AUDUSD کی 0.6500 سے اوپر بحالی ، RBA Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار .

Reserve Bank of Australia says that further rates Hike is not ruled out

AUDUSD کی قدر میں 0.6500 سے اوپر بحالی دیکھی جا رہی ہے . دو روزہ اجلاس کے بعد آج RBA Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار رکھی گئی ہے . جبکہ جاری کردہ پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ ضرورت پڑنے پر Cash Rates میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے . اس اعلان کے بعد Asian Sessions کے دوران Australian Dollar کی طلب میں اضافہ ہوا ہے .

RBA Monetary Policy کا اعلان AUDUSD پر کیسے اثر انداز ہوا؟

Reserve Bank of Australia نے دو روزہ اجلاس کے اختتام پر مانیٹری پالیسی کا اعلان کرتے ہوئے Official Cash Rate بغیر کسی تبدیلی کے 4.35% پر برقرار رکھا ہے   ۔ جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے۔ کہ مرکزی بورڈ کے اراکین نے ملک میں  Inflation اور Australian Labor Market کی صورتحال کو عمومی طور پر اطمنان بخش قرار دیا ہے . .

اکثریتی پالیسی ساز ممبرز  نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Growth Rate میں کمی پر تشویش کا اظہار کرتے یوئے Monetary Policy کو موجودہ سطح پر طویل عرصے تک برقرار رکھنے کی رائے دی۔ جس پر کمیٹی  نے یہ فیصلہ کیا کہ Policy Tightening Cycle میں وقفہ دیا جائے  . تاہم policy Rates کو مستقبل قریب میں موجودہ سطح پر اسوقت تک  برقرار رکھا جائے جب تک کہ Headline Inflation مقرر کردہ ہدف یعنی 2 فیصد تک نہیں آ جاتی.

جاری کردہ اعلان میں کہا گیا ہے کہ مستقبل قریب میں Official Cash Rates مزید بڑھائے جا سکتے ہیں . بیان سامنے آنے پر AUDUSD کی طلب میں اضافہ ہوا ہے  .

گورنر مشعل بلک کا بیان .

گورنر مشعل  نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ اس ماہ    Headline Inflation گزشتہ تمام رپورٹس سے کم رہی ہے  ۔ انہوں نے یقین دلایا کہ ملکی نظام زر اور Liquidity انتہائی مضبوط ہیں۔ سربراہ RBA  نے مفصل انداز میں کہا کہ Inflation اور Recession کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools بروئے کار لائے جائیں گے لیکن اب وقت آ گیا ہے کہ Growth Rate اور Labor Market کی مضبوطی کے لئے کام کیا جائے

مشعل بلک نے کہا کہ Reserve Bank کی کامیاب حکمت عملی سے Australian Economy سپلائی شاکس سے خاصی حد تک محفوظ رہی ہے ، تاہم Inflation کو نیچے لانے کا عمل ایک طویل سفر ہے جس کے لئے Interest Rates بلند سطح پر برقرار رکھنے کے علاوہ معیشت کے مختلف شعبوں کی اپنی حقیقی شکل میں بحالی بھی ضروری ہے . علاوہ ازیں National Income پر توجہ دینا بھی اہم ہے تا کہ صارفین کی قوت خرید بھی متاثر نہ ہو .

تکنیکی تجزیہ.

ٹیکنیکی اعتبار سے آج آسٹریلیئن ڈالر اپنی 20 روزہ موونگ کے قریب ٹریڈ کر رہا ہے  ۔ جسے اس نے گزشتہ روز  کھو دیا تھا ۔ اسوقت یہ نفسیاتی سطح 0.6500 سے اوپر موجود ہے  .۔  14 روزہ ریلیٹو اسٹرینتھ انڈیکس وسطی نقطے پر ہے۔ جو کہ اوور سولڈ کنڈیشنز کی نشاندہی کر رہا ہے۔ ٹیکنیکی انڈیکیٹرز 0.6500 کے قریب خریداری کی ایڈوائس کر رہے ہیں.

AUDUSD کی 0.6500 سے اوپر بحالی ، RBA Monetary Policy بغیر کسی تبدیلی کے برقرار .
AUDUSD

دستبرداری

انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔

متعلقہ مضامین

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button