جاپانی ین، آسٹریلین اور نیوزی لینڈ ڈالرز میں تیزی کا رجحان
آج ایشیاء پیسیفک فاریکس سیشنز (Asia Pacific FX Sessions) کے دوران امریکی ڈالر دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے۔ جس کی بنیادی وجہ جمعے کے روز جاری ہونیوالی امریکی Non Farm Payrolls کی مثبت رپورٹ کے بعد عالمی سطح پر رسک فیکٹر میں کمی کے باعث امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں ہونیوالی کمی ہے۔ آج جاپانی ین کے خلاف امریکی ڈالر (USD/JPY) 0.288 فیصد کی کمی کے ساتھ 131.77 کی سطح پر منفی سمت میں بڑھ رہا ہے۔ جبکہ جاپانی ین کے مقابلے میں یورو (EUR/JPY) بھی 0.014 فیصد نیچے 140.5700 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ ادھر ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/JPY) 0.450 فیصد مستحکم ہو کر 91.2200 کی سطح پر ٹریڈ کرتا ہوا دیکھا جا سکتا ہے۔
امریکی NFP کے اجراء کے بعد سے امریکی ڈالر کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUD/USD) آج 0.760 فیصد اضافے کے ساتھ 0.6930 پر ٹریڈ کرتا ہوا 0.7000 کے نفسیاتی ہدف (Psychological Level) کے بالکل قریب پہنچ گیا ہے جبکہ اپنے کینیڈین حریف کے خلاف آسٹریلین ڈالر (AUD/CAD) 0.470 فیصد تیزی کے ساتھ 0.9290 پر پہنچ گیا ہے۔ دوسری طرف نیوزی لینڈ ڈالر کے خلاف Aussies ڈالر آج 0.028 فیصد کمی کے ساتھ 1.0280 پر گراوٹ کا شکار ہے۔ ادھر اپنے امریکی ہم منصب کے مقابلے میں کیوی ڈالر (NZD/USD) آج 0.720 فیصد آگے بڑھ کر 0.6390 کی سطح پر جارحانہ انداز میں پیشقدمی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔