Gold Price امریکی سیشنز میں 2020 سے اوپر مستحکم، US Bonds Yields میں کمی.
Blockage in Red Sea and fears of attack from Yemen decreasing demand for USD.
Gold Price ایشیائی سیشن میں 2020 سے اوپر مستحکم نظر آ رہی ہے ، جس کی بنیادی وجہ Red Sea میں International Cargo Ships پر حملوں کے بعد US Dollar کی طلب میں کمی واقع ہوئی . جبکہ ان سے منسلک US Bonds Yields بھی 4 فیصد سے نیچے آ گئیں . جس کا ایڈوانٹیج سنہری دھات نے حاصل کیا .
Middle East کی صورتحال اور Bonds Yields میں کمی .
اختتام ہفتہ پر Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا ہے کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.
اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . جہاں پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے پیدا ہونے والا توانائی کا بحران Recession کی شکل اختیار کر رہا ہے . جبکہ Europe کو دیگر تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے .
سامان منتقل کرنے والے دو بڑی Freight Companies نے اعلان کيا ہے کہ حوثيوں کے حملے کے تناظر ميں وہ اپنے بحری جہازوں کو Suez Canal سے گزرنے نہيں ديں گے۔ یہی وجہ ہے کہ آج نئے کاروباری ہفتے کے پہلے روز عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال بھی دیکھی جا رہی ہے . ، معاشی ماہرین کے مطابق اس صورتحال میں میں آنیوالے دنوں کے دوران شدت آ سکتی ہے .
بحری راستوں کے معاملے پر عالمی ردعمل.
French Foreign Minister کيتھرين کولونا نے Tel Aviv ميں بيان ديا کہ بحيرہ احمر ميں تجارتی بحری جہازوں پر حملوں کا رد عمل ضروری ہے۔ انہوں نے بتايا کہ ان حملوں سے نمٹنے کے ليے حکمت عملی پر غور و فکر جاری ہے.
White House کےa ترجمان جان کربی نے اتوار کے روز اپنے بیان میں کہا کہ دہشت گردوں کو عالمی تجارت پر اثر انداز نہیں ہونے دیا جائیگا اور Freight cargo کی بین البراعظمی منتقلی کو یقینی بنایا جائیگا.
تکنیکی تجزیہ.
تکنیکی اعتباز سے Gold اپنی 20SMA سے اوپر ٹریڈ کر رہا ہے .جو کہ 1990 ڈالرز کی سطح کے قریب ہے . یہ Fibonacci کی 61.8 فیصد ریٹرسمنٹ کا لیول ہے US Sessions کے دوران اس کا مجموعی منظرنامہ مثبت ہے. 14 روزہ RSI اسوقت 70 کے قریب ہے جو کہ اوپر کی طرف ریلی جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے .
اسوقت یہ 2020 کی سطح سے اوپر ہے . یہاں پر اسکے سپورٹ لیولز 2024 ، 2014 اور 2004 جبکہ مزاحمتی حدیں 2034 ، 2044 اور 2054 ہیں .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔