گولڈ، پلاٹینیئم اور پلاڈیئم کی قدر میں اضافہ، Crude Oil میں کمی

امریکی Non Farm Payroll رپورٹ کے اجراء انتہائی مثبت اعداد و شمار کے اجراء کے بعد ڈالر انڈیکس (DXY) اور 10 سالہ مدت کے امریکی محکمہ خزانہ کے بانڈز کی Yields میں کمی اور عالمی مارکیٹس (Global Markets) میں رسک فیکٹر کے نیچے آنے کے بعد کماڈٹیز کی طلب (Demand) میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ کے اجراء سے قبل گولڈ 1840 ڈالرز فی اونس کی سطح پر اتار چڑھاؤ کا شکار تھا۔ رپورٹ کا ڈیٹا ریلیز کئے جانے کے بعد سنہری دھات کی قدر میں راکٹ کی سی تیزی دیکھی گئی اور یہ 30 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1870 ڈالرز کی سطح پر پہنچ گیا۔ آنیوالے دنوں میں گولڈ 19 سو ڈالرز کی سطح کو چھونے کا امکان ہے۔ Platinum. بھی 11 سو ڈالرز کی سطح کو چھو کر 1094 ڈالرز فی اونس پر مستحکم نظر آ رہا ہے دوسری طرف قیمتی دھات Palladium میں زبردست تیزی واقع ہوئی ہے اور یہ 75 ڈالرز اضافے کے ساتھ 1806 ڈالرز فی اونس پر جا پہنچا ہے۔ ادھر چاندی (Silver) بھی 2.58 فیصد کی مثبت پیشرفت کے ساتھ 23.84 ڈالر کی سطح پر آ گئی ہے۔

صنعتی دھاتوں میں سب سے زیادہ تبدیلی سفید دھات (Nickel) میں آئی ہے۔ اور یہ 2290 ڈالرز کی گراوٹ کے ساتھ 27460 ڈالرز پر آ گئی ہے جبکہ تانبا (Copper) کی ہفتہ وار اختتامی سطح 153 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 8362 رہی ہے۔ پیتل (Tin) 1 ڈالر کے معمولی اضافے کے ساتھ 25226 فی ٹن پر آ گیا ہے جبکہ Zinc اختتامی سیشن کے دوران 17 ڈالرز کی تیزی کے ساتھ 2993 ڈالرز فی ٹن پر آ گیا ہے۔ ایلومینیئم کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 40 ڈالرز اضافے کے ساتھ 23037 ڈالرز فی ٹن رہی ہے۔ Lead کی قدر میں میں گراوٹ دیکھی گئی ہے۔ جس کے بعد یہ 2234 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر گراوٹ کا شکار ہوا ہے۔ جبکہ خام لوہا (Iron ore) 0.33 فیصد کمی کے ساتھ 114.97 ڈالرز پر آ گیا ہے۔

ذرائع توانائی (Energy Resources) کی قدر میں بھی اتار چڑھاؤ اور ملا جلا رجحان رہا ہے۔ خام تیل (Crude Oil) کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے Brent Oil کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 0.35. فیصد کمی کے ساتھ 78.60 ڈالرز رہی جبکہ WTI بھی 0.32 فیصد کی معمولی مندی کے ساتھ 73.73 ڈالرز فی بیرل کی سطح پر آ گیا ہے۔ دوسری طرف پیداواری صنعتوں میں استعمال ہونیوالا Heating Oil آج 1 ڈالر اضافے سے 79.52 ڈالرز فی سو لٹر پر پہنچ گیا ہے۔ ایتھانول 2.16 ڈالرز فی گیلن پر مستحکم ہے جبکہ قدرتی گیس(Natural Gas) 0.40 فیصد کی کمی کے ساتھ 3.76 ڈالرز فی ملیئن مکعب فٹ پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ گیسولین 2.25 ڈالرز فی گیلن کی سطح پر مستحکم ہے۔اگر بات کریں کوئلے (Coal) کی تو موسم سرما مکے دوران رواں سال اسکے استعمال اور طلب میں اضافے کے باوجود توقعات کے برعکس اسکی قیمت ایک محدود رینج میں ہی اتار چڑھاؤ کی شکار رہی ہے۔ اسکی ہفتہ وار اختتامی قیمت 3 ڈالرز کی کمی کے ساتھ 182 ڈالرز فی ٹن رہی ہے۔ جبکہ موسم سرما سے پہلے یہ 350 ڈالرز میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ اسکی قیمتوں میں حالیہ دنوں کے دوران کورونا کی پابندیاں ہٹائے جانے کے بعد چینی کوئلے کی عالمی مارکیٹ میں رسد بحال ہونے سے 50 فیصد کمی واقع ہوئی ہے۔

زرعی اجناس میں آج سب سے زیادہ اتار چڑھاؤ پام آئل میں دیکھا گیا ہے۔ جو کہ 116 رنگٹس نیچے 4094 ملائیشیئن رنگٹس فی ٹن پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔ Soyabeans کی ہفتہ وار اختتامی قیمت 12.90 ڈالرز کے اضافے سے 502 ڈالرز فی ٹن رہی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں چاول (Rice) کی فی من قیمت 0.25 ڈالرز کے اضافے سے 17.25 ڈالرز پر پہنچ گئی ہے۔ گندم (Wheat) اپنی گذشتہ روز کی اختتامی قیمت 300.25 ڈالرز فی ٹن کی سطح پر ٹریڈ ہو رہی ہے۔ دوسری طرف کپاس کی رواں ہفتے کی اختتامی سطح 3.38 فیصد کی تیزی سے 0.86 ڈالرز فی پونڈ ہے۔ اگر جو (Oats) کی بات کریں تو یہ اہم غذائی جزو 0.22 فیصد کمی کے ساتھ 3.45 ڈالرز فی بشل (50 کلو کی اکائی) میں ٹریڈ ہو رہا ہے۔ جبکہ مکئی (Corn) کی گی بشل قیمت 0.08 فیصد کم ہو کر 6.53 ڈالرز پر آ گئی ہے۔ آخر میں ذکر کریں گے عمارتی لکڑی (Lumber) کا۔ جو کہ 0.30 ڈالرز کے اضافے کے ساتھ 354 ڈالرز فی ہزار شیٹس میں ٹریڈ ہو رہی ہے۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button