Nikkei225 میں تیزی، دیگر ایشیئن مارکیٹس میں ملا جلا رجحان

آج ایشیئن اسٹاکس میں ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ جس کی بنیادی وجہ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) میں رسک فیکٹر کی وجہ سے طلب (Demand) کا کم ہونا ہے۔ آج Nikkei225 میں 153 پوائنٹس کا اضافہ ہوا ہے۔ جس کے بعد انڈیکس 25973 کی سطح پر آ گیا ہے۔ آج اسکی ٹریڈنگ رینج 25719 سے 26034 کے درمیان رہی ہے۔ دوسری طرف ٹوکیو اسٹاک ایکسچینج کے Topix انڈیکس میں دن کا اختتام 6 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 1876 کی سطح پر ہوا ہے۔ چینی اسٹاکس میں آج بھی ملا جلا رجحان رہا۔ Shanghai Composite میں دن کا اختتام 2 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 3157 پر ہوا ہے جبکہ چین کی سب سے بڑی مارکیٹ SHENZHEN میں بھی ملا جلا اور قدرے مثبت رجحان رہا ہے۔ SZI انڈیکس 35 پوائنٹس کے اضافے سے 11367 پر بند ہوا ہے۔ دوسری طرف Hang Seng اختتامی لمحات میں 40 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 21013 کی سطح پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ آج اسکی کم ترین سطح 20862 اور بلند ترین لیول 21282 رہا ہے۔ جبکہ مارکیٹ میں سرمایہ کاری کا حجم (Capitalization) 2 ارب 40 کروڑ 80 ہزار ڈالر رہا ہے۔

کوریائی اسٹاک ایکسچینج (KOSPI) میں بھی مارکیٹ کے حجم کے لحاظ سے مثبت رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ انڈیکس 25 پوائنٹس کے اضافے سے 2289 کی سطح پر بند ہوا ہے۔ Straight Times Index آج 17 پوائنٹس کی مندی کے ساتھ 3273 پر بند ہوا ہے۔ NIFTY50 انڈیکس میں آج شدید مندی ہے۔ انڈیکس 156 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 17836 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ کوالالمپور اسٹاک ایکسچینج (KLSE) میں کاروباری سرگرمیوں کا اختتام 4 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 1476 پر ملے جلے انداز میں ہوا ہے۔دوسری طرف Taiwan Weighted Index میں دن کا اختتام 72 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 14373 پر ہوا ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button