Canadian CPI Report ریلیز ، USDCAD کی قدر میں کمی.

اگست 2023ء میں افراط زر توقعات سے زیادہ رہی۔

Canadian CPI Report ریلیز کر دی گئی۔ جس کے بعد USDCAD کی قدر میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

Canadian CPI Report کی تفصیلات

کینیڈین محکمہ شماریات کی جاری کردہ تفصیلات کے مطابق اگست 2023ء میں کنزیومر پرائس انڈیکس (CPI) کی شرح 4 فیصد رہی۔ جبکہ اس سے قبل 3.8 فیصد کی توقع تھی۔ اگر اس کا تقابلہ جولائی کے ڈیٹا سے کریں تو سابقہ ریڈنگ 3.3 فیصد تھی۔ ماہانہ افراط زر 0.4 فیصد رہی جبکہ 0.2 فیصد کی پیشگوئی تھی۔

Canadian CPI Report ریلیز ، USDCAD کی قدر میں کمی.

مارکیٹ کا ردعمل۔

توقع سے زیادہ افراط زر آنے پر کینیڈین ڈالر کی قدر میں تیزی دیکھی جا رہی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں امریکی ڈالر (USDCAD) 0.65 فیصد گراوٹ کے ساتھ 1.3401 پر ٹریڈ کر رہا ہے۔ اس کے علاوہ WTI کی قدر میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا جا رہا ہے۔ یاد رہے کہ کینیڈا امریکہ کو کروڈ آئل سپلائی کرنیوالا سب سے بڑا ملک ہے۔ WTI میں اسکا شیئر امریکہ سے بھی زیادہ ہے۔ اس لئے کینیڈین ڈالر اور کروڈ آئل کی قیمتوں کا آپس میں براہ راست تعلق ہے۔

Canadian CPI Report ریلیز ، USDCAD کی قدر میں کمی.

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button