برطانوی پاؤنڈ میں گراوٹ ، امریکی ڈالر کی بحالی میں وسعت
GBPUSD امریکی سیشنز کے دوران ١.2750 سے نیچے آ گیا
برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں گراوٹ دیکھی جا رہی ہے ، امریکی ڈالر کی بحالی میں وسعت کے بعد GBPUSD اپنی دو ہفتوں کی کم ترین سطح ١.2750 سے نیچے آ گیا ہے . مارکیٹ موڈ میں تبدیلی کی بڑی وجہ اطالوی بنکنگ بحران کا اختتام . حکومت کی طرف سے ٹیکسز کو ہٹایا جانا اور CHINESE Deflation فیکٹر کی وجہ سے آنیوالا رسک فیکٹر ہے.
اطالوی بنکنگ بحران کا اختتام اور امریکی ڈالر میں تیزی کی لہر
گزشتہ روز سے برطانوی پاؤنڈ ١.2800 کے قریب بحالی کی جدوجہد کر رہا تھا . اٹالین بنکنگ بحران کے سبب مارکیٹ میں والیوم خاصا کم تھا اور سرمایہ کار محتاط نظر آ رہے تھے . چونکہ امریکی ڈالر عالمی نظام زر کی مرکزی اکائی ہے. اس لئے اس معاملے کا وزن بھی اسی پر تھا . ملتی نیشنل بنکوں سے اخراج سرمایہ سے ڈالر دفاعی انداز اختیار کے ہوۓ تھا . لیکن آج یورپی سیشنز میں صورتحال بدل گئی ،
اطالوی حکومت نے چند روز قبل عائد کیا جانیوالے ٹیکسز واپس لینے کا اعلان کر دیا جس سے امریکی ڈالر انڈیکس میں بحالی کی لہر نظر آئ. جبکہ اس کے مقابلے میں دیگر اثاثوں کی طلب میں واضح کمی نوٹ کی گئی
اپنے قارئیں کو بتاتے چلیں کہ اطالوی بنکنگ بحران کو مارچ میں آنیوالے اس لیکویڈیٹی کرائسز سے تشبیہ دی جا رہی تھی جس کا آغاز امریکی ریاست کیلی فورنیا کے تین ملٹی نیشنل بنکوں کے دیوالیہ ہونے سے ہوا تھا اور اس کی لپیٹ میں دنیا کا قدیم ترین معاشی ادارہ CREDIT Suisse Bank بھی آ گیا تھا.خیال رہے کہ اس معاملے نے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کے بعد سنگین شکل اختیار کر لی تھی .
چینی تفریط زر کا خطرہ
آج جاری ہونیوالی چائنیز کنزیومر پرائس انڈیکس رپورٹ کے بعد دنیا کی دوسری بڑی معیشت میں Deflation یعنی تفریط زر کا خطرہ پیدا ہو گیا ہے. جسے عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار ایک بڑے رسک فیکٹر کے طور پر دیکھ رہے ہیں . خیال رہے کہ چین فوریکس کا بڑا خریدار اور Asian Markets کا کنٹرولر ہے.
برطانوی پاؤنڈ کا تکنیکی تجزیہ
تکنیکی اعتبار سے برطانوی پاؤنڈ ١.2750 کی اہم ترین سپورٹ بریک کرنے کے بعد١.2726 کی سطح پر منفی سمت اختیار کئے ہوے ہے تاہم زیادہ تر بلز کے سائیڈ لائن ہونے سے بحالی کی ریلی خاصی کمزور ہے . اسکا تکنیکی منظر نامہ اسوقت نیوٹرل دکھائی دے رہا ہے اور یہ ابھی بھی اپنی 50 .اور 100 روزہ موونگ ایورجذ سے اوپر ہے.
اگر اس کے سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو ١.2705 . ١.2680 اور ١.2660 جبکہ مزاحمتی حدیں (Resistance Levels) کی سطح ١.2750 اور ١.2780 ہیں. تیسری سپورٹ بریک ہونے پر یہ اپنا بیرش چینل اختیار کر لے گا جسکا آخری پواینٹ ١.2500 ہے
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔