USDJPY کی محدود رینج میں ٹریڈ. Open Market Intervention کا خدشہ اور مارکیٹس کا محتاط انداز.
US Dollar Index dropped 10 points after US Maritime Advisory released report on Red Sea seizure
USDJPY نئے کاروباری ہفتے کے پہلے Asian Session میں 148 سے نیچے محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہے . جس کی سب سے بڑی وجہ اختتام ہفتہ پر جاری کی جانیوالی US Maritime Advisory Report ہے . جس کے بعد سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . جبکہ Bank of Japan کی طرف سے Open Market Intervention کے بارے میں دیے جانیوالے بیانات سے بھی Japanese Yen کو سپورٹ حاصل ہوئی ہے .
کیا Bank of Japan اس مرحلے پر Open Market Intervention کا آغاز کر سکتا ہے؟
آج Japanese Finance Minister نے ایک انٹرویو کے دوران کہا ہے کہ وہ گورنر کازو اویدہ پر زور دیں گے کہ کرنسی کو سپورٹ دینے کیلئے Bonds Selling Operation کا آغاز کریں . واضح رہے کہ اختتام ہفتہ پر US Dollar بینک کی مقرر کردہ ریڈ لائن 146 عبور کر گیا تھا .
Currency Value کنٹرول کرنے کے لئے Forex Market میں Bonds کی فروخت کو Open Market Intervention یا اوپن مارکیٹ مداخلت کہا جاتا ہے۔ اسے متبادل مانیٹری ٹولز تصور کیا جاتا ہے۔ یعنی اگر Central Bank Inflation کنٹرول کرنے کیلئے Interest Rate نہ بڑھا رہا ہو تو یقینی طور پر ملکی کرنسی کا Foreign Exchange Rate نیچے آتا ہے۔
زیادہ Circulatory Money واپس لینے اور لوکل کرنسی کی طلب (Demand) جنریٹ کرنے کیلئے سرمایہ کاری بانڈز مارکیٹ میں فروخت کئے جاتے ہیں۔ جس سے اسکی قدر میں اضافہ ہوتا ہے۔
اس طریقہ کار کو گذشتہ 16 ماہ کے دوران Bank of Japan موثر طریقے سے استعمال کر چکا ہے۔ اپریل 2022ء سے لے کر نومبر تک سابق گورنر ہارو ہیکو کروڈا نے چار بار اوپن مارکیٹ مداخلت کی اور Yen Exchange Rate کو مستحکم کیا۔ لیکن انکے جانشین کازو اوئیڈا کئی بار اعلان کرنے کے باوجود بھی اسے استعمال نہیں کر پائے حالانکہ امریکی ڈالر نے کئی بار انکی بیان کردہ ریڈ لائن عبور کی۔ لیکن تمام تر انتظامات کے باوجود بھی یہ انتہائی قدم نہیں اٹھایا گیا۔
US Maritime Advisory کی رپورٹ اور محتاط سرمایہ کار.
اختتام ہفتہ پر US Maritime Advisory کی جانب سے جاری کی جانیوالی رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ Yemen کے Houthi Rebels نے Red Sea سے Global Cargo Shipment ناممکن بنا دی ہے. جس کے نتیجے میں Globa Supply Disruption تین سال قبل آنیوالی Pandemic سے بھی زیادہ ہو گئی ہے .
رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ یہ سلسلہ اس حد تک وسعت اختیار کر گیا ہے کہ کوئی بھی Shipment Company اس علاقے سے گزارنے کیلئے تیار نہیں ہے . ایسے میں عالمی سطح پر Inflation بڑھنے کے خدشات بڑھ گئے ہیں .
حوثی باغی Yemen کے بیشتر حصے پر قابض ہیں اور Israel کی طرف سے Gaza پر بمباری کے بعد انہوں نے صیہونی ریاست سے آنے اور وہاں جانے والے Cargo Ships پر حملوں کا نیا سلسلہ شروع کیا ہے۔ اس صورتحال کے پیش نظر بہت سے بڑی کارگو تجارتی کمپنیاں اپنے جہازوں کا رُخ موڑنے یا انھیں روکنے پر مجبور ہیں۔
USDJPY کا تکنیکی تجزیہ.
Asian Sessions کے دوران US Dollar میں نیوٹرل رجحان نظر آیا ۔ اس طرح یہ South کی جانب جھکتا ہوا دکھائی دے رہا ہے . ۔ اس منظر نامے کے ساتھ یہ 148 کی نفسیاتی سطح سے نیچے آ گیا ہے ۔ 14 روزہ RSI وسطی نقطے سے اوپر Correction جاری رہنے کی نشاندہی کر رہا ہے۔
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔