گولڈ کی اسٹرینتھ میں کمی ، US Bonds Yields میں اضافہ

سنہری دھات 1944 کی سپورٹ سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے 

گولڈ کی قدر میں کمی واقع ہوئی ہے . US PCE Report  جاری ہونے کی بعد امریکی ڈالر انڈیکس اور US Bonds Yields میں اضافہ ہوا ہے . جس کے نتیجے میں سنہری دھات کی طلب میں کمی آئ ہے .

 

US PCE Data کی تفصیلات۔

امریکی محکمہ شماریات کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق ملک میں Headline Inflation کی ماہانہ شرح میں 0.2 فیصد اضافہ ہوا۔ جبکہ اس سے قبل اتنی ہی پیشگوئی تھی۔ دوسری طرف Core personal Consumption Expenditure کی سالانہ شرح 4.2 فیصد رہی۔  بتاتے چلیں کہ اتنی ہی توقع تھی۔ڈیٹا کا تقابلہ جون کے ساتھ کریں تو سابقہ ریڈنگ 4.1 فیصد تھی۔  حقیقی افراط زر کی ریڈنگ گزشتہ ماہ کی نسبت زیادہ رہی ہے۔

US PCE Data جاری کر دیا گیا۔ ، امریکی ڈالر انڈیکس میں تیزی۔

یہ پوائنٹ بھی قابل ذکر ہے کہ PCE کی سالانہ سطح 3.3 فیصد رہی ہے۔ معاشی ماہرین بھی اتنی ہی توقع کر رہے تھے۔  ذاتی آمدنی (Personal Income) کا جائزہ لیں تو اس کے فگرز توقعات سے قدرے کم رہی ہے۔ جو کہ ماہانہ بنیادوں پر 0.2 فیصد بڑھی ہے۔ آمدنی کا تخمینہ 0.3 فیصد تھا۔ صارفین کی قوت خرید میں 0.8 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

اس کی پیشگوئی 0.7 فیصد تھی۔  ہم کہہ سکتے ہیں کہ صارفین کی حقیقی آمدنی توقعات سے کم رہی لیکن اخراجات میں اضافہ ہوا۔ جو کہ افراط زر کے گہرے اثرات کی علامت ہے۔

رپورٹ کے معاشی اثرات کیا ہو سکتے ہیں۔؟

یہ رپورٹ افراط زر کی پیمائش اور معیشت پر اسکے اثرات کے حوالے سے فیڈرل ریزرو کا ترجیحی گیج ہے۔ اس لئے FOMC کی میٹنگ اور Rate Hike Program کے جاری رہنے یا نہ ہونے کے حوالے سے اس کے گہرے اثرات مرتب ہونیکی توقع ہے۔

بتاتے چلیں کہ گذشتہ پالسی ساز میٹنگ کے اختتام پر چیئرمین فیڈ Policy Tightening Program بند کرنے کا اشارہ دے چکے ہیں۔ لیکن اس میں غیر یقینی صورتحال اسوقت پیدا ہوئی جب Jackson Hole Symposium میں اپنی تقریر کے دوران انہوں نے کہا تھا کہ ضرورت پڑنے پر مانیٹری پالیسی مزید سخت کی جا سکتی ہے۔

حقیقی آمدنی میں کمی اور صارفین کے اخراجات میں اضافے سے افراط زر کے رسک فیکٹر میں اضافہ ہوا ہے جو کہ فیڈرل ریزرو کی آئندہ میٹنگ میں شرح سود میں ممکنہ طور پر ایک اور اضافے کا سبب بن سکتا ہے۔ یہ وہ محرک ہے جو کہ امریکی ڈالر کے لئے عمل انگیز ثابت ہوا ہے۔

گولڈ  کا تکنیکی تجزیہ

تکنیکی اعتبار سےگولڈ  اپنی Fibonacci کی 61.8  فیصد ریترسمنٹ سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے  .  آج کی ٹریڈ میں اسکا محور  ١٩٤٠ ہے. اگر سنہری دھات 1934 کی سپورٹ قائم رکھنے میں کامیاب ہو گئی تو یہاں سے اوپر  بڑی لہر دیکھنے کو مل سکتی ہے جس کا اختتامی سرا   1970  ہے .   اور  اسے بنیاد بنا کر یہ  1984اور 1984 کی طرف ریلی شروع ہو سکتی ہے . 

گولڈ کی اسٹرینتھ میں کمی ، US Bonds Yields میں اضافہ

موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1934، 1924 اور 1907 جبکہ مزاحمتی حدیں 1944 ، 1954 اور 1974ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے کے بعد اسکے لئے 2 ہزار اور اوپر کے لئے ونڈو کھل جائے گی . 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button