KSE100 میں 2300 پوائنٹس کی گراوٹ ، Middle East War کے باعث تجارتی راستوں کی بندش .

PSX witnessed another bearish session due to rising Global Oil prices

KSE100 میں 2300 پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی ، اس طرح PSX میں مسلسل دوسرے روز فروخت کا رجحان غالب رہا ، آج Capital Market Cap میں 4 فیصد کی کمی آئی ہے ، خیال رہے کہ یہ سات سال کے دوران ایک سیشن کے میں  سب سے زیادہ مندی کا ریکارڈ ہے . اس کی سب سے بڑی وجہ Middle East War میں وسعت کے باعث تجارتی راستوں کا بند ہونا ہے .

KSE100 کے کریش ہونے کا Middle East کی صورتحال سے کیا تعلق ہے. ؟

گزشتہ روز  Yemen کے حوثی باغیوں نے اعلان کیا  کہ وہ بحیرہ قلزم اور خلیج عدن کے ذریعے Asia اور Africa کو ملانے والے باب المندب سے کسی تجارتی جہاز کو گزارنے نہیں دیں گے ، بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد Israel اور اسکے اتحادی ممالک پر Ceasefire کے لئے دباؤ ڈالنا ہے. واضح رہے کہ Egypt کی Suez Canal اور ایرانی Strait of Hormuz کے درمیان واقع یہ Logistic Route دنیا کی مصروف ترین بحری گزرگاہ ہے.

اس راستے کی بندش عالمی تجارت کا توازن بگاڑنے کا سبب بن سکتی ہے ، بالخصوص Africa اور Asia  سے Europe کے ساتھ بحری تجارت بری طرح سے متاثر ہو رہی ہے . یہ خطّہ پہلے ہی سے Ukraine پر روسی حملے کے بعد سے غذائی اجناس کی قلت کا شکار ہے  . جبکہ South Asia سے Europe کو دیگر  تجارتی سامان کی منتقلی بھی خطرے میں پڑ گئی ہے .

سامان منتقل کرنے والے دو بڑی Freight Companies نے اعلان کيا ہے کہ حوثيوں کے حملے کے تناظر ميں وہ اپنے بحری جہازوں کو Suez Canal سے گزرنے نہيں ديں گے۔اسی وجہ سے  عالمی مارکیٹس میں غیر یقینی صورتحال  بھی دیکھی جا رہی ہے جس کے اثرات Pakistan کے معاشی اعشاریوں پر بھی مرتب ہو رہے ہیں کیونکہ جنوبی ایشیائی ملک اس خطے کے سب سے زیادہ قریب ہے اور یہ اسکا بہترین تجارتی راستہ بھی ہے . معاشی ماہرین کے مطابق  اس صورتحال میں میں آنیوالے دنوں کے دوران شدت آ سکتی ہے .

مارکیٹ کی صورتحال.

KSE100 انڈیکس 2371 پوائنٹس مندی کے ساتھ اہم ترین  نفسیاتی لیولز بریک کرتے ہوئے  62833 پر آ گیا  ۔ اسکی ٹریڈنگ رینج 62360 سے 65132 کے درمیان ہے . اس طرح Panama Gate Scandal میں سابق وزیر اعظم نواز شریف کو نااہل قرار دئیے جانے کے بعد ہونیوالی گراوٹ کے بعد یہ ایک دن میں ہونیوالی سب سے زیادہ مندی ہے. جس میں ایک سیشن کے دوران 6 اہم ترین لیولز توڑ دئیے ، جبکہ گزشتہ سال سابق وزیر اعظم عمران خان کی گرفتاری کے بعد بھی 2 ہزار پوائنٹس کی گراوٹ ریکارڈ کی گئی تھی.

KSE100 میں 2300 پوائنٹس کی گراوٹ ، Middle East War کے باعث تجارتی راستوں کی بندش .
KSE100

دوسری طرف KSE30 بھی 708 پوائنٹس کی کمی سے 21002 پر آ گیا ہے. اسکی کم ترین سطح 20846  ہے.

KSE30
KSE30

 

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button