GBPUSD میں 1.2750 سے اوپر تیزی ، UK GDP نومبر میں 0.3 فیصد بڑھ گیا.
British National Income data above expectations helped the Pound to recover
GBPUSD کی قدر میں بحالی کی لہر دیکھی جا رہی ہے . . UK GDP نومبر میں 0.3 فیصد بڑھ گیا ، اسی وجہ سے European Trading Session کے دوران British Pound کی طلب میں اضافہ ہوا ہے جبکہ US Dollar آج قدرے دفاعی انداز اختیار کئے ہوئے ہے .
UK GDP Report کی تفصیلات.
Office For the National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق نومبر میں National Income توقعات کو مات دیتے ہوئے 0.3 فیصد بڑھ گئی . جبکہ اس سے قبل 0.1 فیصد اضافے کی پیشگوئی تھی.
اگر اس ڈیٹا کے تقابلہ اکتوبر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں ریڈنگ 0.1 فیصد کمی کی تھی . اس طرح آج کے اعداد و شمار توقعات کے برعکس British Economy میں بہتری کو ظاہر کر رہے ہیں .
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہUkraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونے والے Global Financial Crisis کے نتیجے میں United Kingdom سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں Germany کے بعد سرفہرست رہا ہے . رواں سال کے پہلے کوارٹر تک اسکا Consumer Price Index دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا تھا . اس دوران چار وزرائے اعظم کو بدترین بحران کے سبب گھر جانا پڑا تھا ، جبکہ رشی سوناک کئی موقع پر ملکی معیشت میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں .
واضح رہے کہ انکی پیشرو وزیر اعظم لز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں اور کوئی ٹھوس Economic Plan نہ دینے کی وجہ سے مستعفی ہو گئی تھیں .
United Kingdom کا Yemen پر حملہ اور رسک فیکٹر میں اضافہ.
British Prime Minister رشی سوناک نے اپنے خصوصی پیغام میں کہا ہے کہ Global Logistic Routes پر عالمی تجارت معمول پر لانے کے لئے گزشتہ رات سے Yemen کے مختلف اہداف پر کامیابی سے Airstrikes جاری ہیں ، انہوں نے کہا کہ یہ ایران اور دیگر تمام اسرائیل مخالف قوتوں کے لئے ایک واضح پیغام ہے کہ United Kingdom گلوبل سپلائی معمول پر لانے کیلئے اپنے عزم پر مضبوطی کے ساتھ قائم ہے .
اس سے قبل White House کی جانب سے جاری کردہ تفصیلات میں کہا گیا تھا کہ جنگی بحری جہاز کے ٹوماہاک کروز میزائل اور جنگی طیاروں کے حملوں میں 12 ٹھکانوں کا نشانہ بنایا گیا۔ ان میں یمنی داراحکومت صنعا اور Red Sea میں حوثیوں کا گڑھ سمجھی جانے والی بندرگاہ الحدیدہ بھی شامل ہے۔
یہ حملے Iran کے حمایت یافتہ گروہ کی Red Sea میں کارروائیوں کی وجہ سے کیے گئے جن میں انھوں نے مسلسل تجارتی جہازوں کو نشانہ بنایا ہے۔ Hamas کی حمایت کرنے والے حوثیوں کا دعویٰ ہے کہ وہ Israel سے تعلق رکھنے والی کشتیوں اور Cargo Ships کو نشانہ بنا رہے ہیں. Airstrikes کی اطلاعات سامنے آنے پر عالمی سرمایہ کاروں نے محتاط انداز اختیار کر لیا اور ٹریڈنگ والیوم میں کمی واقع ہوئی ہے . جس سے USD دفاعی انداز اختیار کر گیا اور اس کا بھرپور ایڈوانٹیج GBP نے حاصل کیا.
GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ .
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 80 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bullish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے جس سے قیمتیں مزید اوپر جانے کی توقع ہے . . British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے اوپر ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے Bullish Bias وسعت اختیار کرنے کی توقع ہے .
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔