زون کے مینیجنگ ڈائریکٹر عبداللہ بن دمیتان کے مطابق تیزی سے دنیا کے اہم ترین ری پروسیسنگ اور ڈسٹریبیوشن سنٹر بننے والے سب سے بڑے سمارٹ سٹی کی مستقبل کی ضروریات کو مدنظر رکھ کر اس لاجسٹکس سٹی کو کی بنیاد رکھی گئی ہے جو کہ دوبئی کو دنیا کے نقشے پر ایک متحرک سیٹلائٹ میں تبدیل کرنے میں اہم کردار ادا کرے گا۔ ان کے مطابق اس زون میں 85 فیصد ویئر ہاوسز قائم کئے جا رہے ہیں جن میں ڈیجیٹل کمپنیز کے ویئر ہاوسز بھی شامل ہوں گے جبکہ باقی 15 فیصد زون دفاتر کے لئے مختص ہو گا

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button