آسٹریلین اور نیوزی لینڈ اسٹاکس: محدود رینج میں تیزی کا رجحان
آج آسٹریلین اسٹاک ایکسچینج (ASX) میں تیزی کا رجحان نظر آ رہا ہے۔ آج دونوں ممالک کی کرنسیز میں سرمایہ کاری کے رجحان میں اضافے کی وجہ سے اسٹاکس میں اگرچہ بھی مثبت ٹریڈ نظر آ رہی ہے لیکن اسکی رینج محدود ہے۔ آج ASX200 انڈیکس 56 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 7382 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 7328 سے 7386 کے درمیان ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں 34 کروڑ شیئرز کا لین دین ہو چکا ہے۔
دوسری طرف نیوزی لینڈ اسٹاک ایکسچینج (NZX) میں بھی یہی صورتحال ہے۔ مارکیٹ میں سرمایہ کاری اور شیئر والیوم دونوں ہی کم دکھائی دے رہے ہیں۔ لیکن مارکیٹ اس کے باوجود محدود رینج میں مثبت سائیڈ پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ NZX50 انڈیکس 56 پوائنٹس کی تیزی کے ساتھ 11811 کی سطح پر آ گیا ہے۔ انڈیکس نے دن کا آغاز 11754 کی سطح سے کیا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 11736 سے 11843 کے درمیان رہی ہے۔ جبکہ اسوقت تک کیوی شیئر مارکیٹ میں 1 کروڑ 40 لاکھ شیئرز کا کاروبار ہو چکا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔