Forex Trade میں کی جانیوالی عمومی غلطیوں سے بچنے کے طریقے۔

کن اصولوں پر عمل کر کے آپ سرمایہ کاری سے بہترین فوائد حاصل کر سکتے ہیں ؟

Forex Trade بلاشبہ ایک منافع بخش کاروبار ہے۔ امریکی ڈالر ہو یا یورو یا پھر سوئس فرانک ، اچھی پلاننگ کے ساتھ کی جانیوالی ٹریڈ مختصر وقت میں پیسہ کمانے کا بہترین طریقہ ہے۔ لیکن بہت سے ایسے ٹریڈرز ہیں جو ٹرانزیکشنز کرتے وقت کئی اہم فیکٹرز نظر انداز کر دیتے ہیں

۔ جس کے بعد دن کے اختتام پر انکا Portfolio منفی منظر نامہ پیش کر رہا ہوتا ہے۔ ذیل میں ہم ایسی غلطیوں کی نہ صرف نشاندہی کریں گے بلکہ ان سے بچنے کے بچنے کے طریقے بھی بتائیں گے۔

(1) ذہنی طور پر مارکیٹ سے غیر حاضر ہونا اور لیولز پڑھے بغیر ٹریڈ کرنا

بین الاقوامی مارکیٹ میں ٹریڈ کرنے کیلئے سب سے پہلا اصول ذہنی طور پر مارکیٹ میں موجود ہونا اور ٹیکنیکی لیولز کو ریڈ کرنا ہے۔ یاد رکھیں ، اگر باڈی لینگویج پراعتماد نہیں اور آپ ٹریڈنگ سیشن کا بنیادی تجزیہ نہیں کر پائے تو مارکیٹ موڈ جتنا بھی اچھا ہو آپ ایسا نقصان کر سکتے ہیں۔ جس کا شائد ٹریڈنگ اکاؤنٹ متحمل نہ ہو سکے۔ یہ وہ غلطی ہے جو کسی کو بھی چند گھنٹوں میں مارکیٹ سے آؤٹ کر سکتی ہے۔

فاریکس ٹریڈ میں اثاثوں کی قدر دو چیزوں پر منحصر ہے۔ بین الاقوامی بالخصوص Geo-Political News اور دوسرا ٹیکنیکی لیولز ۔ اگر کوئی ایسا واقعہ رونما ہو گیا ہے جس کے براہ راست اثرات کرنسیز کی طلب (Demand) پر اثرانداز ہو سکتے ہیں اور آپ اسے جانے بغیر ٹریڈنگ اسکرین پر ٹرانزیکشنز کرنا شروع ہو گئے ہیں تو اس بات کے قوی امکانات ہے کہ آپ کا معاشی دن خوشگوار نہیں رہے گا۔

جب آپ کسی الجھاؤ کے شکار ہوں اور عالمی حالات و واقعات سے بے خبر ہوں تو ٹریڈ مت کریں اور ریلیکس ہو کر اگلے کسی سیشن کا انتظار کریں۔

عالمی حالات و واقعات Forex Trade پر کیسے اثر انداز ہوتے ہیں۔

اسکی وضاحت یوں کی جا سکتی ہے کہ آسٹریلیئن ڈالر دنیا کی چند اہم کرنسیز میں سے ہے اور فاریکس مارکیٹ میں کام کرنے والا شائد ہی کوئی ایسا شخص ہو جس نے کبھی اسے خریدا یا بیچا نہ ہو۔ لیکن کیا آپ جانتے ہیں کہ اسکی 60 فیصد طلب (Demand) چینی مارکیٹ سے پیدا ہوتی ہے۔

کیونکہ دنیا کی دوسری بڑی معیشت کے ساتھ آسٹریلوی تجارت کا حجم سالانہ بنیادوں پر 102 بلیئن ڈالرز سے زیادہ ہے۔ یعنی مجموعی ٹریڈ والیوم کا 52 فیصد۔ اس لئے چین اور چینی معیشت سے جڑی خبریں سب سے زیادہ آسٹریلوی کیپٹیل اور فوریکس مارکیٹس پر اثر انداز ہوتی ہیں۔

Forex Trade میں کی جانیوالی عمومی غلطیوں سے بچنے کے طریقے۔

تائیوان کے معاملے پر امریکہ سے تنازعے کے شدت اختیار کر لینے کے بعد چین بین الاقوامی ٹریڈ میں اپنی کرنسی یوان کے علاوہ تصفیئے یعنی سیٹلمنٹ کیلئے آسٹریلیئن اور نیوزی لینڈ ڈالرز استعمال کرتا ہے۔ اس طرح چینی حالات و واقعات ان کرنسیز میں اتار چڑھاؤ کا باعث بنتے ہیں۔

کوئی بھی ٹریڈر AUDUSD میں پوزیشن کرنٹ افیئرز اور معاشی خبروں کو جانے بغیر ہی لے لیتا ہے تو شائد اسکے لئے یہ تجربہ خوشگوار ثابت نہ ہو۔ گذشتہ روز چین نے آسٹریلوی درآمدات (Exports) پر عائد ٹیکسز ختم کر دیئے۔ جس کے بعد Asian FX Sessions کے دوران آسٹریلوی ڈالر جو کہ اس سے پہلے بیئرش منظر نامہ پیش کرتے ہوئے 0.6500 کی سپورٹ پر ٹریڈ کر رہا تھا دوبارہ بحال ہونا شروع ہوا اور 0.6600 سے اوپر پہنچ گیا۔

جو ٹریڈر صرف ٹیکنیکی لیولز کا جائزہ لے کر شارٹ سیلنگ کرنے میں مصروف تھے انہیں اس دن خاصا نقصان اٹھانا پڑا۔  کروڈ آئل کی ٹریڈ دو خطوں سے متاثر ہوتی ہے۔ ایک تو خلیجی ممالک اور دوسرا امریکہ کا ہمسایہ ملک کینیڈا۔ ان ممالک سے آنیوالی خبریں اور بیانات کروڈ آئل کے ٹریڈنگ لیولز کا رخ تبدیل کر دیتے ہیں۔

مثال کے طور پر مئی 2023ء میں سعودی عرب کی زیرقیادت تیل پیدا کرنیوالے ممالک کی تنظیم اوپیک نے پیداوار میں 10 لاکھ بیرل تیل کی کمی کا اعلان کر دیا۔ جس کے بعد اسکی قدر 85 ڈالرز پر آ گئی جو کہ قبل ازیں 79 ڈالرز فی بیرل تھی۔ آپ اندازہ کر سکتے ہیں کہ اس پیشرفت سے بےخبر افراد کے پورٹفولیو پر کیا گزری ہو گی ؟

کینیڈا نہ صرف امریکہ کا ہمسایہ ہے بلکہ یہ اسے کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا بھی سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں کینیڈین شیئر خود امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ اس لئے کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل کی قدر ایک دوسرے پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں۔

کیونکہ آئل پرائسز بڑھنے سے امریکی ڈالر کی کینیڈین مارکیٹ میں لیکوئیڈٹی بھی بڑھ جاتی ہے۔ اور قدر کم ہونے سے اس کے برعکس صورتحال سامنے آتی یے۔ لہذا آپ سمجھ سکتے ہیں کہ کینیڈین ڈالر یا WTI آئل کے سرمایہ کاروں کیلئے ان سے منسلک خبروں کا جاننا کتنا اہم ہو سکتا ہے ؟

(2) رسک مینیجمنٹ کا نہ ہونا

دوسری بڑی غلطی اور عالمی کرنسی مارکیٹ کے سرمایہ کار کرتے ہیں وہ خطروں کی نشاندہی اور ان کی حدود متعین کئے بغیر ٹریڈ کرنا ہے۔ یہ بھی ایسا فیکٹر یے جو آپ کو مارکیٹ سے باہر دھکیل سکتا ہے۔ سب سے پہلے تو یہ جانیں کہ آپ جو ہوزیشن لینے جا رہے ہیں اسکی Margin Call تو نہیں دی گئی۔ یعنی اگر آپ گولڈ کا یونٹ ستمبر کاؤنٹر میں خریدنے یا بیچنے جا رہے ہیں اور آپ اس حقیقت سے لاعلم ہیں کہ اگلے دو روز میں آپکو مارجن کلیئر کرنا ہے تو آپ ایک عجیب و غریب صورتحال میں پھنس سکتے ہیں۔

(3) اسٹاپ لاس اسٹریٹیجی کے استعمال سے گریز

حد نقصان اسٹریٹیجی بنیادی طور پر کسی بھی ٹریڈر کو بڑے نقصان سے بچاتی ہے۔ بہت سے سرمایہ کار اپنے خطرے کی حد کا تعین نہیں کرتے اور اکاؤنٹ سے ہاتھ دھو بیٹھتے ہیں۔ یہ امر ذہن نشین کر لیں کہ نفع اور نقصان دونوں ہی کسی بھی کاروبار کے دو پہلو ہیں جو کہ ایک دوسرے کے متوازی چلتے ہیں۔ یر ٹریڈر نفع کی توقع پر سرمایہ کاری کرتا ہے لیکن اسے نقصان کیلئے بھی تیار رہنا چاہیئے۔

اس حکمت عملی کو دانشمندی سے استعمال کرنے سے آپ بارے نقصان سے بچ سکتے ہیں ۔ اگر آپ نے EURUSD کو 1.0950 پر خریدا ہے اور اسے 1.1100 پر بیچنا چاہتے ہیں جو کہ بلاشبہ ایک پرکشش لیول ہے۔ تاہم Take Profit کی لمٹ سیٹ کرنے سے پہلے اسکے لیولز کو پڑھیں اور تیسری سپورٹ کے پاس Stop Loss لگا دیں جو کہ یقینی طور 1.0910 بنے گا۔

ہم یہ  کہنے میں حق بجانب ہیں کہ اگر کسی بھی وجہ سے مارکیٹ گراوٹ کی شکار ہوتی ہے تو تھوڑے نقصان پر ہی آپ کی پوزیشن فارغ ہو جائے گی اور لامتناہی گراوٹ کا خطرہ آپ کے سر سے ٹل جائے گا۔ چھوٹا نقصان ہمیشہ اگلے کسی بھی سیشن میں پورا کیا جا سکتا ہے۔ لیکن بڑے کی تلافی نہیں ہوتی۔

(4) جذباتیت سے چھٹکارا حاصل نہ کر سکنا۔

چوتھی بڑی غلطی اپنے جذبات کنٹرول کرنے میں ناکامی ہے۔ کاروباری فیصلے ہمیشہ عقلی بنیادوں پر ہوتے ہیں اور موجودہ صورتحال کو مدنظر رکھ کر کئے جانے چاہیئیں۔ آپ کے مسائل جتنے بھی زیادہ ہوں اور ان کی نوعیت چاہے جتنی بھی سنگین ہو۔ آپ ایک ہی سیشن یا دن کے دوران اتنی رقم نہیں کما سکتے کہ آپ ان سے چھٹکارا حاصل کر سکیں۔

قوی امکان ہے کہ جذباتیت ان میں اضافہ ضرور کر دے گی۔ اس لئے حقائق پر مبنی فیصلے کریں نہ کہ اپنے اندھے یقین یا خیالات کی رو میں بہہ کر تا کہ ایک دن نہیں بلکہ ہمیشہ ٹریڈ کر سکیں

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button