امریکی اسٹاکس میں ملے جلے رجحان کے ساتھ ٹریڈ
امریکی اسٹاکس (US Stocks) میں دن کے آغاز پر ملا جلا رجحان دیکھنے میں آ رہا ہے۔ عالمی اسٹاکس (Global Stocks) کی طلب (Demand) میں کمی کا تسلسل امریکی مارکیٹس میں بھی جاری ہے۔ Dow Jones Industrial Average سرمائے کے حجم (Capitalization) اور شیئر والیوم میں کمی دیکھی جا رہی ہے۔ انڈیکس 52 پوائنٹس کے اضافے سے 33570 کی سطح پر آ گیا ہے۔ جبکہ NASDAQ میں ٹیک اسٹاکس کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ دیگر تمام اسٹاکس میں گراوٹ واقع ہوئی ہے۔ NASDAQ Composite انڈیکس 18 پوائنٹس کہ تیزی کے ساتھ 10655 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ Nasdaq100 بھی 13 پوائنٹس کی معمولی تیزی کے ساتھ 11122 پر محتاط انداز میں ٹریڈ جاری رکھی ہے۔ S&P500 انڈیکس محض 1 پوائنٹ کے اضافے کے ساتھ 3895 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
آج نیویارک اسٹاک ایکسچینج (NYSE) میں بھی دیگر امریکی مارکیٹس کی طرح ملا جلا رجحان ہے۔ مارکیٹ طلب، شیئر والیوم اور سرمایہ کاری کے رجحان میں کمی کے ساتھ ٹریڈ کر رہی ہے۔ NYSE Composite انڈیکس 20 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 15535 پر ٹریڈ کر رہی ہے۔ انڈیکس میں آج کے دن کا آغاز 15514 کی سطح سے ہوا۔ جس کے بعد اسکی ٹریڈنگ رینج 15464 سے 15559 کے درمیان ہے۔ Russel2000 میں بھی صورت حال دیگر امریکی مارکیٹس کی طرح ہی ہے۔ انڈیکس 10 پوائنٹس کے اضافے سے 1806 کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ معاشی ماہرین کے مطابق امریکی کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کے اجراء تک محدود رینج میں ہی ٹریڈ جاری رہنے کی پیشگوئی کی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔