آج کے معاشی واقعات بین الاقوامی ٹریڈ پر کیسے اثرانداز ہو سکتے ہیں؟۔
US Non Farm Payroll اور Canadian Employment Report مارکیٹ کی ڈائریکشن کو تبدیل کر سکتی ہیں۔
آج جمعہ ہے۔ جولائی کی سات تاریخ۔ آج US Non Farm Payroll اور Canadian Employment Data سمیت کئی ایسے معاشی واقعات شیڈولڈ ہیں جو کہ بین الاقوامی مارکیٹ کا ٹریڈنگ مومینٹم تبدیل کر سکتے ہیں۔ تاہم دن کا آغاز Asian Markets سے ہو گا اور اسی دوران کئی اہم یورپی رپورٹس بھی فوکس پر ہیں جن پر سرمایہ کاروں کی اکثریت نظریں لگائے ہوئے ہے۔
اہم معاشی واقعات کا شیڈول
معاشی واقعات کا آغاز عالمی معیاری وقت کے مطابق 3.00 بجے انڈونیشیا کی Foreign Exchange Reserves رپورٹ کی اشاعت سے ہو گا۔ جس سے G-20 میں شامل اس اہم ایشیائی ملک کے معاشی اعشاریے (Financial Indicators) متاثر ہوں گے۔
FTX Gate Scandal منظر عام پر آنے اور مغربی ممالک میں نئی اور سخت ڈیجیٹل قوانین متعارف کروائے جانے کے بعد انڈونیشیا Crypto Networks کا نیا مرکز ہے جہاں ایک Digital City آباد کیا گیا ہے۔ اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج کا ڈیٹا اس انڈسٹری پر بھی گہرے اثرات مرتب کرے گا۔
اسکے بعد 5.00 بجے قلیل المدتی Japanese Yen Bonds کی آن لائن نیلامی کا آغاز ہو گا۔ معاشی ماہرین ایشیائی کرنسی کی حالیہ دنوں میں شدید گراوٹ کے بعد اسے Open Market Intervention کے پہلے قدم سے تعبیر کر رہے ہیں۔ اسی لئے اس سے Nikkei225 اور جاپانی ین دونوں کے سرمایہ کار متاثر ہوں گے۔
اگر اس کے بعد Bank Of Japan کی طرف سے باقاعدہ مداخلت کی گئی تو ایشیائی کرنسی کے مقابلے میں امریکی اور آسٹریلیئن ڈالر میں بڑی گراوٹ دیکھنے کو مل سکتی ہے اس کے علاوہ ایشیائی مارکیٹس میں برطانوی پاؤنڈ اور یورو کی Demand اور لیکوئیڈٹی بھی اس کی لپیٹ میں آنے کا امکان ہے۔ اسی وقت Japanese Leading Economic Index بھی جاری کیا جائے گا جس کے اثرات بھی اول الذکر ڈیٹا کی طرح ہی مرتب ہو سکتے ہیں۔
یورپی مارکیٹس کے اہم ایونٹس
عالمی معیاری وقت کے مطابق 6.00 بجے جرمنی کی Industrial Production Report ریلیز کی جائے گی۔ جس سے Dax30 اور یورو دونوں کا ٹریڈنگ مومینٹم متعین ہو گا۔ یہ رپورٹ اس اعتبار سے بھی اہمیت کی حامل ہے کہ Recession اور Inflation کے علاوہ توانائی کے شدید بحران کا سامنا کرنیوالا یورپ اسوقت معاشی بحالی کی جدوجہد کر رہا ہے۔ اور اس میں وہ کس حد تک کامیاب رہا وہ یورپ کے سب سے بڑے ملک کی صنعتی پیداواری رپورٹ سے سامنے آئے گا۔
اسکے بعد British Halifax House Price Index پبلش کیا جائے گا۔ یہ بھی خاصا اہم ہے کیونکہ برطانیہ گذشتہ ایک سال سے بدترین افراط زر کا مقابلہ کر رہا ہے اور Headline Inflation اسوقت بھی دوہرے ہندسے میں موجود ہے جو کہ لیبر مارکیٹ اور کارپوریٹ سیکٹر کیلئے کسی بڑے چیلنج سے کم نہیں ہے۔ آج کا ڈیٹا FTSE100 اور GBPUSD دونوں کے سرمایہ کاروں کی ٹریڈنگ اسکرینز کے اعداد و شمار تبدیل کر سکتا ہے۔
فرانس کی Trade Report کا اجراء عالمی وقت کے مطابق 6.45 بجے کیا جائے گا۔ اسکے ساتھ ہی Current Account Report بھی منظر عام پر آئے گی۔ یورپی سرمایہ کاروں کا فوکس اسوقت ان دونوں رپورٹس پر ہے۔ جس سے یورو اور CAC40 کا ٹریڈنگ مومینٹم تبدیل ہو سکتا ہے۔
اس کے فوری بعد 8.00 بجے Italian Retail Sales Report کا اجراء ہو گا جس سے یورپ کی سب سے بڑی اسٹاک مارکیٹ FTSEMIB میں اتار چڑھاؤ دیکھا جا سکتا ہے۔اسکے بعد یورپی سینٹرل بینک (ECB) کے اہم پالیسی ساز اراکین کی مختلف تقاریب میں تقریریں بھی ایجنڈے کا حصہ ہیں جن سے یورو اس لحاظ سے متاثر ہو گا کہ آئندہ کی Monetary Policy کے بارے میں سگنلز مل سکتے ہیں۔
یورپی ایونٹس کا اختتام
یورپی اقتصادی کیلینڈر کا اختتام فرانس کی Foreign Exchange Reserve اور British Mortgage Report پر ہو گا۔ یاد دلاتے چلیں کہ فرانس کئی روز سے مظاہروں کی لپیٹ میں ہے اور کاروبار زندگی مفلوج ہو کر رہ گیا ہے۔ ملک کے تمام معاشی اعشاریہ منفی منظرنامہ پیش کر رہے ہیں ۔ اس صورتحال میں CAC40 ان رپورٹس سے ایڈوانٹیج حاصل کرنے کی کوشش کر گا۔
امریکی اور کینیڈین ڈیٹا مارکیٹس کا رخ کیسے بدل سکتا ہے؟۔
آج U.S NFP Report جاری کی جائے گی۔ دنیا کی سب سے بڑی معیشت اور مارکیٹس کا حکمران ہونے کے ناطے اسکا ڈیٹا عالمی اسٹاکس، کماڈٹیز اور کرپٹو کرنسیز پر گہرے اثرات مرتب کرتا ہے۔ اس کے علاوہ فوریکس مارکیٹ کی قیمتوں کا تعین امریکہ ڈالر کے ساتھ ہی کیا جاتا ہے۔ اس طرح یہ کہنا بےجا نہ ہو گا کہ Non Farm Payroll سے عالمی مارکیٹس کا موڈ تبدیل ہو گا اور اسی سے سرمایہ کار اپنی حکمت عملی مرتب کریں گے۔
جبکہ کینیڈین لیبر رپورٹ اس لحاظ سے اہم ہے کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ اس طرح کینیڈین ڈالر اور آئل کی قیمتوں میں براہ راست تعلق پایا جاتا ہے۔ عالمی معاشی دن کا اختتام کینیڈا کی Foreign Exchange Reserve Report ریلیز ہونے کے ساتھ ہی ہو جائے گا۔ جبکہ اسوقت ایشیائی ممالک میں اختتام ہفتہ شروع ہو جائے گا۔
اس طرح ہم کہہ سکتے ہیں کہ آج کا اقتصادی کیلینڈر آئندہ ماہ تک مارکیٹ کا رخ تبدیل کر سکتا ہے۔۔ یہی وجہ ہے کہ سرمایہ کار اور ٹریفرڈ انکے انتظار میں سائیڈ لائن نظر آ رہے ہیں تاہم کاروباری ہفتے کے آخری سیشن کا اختتام بھرپور انداز میں ہونے کی توقع ہے۔ اور انکے نتائج سے ہی طاقتور ممالک کے سینٹرل بینکس اپنے قلیل اور طویل المدتی پالیسیز کا تعین کریں گے جن پر اسوقت تک علاقائی تنازعات کی گہری چھاپ نظر آ رہی ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔