USDCAD میں گراوٹ ، Rates Hike cycle بند ہونے کے سگنلز اور Canadian CPI Report کا انتظار.
US Dollar defends 1.3700 during Asian Sessions amid Soft Monetary Policy
USDCAD میں گراوٹ کا تسلسل جاری ہے ، Federal Reserve کی طرف سے Rates Hike cycle بند کرنے کے اشاروں اور Canadian Monetary Policy کے انتظار میں US Dollar نفسیاتی ہدف 1.3700 کا دفاع کرتا ہوا نظر آ رہا ہے .
Fed Monetary Policy کے USDCAD پر اثرات.
Federal Reserve کے مختلف عہدیداروں کی طرف سے Monetary Policy اور Rate Hike Program پر متضاد بیانات کا سلسلہ جاری ہے . جس کی وجہ سے Markets میں Risk Factors بھی تبدیل ہو رہے ہیں . Fed Chicago کے صدر Goolsbee نے Monetary Outlook پر تقریر کرتے ہوئے کہا کہ Inflation کی سطح 2 فیصد کے مقرر کردہ ہدف تک لانے کے لئے تمام ٹولز استمعال کئے جائیں گے .
انہوں نے Jerome Powell کے الفاظ دوہراتے ہوئے کہا کہ "یہاں معامله Interest Rates نہیں بلکہ Inflation ہے . کیونکہ سخت Monetary policy خواہش نہیں بلکہ کسی بھی معاشی صورتحال کی ضرورت ہوتی ہے”. دراصل یہ الفاظ سب سے پہلے Reserve Bank of Australia کی گورنر مشعل بلک نے استمعال کئے تھے تاہم انکے بعد تمام طاقتور Central Banks کی طرف سے انھیں مختلف مواقع پر دوہرایا گیا.
ان بیانات سے Monetary policy پر غیر یقینی صورتحال پیدا ہو رہی ہے ، جس سے USD میں بھی اتار چڑھاؤ کا سلسلہ جاری ہے. مارکیٹ پلیئرز کی عمومی رائے یہ ہے کہ FOMC Minutes .میں پالیسی ساز اراکین کی رائے policy Tightening Cycle بند کرنے اور مئی 2024 سے Interest Rate میں بتدریج کمی پر مشتمل ہو گی ، اسی وجہ سے US Dollar کی فروخت کا تسلسل دیکھا جا رہا ہے .
Canadian CPI مارکیٹ مومینٹم پر کیسے اثر انداز ہو سکتی ہے .؟
Canadian CPI کا اعلان آج کیا جائیگا . جس سے ملک میں Inflation کی صورتحال کا حقیقی منظر نامہ واضح ہو گا. علاوہ ازیں اس کے بعد Bank of Canada کی Policy Tightening Cycle بارے پیشگوئی بھی کی جا سکے ہیں ، کیونکہ دنیا کے بیشتر ممالک یہ پروگرام بند کر چکے ہیں اور کم ہوتے ہوئے Growth Rate کو کنٹرول کرنے کی کوشش کر رہے ہیں . USDCAD کے سرمایہ کار بھی اسی حوالے سائیڈ لائن ہو کر ڈیٹا کا انتظار کر رہے ہیں .
تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے دوران USDCAD اپنی 200SMA کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے . جبکہ یہ 20SMA سے اوپر ہے۔
اسکی 20SMA کا لیول 1.3744 جبکہ طویل المدتی 100 روزہ اوسط 1.3605 اور 200SMA کی سطح 1.3659 ہے . موجودہ سطح پر اسکے سپورٹ لیولز 1.3805 ، 1.3760 اور 1.3705 ، مزاحمتی حدیں 1.3820 ، 1.3860 اور 1.3920 ہیں. اسکا جھکاؤ اور ارتکاز بلش ہے جبکہ تیسری سپورٹ بریک ہونے تک تیزی کی ریلی جاری رہنے کی توقع ہے.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔