USDCAD کی محدود رینج میں ٹریڈ ، کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافے اور Canadian CPI Report کے اثرات
اگست 2023ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی شرح 4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 3.8 فیصد کی توقع تھی
USDCAD محدود رینج میں ٹریڈ جاری رکھے ہوے ہے . جسکی بنیادی وجوہات کروڈ آئل کی قیمتوں میں اضافہ اور گزشتہ روز جاری ہونے والی Canadian CPI Report ہیں.
Canadian CPI Report کے USDCAD پر اثرات
کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اگست 2023ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی شرح 4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 3.8 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3.3 فیصد تھی۔ ماہانہ افراط زر 0.4 فیصد رہی جبکہ 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔
رپورٹ ریلیز ہونے اور توقع سے زیادہ افراط زر آنے پر کینیڈین ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) قدرے بیک فٹ پر آ گیا .
کروڈ آئل کی قیمتوں کا کینیڈین ڈالر سے کیا تعلق ہے ؟
کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنے والا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI Oil میں کینیڈین شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ یہی وجہ ہے کہ Oil Prices میں کمی سے ملک میں امریکی ڈالر کی لیکوئیڈٹی کم ہو جاتی ہے اور اسکی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔
اسکے برعکس جب WTI کی قدر میں کمی واقع ہوتی ہے تو کینیڈا کا فی بیرل منافع بھی بڑھ جاتا ہے۔ اسکے نتیجے میں ملک کے اندر امریکی ڈالرز کی ترسیل میں بھی اضافہ ہو جاتا ہے اور USDCAD کی قدر مستحکم ہو جاتی ہے۔ حالیہ دنوں میں کروڈ آئل 90 ڈالرز سے اوپر آ چکا ہے اور قیمتوں میں اس اضافے سے کینیڈین ڈالر کو اسٹرینتھ ملی ہے .
S&P کے USDCAD پر اثرات
آئل کی زیادہ تر کمپنیوں کے اسٹاکس S&P500 میں رجسٹرڈ ہے۔ یہ ہی وجہ ہے کہ اس مارکیٹ سے کینیڈین ڈالر کا گہرا تعلق ہے جو کہ ٹریڈ ہی WTI کے ساتھ کرتا ہے۔ آج مارکیٹ میں سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوے دکھائی دیے. ۔ اس سے کماڈٹیز کے علاوہ اپنے کینیڈین ہم منصب کے خلاف امریکی ڈالر نے بھی محدود رینج اپنا لی .
تکنیکی تجزیہ
تکنیکی اعتبار سے USDCAD چار گھنٹوں کے ٹریڈنگ چارٹ پر 1.3450 سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے . اس طرح آج یہ اپنی 20 روزہ موونگ ایوریج سے نیچے ہے جو کو 1.3467 پر ہے .اگر طویل المدتی ایوریجز کی بات کی جائے تو 100SMA کا لیول 1.3401 اور 200 کی سطح 1.3464 ہے . امریکی ڈالر اس وقت صرف 100 دنوں کی ٹرینڈ لائن سے اوپر ہے. یہی وہ تکنیکی محرک ہے جو اس محدود رینج میں رکھے ہوے ہے .
اسکے سپورٹ لیولز ١.3388 ، 1.3330 اور 1.3270 جبکہ مزاحمتی حدیں 1.3470 ، 1.3530 اور 1.3570 ہیں . تیسری مزاحمت عبور کرنے پر یہ بلش زون میں داخل ہو جائے گا . آج کے سیشن میں اس نے 1.3448 پر Fibonacci کی 61.8 فیصد ریترسمنٹ بھی حاصل کر لی ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔