AUDJPY میں تیزی، اہم نفسیاتی مارک سے اوپر

ایشیائی سیشنز کے دوران جاپانی ین کا دفاعی انداز

AUDJPY میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے۔ جس کے بعد آسٹریلین ڈالر 96.00 کی اہم نفسیاتی سطح سے اوپر ٹریڈ کرتے ہوئے اپنی Gains کو وسعت دے رہا ہے۔

AUDJPY کا بنیادی جائزہ

آج ایشیائی سیشنز کے دوران جاپانی ین کے مقابلے میں آسٹریلین ڈالر (AUDJPY) کی طلب میں اضافہ ہوا ہے۔ Geo Political منظرنامے پر بہتری کے ساتھ ٹریڈنگ والیوم بھی معمول پر نظر آ رہا ہے۔ روس میں معاہدے کے بعد ویگنرز باغیوں نے ڈونسٹیک واپسی شروع کر دی یے۔

اگرچہ امریکہ اور یورپی ممالک حالیہ دنوں میں ہونیوالے واقعات کو صدر ولادی میر پیوٹن کے اقتدار میں پڑنے والی دراڑ قرار دے رہے ہیں۔ تاہم کریملن نے اس بغاوت کو بہترین حکمت عملی کے ساتھ بغیر کسی خون خرابے کے ساتھ کنٹرول کیا۔

گذشتہ روز سرمایہ کار ایک عالمی طاقت کی غیر یقینی صورت اور Crude Oil کی دولت سے مالامال خطے پر ویگنرز کے قبضے نے Global Markets میں سرمایہ کاروں کو انتہائی تشویش میں مبتلا کر دیا تھا اور اسے Recession سے زیادہ بڑے رسک فیکٹر کے طور پر دیکھا جا رہا تھا۔

اسکے علاوہ U.S-China Tensions میں کمی اور Global Growth Rate کی پیشنگوئیوں سے بھی آسٹریلین ڈالر کو اسٹرینتھ ملی ہے۔ یاد دلاتے چلیں کہ آسٹریلیا اور نیوزی لینڈ چین کے سب سے بڑے ٹریڈ پارٹنرز ہیں۔ چینی معیشت کے جڑی خبروں کے براہ راست اثرات ان ممالک کی کرنسیز پر مرتب ہوتے ہیں۔ چین بین الاقوامی تجارت میں تصفیئے کیلئے آسٹریلیئن ڈالر استعمال کرتا ہے اور اسکی 60 فیصد سے زائد Demand بھی چینی مارکیٹس سے ہی پیدا ہوتی ہے۔

ٹیکنیکی جائزہ

آسٹریلیئن ڈالر Asia Pacific FX Sessions کے دوران 96.00 کے اہم نفسیاتی مارک (Psychological Mark) سے اوپر آ گیا۔ چار گھنٹوں کے چارٹ کا جائزہ لیں تو Aussie Asset اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج کی بلش سطح سے اوپر پہنچنے میں کامیاب رہا ہے۔ اسے برقرار رکھنے کی صورت میں سائیڈ لائن سرمایہ کار بھی ریلی میں شامل ہو سکتے ہیں جبکہ لیول بریک ہونے پر یہ بیئرش چینل اختیار کر لے گا۔

AUDJPY میں تیزی، اہم نفسیاتی مارک سے اوپر

14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس (RSI) اسوقت بھی Oversold Area میں موجود ہے۔ جس سے مومینٹم انڈیکیٹرز بھی محدود رینج کی پیشگوئی اور Sell on Strength کی ایڈوانس دے رہے ہیں۔ موجودہ سطح سے اوپر فروخت کا دباؤ شروع ہو سکتا ہے۔

اسکے سپورٹ لیولز 96.20, 95.80 اور 95.40 ہیں جبکہ مزاحمتی حدیں 96.30، 96.70 اور 97.10 ہیں۔ تیسری مزاحمت عبور کرنے پر اوپر کے لیولز کیلئے دروازہ کھل جائے گا تاہم اسوقت مجموعی جھکاؤ اور ارتکاز (Bias) نیوٹرل ہے۔ تاہم 97.00 کا نفسیاتی ہدف عبور ہونے پر یہ اسکا منظرنامہ بلش ہو جائے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button