کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 20DMA سے نیچے

بنیادی جائزہ

آج کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر ( USD/CAD) مسلسل چوتھے فن گراوٹ کا شکار ہے۔ مندی کی تازہ ترین لہر کی بنیادی وجہ آج جاری ہونیوالی امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) رپورٹ کے مثبت اعداد و شمار ہیں۔ U.S Bureau of Labour Statistics کی طرف سے جاری کئے جانیوالے اعداد و شمار کے مطابق دسمبر 2022ء کے دوران کنزیومر پرائس انڈیکس نومبر 2022ء کی نسبت کم ہو کر 6.5 فیصد پر آ گیا ہے۔ اس رپورٹ کے منظر عام پر آتے ہی گذشتہ تین دن سے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے امریکی ڈالر کی فروخت میں زبردست اضافہ دیکھا گیا اور کساد بازاری (Recession) کے رسک فیکٹر میں کمی کے بعد کینیڈین ڈالر مسلسل مضبوط ہوتا ہوا دکھائی دے رہا ہے۔ اسکے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) کی قدر میں آج کے سیشن میں 0.34 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔ جس کے بعد یہ 1.3397 کی سطح پر منفی رجحان کے ساتھ ٹریڈ کر رہا ہے۔ ڈالر کے لئے ایک اور دھچکا رپورٹ کے اجراء کے بعد امریکی فیڈرل ریزرو (Fed) کے فلاڈیلفیا کے صدر پیٹرک ہارکر کا بیان ہے جس میں انہوں نے کہا ہے کہ فروری میں FOMC کی میٹنگ میں 25 بنیادی پوائنٹس شرح سود (Interest Rate) میں اضافے کی تجویز رکھی جائے گی کیونکہ ملک میں افراط زر کی کمی کے بعد سخت مانیٹری پالیسی کا جواز نہیں ہے۔ اور شرح سود میں بے تحاشہ اضافے کا دور گزر چکا ہے۔ واضح رہے کہ پیٹرک ہارکر فیڈرل ریزرو فلاڈیلفیا کے صدر ہونے کے علاوہ FOMC کے اہم اور متحرک رکن بھی ہیں۔ انکے بیان کے بعد امریکی ڈالر مزید دباؤ میں آتا ہوا محسوس ہو رہا ہے۔

ٹیکنیکی تجزیہ

آج کینیڈین ڈالر کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USD/CAD) 0.40 فیصد کمی کے ساتھ 1.3390 کی سطح کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔ جبکہ امریکی سیشن کے آغاز کے وقت یہ 1.3427 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اسکی ٹرینڈ لائنز کا جائزہ لیں تو USD/CAD کی 20 دنوں کی Moving Average موجودہ سطح سے اوپر 1.3563 کی سطح پر ہے۔ جبکہ 50DMA اس کے قریب ہی 1.3507 اور 100DMA اسوقت 1.3488 پر ہے۔ اسکی 200 دنوں کی اوسط 1.3161 پر ہے۔ اس طرح امریکی ڈالر اسوقت صرف 200DMA سے اوپر ہے جبکہ باقی تینوں Moving Averages سے نیچے ہے۔ موجودہ سطح سے اوپر اسکی مزاحمتی حدوں (Resistance Levels) کا جائزہ لیں تو 1.3400 کی نفسیاتی حد (Psychological Support) سے اوپر 1.3440, 1.3460 اور 1.3480 ہیں۔ جبکہ موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز (Support Levels) 1.3385, 1.3360 اور 1.3340 کے سپورٹ لیولز ہیں۔ اس کے محور 1.3406, 1.3366 اور 1.3346 ہیں۔ اسکے مومینٹم انڈیکیٹرز اسے 65 فیصد Bullish اور 30 فیصد Bearish جبکہ 5 فیصد Sideways ظاہر کر رہے ہیں۔ اس طرح اسکا مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) بھی Bullish ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button