GBPUSD کی قدر میں 1.2600 کے قریب مندی، UK GDP چوتھے کوارٹر میں 0.3 فیصد سکڑ گیا.
Pound Sterling falls as Economy entered into Technical Recession in third straight quarter
GBPUSD کی قدر میں 1.2800 کے قریب مندی دیکھی جا رہی ہے ، UK GDP گزشتہ سال کے چوتھے کوارٹر میں 0.3 فیصد سکڑ جانے کے بعد معاشی ماہرین Europe کی اس سب سے بڑی معیشت کو Technical Recession کی شکار قرار دے رہے ہیں . واضح رہے کہ British National Income مسلسل تیسرے کوارٹر میں توقعات سے کم رہی ہے
UK GDP Report کی تفصیلات.
Office For the National Statistics کی جاری کردہ رپورٹ کے مطابق 2023 کے چوتھے کوارٹر میں National Income توقعات کے مطابق 0.3 فیصد سکڑ گئی . جبکہ اس سے قبل معاشی ماہرین 0.3 فیصد کی پیشگوئی کر رہے تھے
اگر اس ڈیٹا کے تقابلہ تیسرے کوارٹر کے ساتھ کریں تو سابقہ رپورٹ میں ریڈنگ 0.1 فیصد کمی کی تھی . اس طرح آج کے اعداد و شمار اگرچہ توقعات کے مطابق ہیں تاہم مسلسل دوسرے کوارٹر کے دوران National Income میں کمی کو معاشی ماہرین Technical Recession قرار دے رہے ہیں .
Technical Recession کیا ہوتی ہے اور اس کے کیا معاشی اثرات ہوتے ہیں؟
Technical Recession ایسی صورتحال کو کہا جاتا ہے جب مسلسل دو کوارٹرز کے دوران کسی ملک کی Gross Domestic Product بڑھنے کی بجائے کم ہو جائے ، اس اعتباز یہ مسلسل تین کوارٹرز کے دوران UK GDP سکڑتا ہوا اور منفی شرح نمو ظاہر ہو رہا ہے . گزشتہ ماہ Bank of England نے خبردار کیا تھا کہ Europe کی یہ سب سے بڑی معیشت Technical Recession کی شکار ہو کر ڈوب رہی ہے .
اپنے قارئین کو بتاتے چلیں کہUkraine پر روسی حملے کے بعد شروع ہونے والے Global Financial Crisis کے نتیجے میں United Kingdom سب سے زیادہ متاثر ہونے والے ممالک میں Germany کے بعد سرفہرست رہا ہے . رواں سال کے پہلے کوارٹر تک اسکا Consumer Price Index دوہرے ہندسے تک پہنچ گیا تھا . اس دوران چار وزرائے اعظم کو بدترین بحران کے سبب گھر جانا پڑا تھا ، جبکہ رشی سوناک کئی موقع پر ملکی معیشت میں Recession کا اعتراف کر چکے ہیں .
واضح رہے کہ انکی پیشرو وزیر اعظم لز ٹرس محض 45 روز حکومت کر پائی تھیں اور کوئی ٹھوس Economic Plan نہ دینے کی وجہ سے مستعفی ہو گئی تھیں .
تکنیکی تجزیہ.
GBP/USD کے ٹیکنیکی چارٹ میں 14 روزہ RSI کی قدر 50 کے قریب آ گئی ہے جو کہ مارکیٹ میں تیز Bearish momentum کی موجودگی ظاہر کر رہی ہے. یہاں پر Technical Correction وسعت اختیار کرنے کے امکانات نظر آ رہے ہیں. British Pound کی موجودہ قیمت 20 روزہ Moving Average سے نیچے ٹریڈ کر رہی ہے, اسی وجہ سے Bearish Bias غالب ہو سکتا ہے.
موجودہ سطح پر اسکا مجموعی منظرنامہ منفی ہے اگر سپورٹ لیولز کا جائزہ لیں تو یہ ١.2580 ، ١.2560 اور ١.2530 جبکہ مزاحمتی حدیں ١.2610 ، ١.2630 اور ١.2660 ہیں. تیسری مزاحمت عبور کرنے پر British Pound اوپر کے لیولز پر ١.2700 کے لئے درکار اسٹرینتھ حاصل کر لے گا.
دستبرداری
انتباہ۔۔۔۔ اردو مارکیٹس کی ویب سائٹ پر دستیاب آراء اور مشورے، چاہے وہ آرٹیکل ہوں یا پھر تجزیئے ، انفرادی مصنفین کے ہیں اور ضروری نہیں کہ وہ Urdu Markets کی نمائندگی کریں۔