یورو، برطانوی پاؤنڈ فرانک میں تیزی، USD میں گراوٹ
امریکی Retail Sales Report کے اجراء کے بعد امریکی ڈالر انڈیکس (DXY) میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ امریکی ڈالر کے بیک فٹ پر جانے کے بعد اسکے مقابلے میں یورپی کرنسیز جارحانہ انداز اختیار کر گئی ہیں۔ امریکی ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/USD) 0.470 فیصد تیزی کے ساتھ 1.0840 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کے خلاف برطانوی پاؤنڈ (GBP/USD) بھی 0.90 فیصد مستحکم ہو کر 1.2400 کی سطح پر آگے بڑھ رہا ہے۔ جبکہ سوئس فرانک کے مقابلے میں امریکی ڈالر 1.085 فیصد گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جس کے بعد یہ 0.9120 کی سطح پر آ گیا ہے۔
آج امریکی ڈالر انڈیکس گذشتہ 7 ماہ کی کم ترین سطح پر آ گیا ہے۔ جس کے بعد یہ تمام کرنسیز کے مقابلے میں انتہائی گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ سوئس فرانک کے مقابلے میں یورو (EUR/CHF) 0.573 فیصد کمی کے ساتھ 0.9890 پر ٹریڈ کر رہا ہے جبکہ یورو کے خلاف جاپانی ین (JPY/EUR) 0.581 فیصد کمی مندی کے ساتھ 0.7190 کی سطح پر منفی رجحان کا شکار ہے۔ آسٹریلیئن ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/AUD) 0.140 فیصد تیزی کے ساتھ 1.5460 پر پیشقدمی کر رہا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے مقابلے میں یورو (EUR/NZD) 0.221 فیصد کمی کے ساتھ 1.6740 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔