GBPUSD دو ماہ کی بلند ترین سطح 1.2600 پر ، BOE Commentary اور US Housing Data پر فوکس

Negotiations for Extension in Middle East Ceasefire also triggered the investors

GBPUSD دو ماہ کی بلند ترین سطح 1.2600 پر آ گیا ہے . مارکیٹ پلیئرز کا فوکس BOE Commentary اور US Housing Data کی طرف منتقل ہو گیا ہے . جبکہ Middle East Ceasefire میں ایکسٹینشن کے لئے ہونے والے مذاکرات کے بھی Forex Markets پر مثبت اثرات مرتب ہوئے ہیں .

BOE Commentary اور US Housing Data کا انتظار کس طرح سے GBPUSD کو متاثر کر رہا ہے .؟

آج Bank of England کا Economic Commentary Bulletin جاری کیا جائے گا . جس کے بعد British Pound کی آئندہ کیلئے سمت کا تعیّن کیا جا سکے گا . دراصل United Kingdom ایک بڑے Financial Crisis سے گزر رہا ہے . Ukraine پر روسی حملے کے بعدسے G-20 میں شامل یہ دنیا کی اہم اقتصادی طاقتوں میں شامل یہ ملک بدترین  Inflation اور Recession کا مقابلہ کر رہا ہے .

اس دوران چار وزرائے اعظم کوئی ٹھوس Financial Recovery Plan نہ دے سکنے کے باعث اپنے عہدوں سے ہاتھ دھو بیٹھے ، وزیر اعظم رشی سوناک متعدد بار معیشت پر کساد بازاری کے بدترین اثرات کا اعتراف کر چکے ہیں . انکی پیشرو وزیر اعظم  لز ٹرس Financial Crisis کے سبب محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں .

BOE Commentary سے سرمایہ کاروں کو آئندہ کے لئے Bank of England کی Monetary Policy بارے حکمت عملی کا اندازہ ہو گا . اس کے علاوہ Inflation کو کنٹرول کرنے کے لئے Monetary Tools کے استمعال پر پالیسی ساز اراکین کی اپروچ بھی Rate Hike Program کے مستقبل کے لئے اشارہ دے گی .

Middle East Ceasefire کے اثرات.

اختتام ہفتہ پر Israel اور Hamas کے درمیان یرغمالیوں کی رہائی سمیت Gaza میں امداد کی فراہمی پر مشتمل چار روزہ جنگ بندی کا معاہدہ طے پا گیا . Qatar اور خطے کے دیگر ممالک اس کی مدت میں توسیع کی کوششوں میں مصروف ہیں ، تاہم Israeli Armed Fooces کی طرف سے جاری کئے جانے والے بیانات میں کہا گیا ہے کہ بدھ کے روز بھرپور آپریشن شروع کر دیا جائیگا. دوسری طرف White House کے ترجمان  نے ایک مرتبہ پھر Israel کے حق دفاع کی غیر مشروط حمایت کی ہے .

اس غیر یقینی صورتحال میں سرمایہ کار انتہائی محتاط انداز اپنائے ہوئے ہیں جسکا وژن US Dollar پر محسوس ہو رہا ہے.

تکنیکی تجزیہ.

GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 80 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں مزید اوپر جانے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر  ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے   Bullish Bias  وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے .

GBPUSD دو ماہ کی بلند ترین سطح 1.2600 پر ، BOE Commentary اور US Housing Data پر فوکس
GBPUSD

نیچے کی طرف 1.2330 فوری سپورٹ کا کردار ادا کر رہی ہے۔ جس سے نیچے 1.2600 کی نفسیاتی سطح ہے .جس کے بریک ہونے پر یہ Fibonacci کی 61.8  فیصد ریترسمنٹ سے نیچے آ جائیگا ۔

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button