مشعل بلک کی تقریر ، Inflation سپلائی شاکس کا نتیجہ یے۔
گورنر RBA نے شرح سود میں تبدیلی کو معاشی رپورٹس کے ساتھ مشروط کر دیا۔
مشعل بلک نے اپنی تقریر میں کہا ہے کہ Inflation سپلائی شاکس کا نتیجہ ہے۔ جو کہ عالمی سطح پر عدم استحکام رسد سے پیدا ہو رہے ہیں۔ وہ معیشت اور مالیاتی نظام کے موضوع پر منعقدہ ایک سیمینار سے خطاب کر رہی تھیں۔
مشعل بلک کی بطور گورنر ریزرو بینک پہلی تقریر۔
ریزرو بئنک آف آسٹریلیا (RBA) کی نئی سربراہ نے عالمی تنازعات کو معاشی بحرانوں کی وجہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ان کے نتیجے میں نظام رسد بگڑتا ہے۔ جس سے کوئی ایک ملک نہیں بلکہ پوری دنیا ہی متاثر ہوتی ہے۔ اسکی وضاحت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ آج ہم گلوبلائزیشن کے دور میں زندہ ہیں۔ کرہ ارض کے نقشے پر کہیں وقوع پذیر ہونیوالا واقعہ یا جنگ عالمی معیشت کو اپنی لپیٹ میں لے لیتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ Banking Liquidity کے مسائل امریکی ریاست کیلیفورنیا سے شروع ہوئے لیکن اس کے نتیجے میں سوئٹزرلینڈ کا Credit Suisse بینک دیوالیہ ہو گیا۔ نظام زر پر دباؤ عالمی معیشت کے کسی بھی حصے سے آ سکتا ہے۔
آسٹریلیائی افراط زر بلند ترین سطح پر لیکن نظام زر مضبوط۔
گورنر مشعل نے اپنی تقریر کے دوران اعتراف کیا کہ 6 فیصد Headline Inflation کسی بھی معیشت کیلئے انتہائی پریشان کن ریڈنگ ہے۔ تاہم انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور لیوئیڈٹی انتہائی مضبوط ہیں۔ انہوں نے مفصل انداز میں کہا کہ افراط زر اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام مانیٹری ٹولز بروئے کار لائے جائیں گے۔
انکا کہنا تھا کہ کورونا کی عالمی وباء ، یوکرائن پر روسی حملہ اور اب مشرق وسطی تنازعہ نظام زر میں طلب (Demand) کم کرنے کی بنیادی وجوہات ہیں جبکہ چینی معیشت کی سست روی اور تفریط زر (Deflation) معاشی اعشاریوں (Financial Indicators) غیر مستحکم کئے ہوئے ہیں۔
مانیٹری پالیسی یا مانیٹری ٹولز ، انتخاب معاشی رپورٹس پر منحصر۔
ریزرو بینک کی گورنر کا کہنا تھا ہ یہاں سوال یہ نہیں ہے کہ Policy Tightening Cycle معطل کیا جا رہا ہے یا جاری رہ سکتا ہے۔ بلکہ لمحہ بہ لمحہ کئے جانیوالے فیصلے معاشی صورتحال ، لیکوئیڈٹی دباؤ اور لیبر مارکیٹ پر منحصر ہوتے ہیں۔ مشعل بلک نے واضح کیا کہ مرکزی بینک کے پاس لامحدود آپشنز موجود ہوتے ہیں۔ تاہم ان میں سے کسے منتخب کیا جاتا ہے اس کا دارومدار معاشی رپورٹس پر ہوتا ہے۔ سربراہ RBA نے کہا کہ وہ افراط زر اور Growth Rate ، دونوں کو ہی کنٹرول کرنے کے لئے پرعزم ہیں۔
مارکیٹ کی صورتحال۔
گورنر مشعل کے بیان سے آسٹریلوی ڈالر میں بحالی کی لہر ریکارڈ کی گئی۔ ایشیائی سیشنز کے دوران یہ 0.6400 کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔