GBPUSD کی ١.2750 کے قریب محدود رینج ، British Monetary Policy کا اعلان کر دیا گیا.
Bank of England left Interest Rate unchanged at 5.25%, investors react cautiously
GBPUSD نفسیاتی سطح ١.2750 کے قریب محدود رینج اختیار کئے ہوئے ہیں . BOE Monetary Policy بغیر تبدیلی کے برقرار رکھے جانے کا پریس ریلیز سامنے آنے کے بعد British Pound کے سرمایہ کار محتاط انداز اختیار کئے ہوئے ہیں . واضح رہے کہ مسلسل چوتھے ماہ BOE نے Interest Rate کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا . دریں اثنا گورنر اینڈریو بیلے نے کہا ہے کہ مستقبل قریب میں اس حوالے سے تمام فیصلے British Economy کی صورتحال کو مدنظر رکھ کر کئے جائیں گے.
BOE Monetary Policy کی تفصیلات
Bank of England کی طرف سے جاری کئے جانیوالے پریس ریلیز کے مطابق Monetary Policy Committee کا دو روزہ اجلاس London میں منعقد کیا گیا۔ پالیسی ساز اراکین نے حالیہ معاشی رپورٹس میں Headline Inflation کی کم ہوتی ہوئی سطح بالخصوص تازہ ترین UK CPI Report پر اطمینان کا اظہار کیا۔ دوران اجلاس نوٹ کیا گیا کہ معاشی ترقی کے طویل المدتی اہداف حاصل کرنے کے لئے Policy Rates کو بلند سطح پر برقرار رکھا جائے۔ تا کہ British Labour Market پر دباؤ میں کمی لائی جا سکے۔
شرکا کی اکثریت نے اس کے باوجود اس امر پر اتفاق کیا کہ Policy Rates میں کمی کے لئے یہ مناسب وقب نہیں ہے، کیونکہ ایسا کرنے سے ملکی معیشت Recession کی لپیٹ میں آ سکتی ہے.
چنانچہ ممبران کمیٹی نے اس پوائنٹ پر اتفاق کیا کہ ٹرمینل ریٹس کو 5.25 فیصد پر برقرار رکھا جائے اور مستقبل میں اگر افراط زر کی صورتحال کا جائزہ لے کر حالات کے مطابق فیصلہ کیا جائے۔ میٹنگ میںHeadline Inflation کو 2 فیصد تک محدود کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا گیا۔ کمیٹی ارکان نے معاشی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے بینکوں کی Liquidity کو مستحکم رکھنے پر بھی زور دیا۔
کیا BOE مستقبل قریب میں Cash Rates کم کر سکتا ہے؟
آج کے فیصلے میں گورنر اینڈریو بیلے کا لب و لہجہ خاصہ سخت دکھائی دیا ، انہوں نے Inflation کنٹرول کرنے کے لئے تمام Monetary Tools استمعال کرنے کے عزم کا بھی اعادہ کیا . بیلے نے کہا کہ ریٹس میں کمی کا کوئی بھی پروگرام Headline Inflation کی سطح 2 فیصد تک لائے بغیر شروع نہیں کیا جائے گا . بلکہ اگر ضرورت پڑی تو Terminal Rates میں مزید اضافہ کیا جائیگا.
برطانیہ میں Inflation ابھی بھی 4 فیصد سے اوپر ہے۔ جو کہ G-20 ممالک میں سب سے زیادہ ہے۔ اس لئے Central Bank کے ایسے کسی بھی فیصلے کے امکانات نظر نہیں آ رہے ۔ بعض ماہرین آج کے فیصلے کو US Federal Reserve کا چربہ قرار دے ریے ہیں۔ ان کے مطابق United States اور England کے معاشی حالات بالکل مختلف ہیں۔ یورپی ملک Recession کی بدترین لہر کا سامنا کر رہا ہے۔ اس لئے مستقبل قریب میں Interest Rates کم کئے جانے کا کوئی بھی فیصلہ حیران کن ہو گا.
GBPUSD کا تکنیکی تجزیہ.
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 70 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Neutral momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے. لیکن یہاں پر Technical Correction کے امکانات نظر آ رہے ہیں. جو کہ وسعت اختیار کر سکتی ہے.. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے Bearish Bias غالب ہو سکتا ہے.
موجودہ سطح پر اسکا مجموعی منظرنامہ منفی ہے اگر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو یہ ١.2730 ، ١.2705 اور ١.2680 جبکہ مزاحمتی حدیں ١.2760 ، ١.2780 اور ١.2805 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر British Pound اوپر کے لیولز پر ١.2900 کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔