US Non Farm Payroll report آج ریلیز کی جائے گی . ممکنہ اثرات کیا ہوں گے.؟
رپورٹ کے انتظار میں مارکیٹس کا محتاط موڈ
US Non Farm Payroll Report آج جاری کی جائے گی۔ لیبر مارکیٹ میں یہ رپورٹ سب سے زیادہ اہمیت کی حامل ہے جسے Bureau of Labor Statistics پبلش کرتا ہے.اسکے گہرے اثرات معیشت اور مارکیٹس دونوں پر ہی مرتب ہوتےہیں
US Non Farm Payroll Report کی اہمیت
حالیہ دنوں میں چین امریکہ Geo Political Tensions اور Rate Hike Program معطل ہونے کی بحث کے دوران یہ پہلی Non Farm Payroll Report ہو گی۔ اس طرح اگست 2023ء کا ۔یہ ڈیٹا بحران کے لیبر مارکیٹ پر مرتب ہونیوالے اثرات ظاہر کرے گا۔
اس کے علاوہ فیڈرل ریزرو اور یورپی مرکزی بینک کی مستقبل میں مانیٹری پالیسیز بارے بےیقینی کی وجہ سے دباؤ کا شکار امریکی ڈالر اس سے سپورٹ حاصل ہونے کی توقع کر رہا ہے۔ اس لحاظ سے عالمی مارکیٹس کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے اس اہم ترین ڈیٹا کے پبلش ہونے کا انتظار کر رہے ہیں۔
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہ اس رپورٹ کے اعداد و شمار سے امریکی لیبر مارکیٹ میں ملازمین کی کل تعداد کا تعین کیاجاتا ہے۔ لیکن ان میں سرکاری عہدہ رکھنے والے، فارمز کے ورکرز اور گھریلو ملازمین شامل نہیں ہوتے کیونکہ ان کا ڈیٹا الگ سے مرتب کیا جاتا ہے۔
معاشی ماہرین آج کی رپورٹ کے بارے میں کیا پیشگوئیاں کر رہے ہیں ؟
آج کی NFP بارے میں پیشگوئی کی جا رہی ہے کہ اگست 2023ء کے دوران امریکی لیبر مارکیٹ میں 1 لاکھ 80 ہزار نئی ملازمتوں کا اضافہ ہوا ہے۔ یہاں یہ بھی بتاتے چلیں کہ جولائی 2023ء کی نان فارم پے رول رپورٹ میں 1 لاکھ 87 ہزار کانٹریکٹس ریکارڈ کئے گئے تھے۔ اس طرح گزشتہ رپورٹ کی نسبت اگست میں نئی ملازمتوں کے کم اجراء کی توقع ہے
معاشی ماہرین رواں کوارٹر کی رپورٹس کو افراط زر کے اتار چڑھاؤ سے تشبیہہ دے رہے ہیں۔ معاشی ماہرین کے مطابق اگست میں لیبر مارکیٹ پر دباؤ برقرار جس کی بنیادی وجوہات امریکی اور عالمی مالیاتی بحران اور مانیٹری پالیسی بارے غیر یقینی صورتحال ہیں.
مارکیٹس پر ممکنہ اثرات۔
مثبت امریکی NFP رپورٹ کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی اور قدر میں گراوٹ واقع ہو سکتی ہے۔ جبکہ گولڈ سمیت دیگر کماڈٹیز،اسٹاکس اور کرپٹو کرنسیز کی قدر میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ شرح سود (Interest rate) میں اضافے کے لئے فیڈرل ریزرو جن معاشی رپورٹس پر انحصار کرتا ہے ان میں نان فارم پے رول سرفہرست ہے۔
جیروم پاول FOMC کی آئندہ میٹنگ میں نرم مانیٹری پالیسی کا اعلان کر سکتے ہیں جس کا اشارہ وہ سابقہ پریس کانفرنس دے چکے ہیں۔ تاہم انہوں نے Jackson Hole Symposium میں اپنی تقریر کے دوران ضرورت پڑنے پر شرح سود میں مزید اضافے کا بھی عندیہ دیا تھا . اس طرح متضاد بیانات سے بھی غیر یقینی صورتحال نے جنم لیا .بتاتے چلیں کہ مثبت لیبر ڈیٹا سے مارکیٹس کا Risk فیکٹر نیچے آ جاتا ہے۔ اور امریکی ڈالر کی طلب (Demand) میں کمی جبکہ گولڈ اور اسٹاکس کی طلب میں روائتی طور پر اضافہ ہوتا ہے۔
اثرات کب تک اپنے عروج پر ہوتے ہیں ؟
رپورٹ کے اجراء سے آدھے گھنٹے کے بعد انتہائی تیزی کا مومینٹم اگلے چند گھنٹوں تک قائم رہ سکتا ہے۔ تاہم 4 گھنٹوں کے بعد Bullish Momentum نارمل ہونا شروع ہو جاتا ہے۔ بالخصوص گولڈ اور پلاٹینیئم کے معاملے میں ایسا ہی ہوتا ہے۔ جبکہ امریکی ڈالر کئی دن کیلئے دفاعی انداز اختیار کر لیتا ہے اور تمام عالمی مارکیٹس (Global Markets) ایک واضح سمت اختیار کر جاتی ہیں
منفی NFP کے اعداد و شمار کی صورت میں امریکی ڈالر کی قدر و طلب میں زبردست اضافہ واقع ہوتا ہے اور یورو (EUR), برطانوی پاؤنڈ (GBP), سوئس فرانک (CHF) اور آسٹریلیئن ڈالر (AUD) سمیت دیگر طاقتور عالمی کرنسیز میں گراوٹ واقع ہوتی ہے۔ اسی طرح گولڈ اور اسٹاکس کی طلب Risk Factor میں اضافے کے باعث کم ہو جاتی ہے۔
اثرات رپورٹ کے اجراء کے پہلے آدھے گھنٹے میں اپنے پورے عروج پر ہوتے ہیں اور 4 گھنٹوں کے بعد ردعمل کی شدت قدرے کم ہو جاتی ہے لیکن اس صورت میں بھی تمام مارکیٹس اگلی کسی بھی معاشی رپورٹ کے آنے تک ایک واضح Direction اختیار کر لیتی ہیں۔ روائتی طور پر ایسا ہوتا ہے تاہم گذشتہ ماہ مثبت رپورٹ کے باوجود اسٹاکس اور کماڈٹیز میں گراوٹ دیکھی گئی اور Bonds Yields میں اضافے کا تسلسل جاری رہا۔
ماہرین اسی وجہ سے گذشتہ پانچ ماہ کی رپورٹس کو کساد بازاری کا پہلو قرار دے رہے ہیں۔ آج رپورٹ کے اجراء سے قبل مارکیٹس محتاط انداز میں ٹریڈ جاری رکھے ہوئے ہیں۔
گذشتہ روز جاری ہونیوالے Unemployment Claims کے متضاد اعداد و شمار کے بعد آج کی NFP میں بھی بڑا سرپرائز مل سکتا ہے۔ تاہم حتمی منظرنامہ عالمی معیاری وقت کے مطابق 12-30 بجے واضح ہو گا۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔