امریکی ڈالر انڈیکس کو فیڈرل ریزرو سے سپورٹ نہیں ملے گی۔ Goldman Sachs کی پیشگوئی۔

جیروم پاول رواں ہفتے Jackson Hole Symposium سے خطاب کریں گے۔

امریکی ڈالر انڈیکس کو فیڈرل ریزرو سے سپورٹ نہیں ملے گی۔ یہ پیشگوئی بین الاقوامی معاشی ادارے Goldman Sachs نے اپنی تحقیقاتی رپورٹ میں کی ہے۔ ادارے کے ریسرچ ونگ نے اپنا تخمینہ حالیہ عرصے کے دوران جاری ہونیوالی Financial Reports اور عالمی منظرنامے پر یونیوالی تبدیلیوں کی بناء پر مرتب کیا ہے۔

امریکی ڈالر انڈیکس کے بارے میں پیش گوئی کی وجوہات

اپنے خصوصی نوٹ میں ٹیم کے سربراہ نے لکھا یے کہ سربراہ فیڈرل ریزرو جیروم پاول رواں ہفتے Jackson Hole Symposium سے خطاب میں واضح پیشگوئی دینے سے گریز کریں گے اور FOMC کی آئندہ میٹنگ سے پہلے Headline Inflation کی پیمائش کیلئے فیڈ کے ترجیحی گیج US PCE Data کا انتظار کریں گی جس کی بناء پر Rate Hike Program جاری رکھنے کے بارے میں بھی پالیسی مرتب کی جائے گی۔

امریکی ڈالر انڈیکس کو فیڈرل ریزرو سے سپورٹ نہیں ملے گی۔ Goldman Sachs کی پیشگوئی۔

 

معاشی فورم برکس کا اجلاس

اسکے علاوہ رواں ہفتے چین اور روس کے زیر سرپرستی برکس کے معاشی فورم کا اجلاس بھی ہو گا جس میں باہمی ٹریڈ جو کہ عالمی حجم کا 47 فیصد بنتی ہے کے مشترکہ کرنسی پر منتقلی پر بھی غور کیا جائے گا۔ اس طرح یہ ہفتہ عالمی مارکیٹس کو محدود رینج میں ٹریڈ پر مجبور کرے گا۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button